• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

زید حامد کون ہیں؟

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Last edited:

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
یہ ویڈیوں دیکھنے کے بعد کوئی مؤمن اپنے کسی مسلمان بھائی کے لئے زبان دراز نہیں کرے گا ورنہ یہ سمجھ لے کہ رب کے سامنے بڑی اچھی طرح جواب دینا ہونگا !!!
محترم بھائی آپ سے انتہائی معذرت کے ساتھ یہ پوچھنا چاہوں گا کہ اوپر ویڈیو میں جو دلائل دیئے گئے ہیں وہ دلائل اگر طالبان کے حق میں بھی پیش کر دیئے جائیں اور میں پھر بھی میں طالبان کے خلاف زبان درازی کروں تو آپ میرے اوپر ایسا ہی حکم لگائیں گے
×-اگر نہیں تو محترم بھائی اپنی بات سے رجوع کر لیں اللہ آپ کو اجر عظیم سے نوازے×-اگر ہاں تو میں نیچے دلائل پیش کرتا ہوں جو اس ویڈیو میں بتائے گئے اور ساتھ اسی طرح کے دلائل طالبان کے بارے جو لوگ دیتے ہیں انکو بھی بتاتا ہوں

اس ویڈیو میں ایک تو آواز کم ہے پھر بھی مجھے جو سمجھ آیا ہے وہ یہ کہ مندرجہ ذیل دو دلائل انکے حق میں دیئے گئے ہیں
1۔وہ خود کہ رہا ہے کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے آخری نبی ہونے پر یقین رکھتا ہوں
2۔دو بریلویوں کے شاید علماء نے اسکی تائید کی ہے

اب آپ دیکھیں کہ طالبان کے پاس اور مرزائیوں کے پاس بھی یہ دلائل موجود ہوتے ہیں

1۔طالبان بھی اپنے آپ کو دہشت گرد نہیں کہتے بلکہ وہ تو کہتے ہیں کہ وہ شریعت ہی چاہتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ وہ خارجی نہیں ہیں اسی طرح مرزائی بھی کہتے ہیں کہ وہ لا نبی بعدی پر یقین رکھتے ہیں جیسا کہ شیزان کے باہر لکھا ہوتا ہے اور جس کے بارے میں نے اوپر پوسٹ نمبر 23 میں بتایا ہے اور اوپر محترم اسحاق سلفی بھائی نے بھی بتایا ہے کہ یہ زید زمان یوسف کذاب کی تردید نہیں کرتا جبکہ اسکا گمراہ ہونا واضح ہے

2۔طالبان کے حق میں دو سے زیادہ علماء اس طرح تائید کرتے دیکھے جا سکتے ہیں جن میں شاید کچھ اہل حدیث بھی ہوں

تو اب آپ بتائیں کہ آپ انکے حق میں بھی یہی دلائل قبول کریں گے یا آپ ہمیں طالبان کے خلاف زبان درازی کی اجازت دے دیں گے


میرے الزامات (زبان درازی) کا جواب نہیں آیا
محترم بھائی میں نے زید زمان پر مندرجہ ذیل الزامات اوپر لگائے ہیں جن کا ابھی تک کسی نے مدلل جواب نہیں دیا
1۔اوپر کیسٹ کی ریکارڈنگ میں یوسف کذاب کا انتہائی کھلا شرک موجود ہے جسکی تردید زید زمان نہیں کرتا بلکہ اسکے دوسرے دروس میں مشرکانہ صوفیوں کی سپورٹ موجود ہے
2۔اوپر کیسٹ میں یوسف کذاب کا نبی اور اصحابہ کا دعوی نظر آتا ہے جو اگر ذو معنی الفاظ میں بھی مان لیا جائے تو یہی کچھ مرزائیوں کی صورت میں بھی ذو معنی معاملہ ہے
3۔لوگوں کے سامنے سیکولر ازم کو عین دین بنا کر پیش کرنا کہ لوگ اسکو اسلام اور پاکستان کا دفاع سمجھ کر قبول کر لیں جیسے اللہ کہتا ہے کہ زین لھم الشیطن اعمالھم اور اسی طرح شیطان نے آدم علیہ السلام کو کہا تھا کہ انی لکما لمن الناصحین یعنی خیر خواہ بن کر ہی لوٹنا


زبان درازی کی وجہ
محترم بھائی مجھے زید حامد سے کوئی ذاتی عناد نہیں ہے بلکہ اگر دیکھا جائے تو وہ شاید ہماری جماعۃ الدعوہ کو سپورٹ کرتے نظر آتے ہیں مگر محترم بھائی میں اس وجہ سے حق بات کا انکار نہیں کر سکتا کہ چلو اس سے ہماری جماعت کو تو فائدہ ہو رہا ہے کیونکہ وہ فائدہ عارضی ہے اور جو یہ اوپر میرے تین الزامات سے ہماری جماعت کے منہج کو نقصان پہنچا رہا ہے یعنی شرک پھیلا کر اور درپردہ سیکولر ازم پھیلا کر وہ اس سے کہیں زیادہ ہے محترم بھائی میں نے تو اپنی جماعت کے امیر محترم امیر حمزہ حفظہ اللہ کی باتوں کو بھی یہاں فورم پر ڈس اون کیا تھا جب محترم @محمد ارسلان بھائی انکی غلطیوں کا بتا رہے تھے کہ انہوں نے کس طرح گدی نشینوں کے ساتھ معاملہ کیا تھا اور پھر عید میلاد النبی منانے کی ذو معنی اجازت بھی دی تھی تو اس وقت میں اگر سوچتا کہ میں اپنے امیر کا دفاع کروں چاہے وہ غلط بھی ہے تو یہ درست نہیں تھا کیونکہ میرے سامنے ایک میرے امیر اور میری جماعت تھی اور دوسری طرف اللہ اور اسکا رسول اور دین تھا پس یہاں بھی ایک طرف میرے سامنے پاکستان کے حق اور میری جماعت کے حق میں اس زید حامد کی باتیں ہیں جو مجھے مائل کر سکتی ہیں اور دوسری طرف اللہ اور رسول اور اس دین کے خلاف باتیں ہیں جس کے لئے ہماری محبوب ترین ہستی نے سب کچھ قربان کر دیا تو جب ہمارے محبوب سے سب کچھ قربان کر دی تو ہم اس دین کو غالب کرنے کے لئے سب کچھ قربان نہیں کر سکتے واللہ اعلم
 

حسن شبیر

مشہور رکن
شمولیت
مئی 18، 2013
پیغامات
802
ری ایکشن اسکور
1,834
پوائنٹ
196
اللہ تعالیٰ ہم سب کو ایسے فتنوں سے محفوظ فرمائے آمین
 
شمولیت
دسمبر 02، 2012
پیغامات
477
ری ایکشن اسکور
46
پوائنٹ
86
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

زید زمان حامد کے متعلق کچھ کہنے سے پہلے یہ عرض کر دوں کہ میں نے ان کی بطور زید حامد واپسی کے ابتدائی دور (یعنی 2008 -) میں تقریباً دو سال ان کے ساتھ کام کیا۔ یہ بات آپ خود ان سے یا پرانے کام کرنے والوں سے کنفرم کرسکتے ہیں ان شا اللہ۔ زید حامد کا پروگرام چینل نیوز ون پر براس ٹیکس کے نام سے چلنا شروع ہوا تھا، میں ان دنوں نیا نیا انگلینڈ سے واپس آیا تھا اور کوئی بامقصد کام کرنے کے لیے پرجوش تھا۔ ان کی سود کے خلاف اور خلافت کے حق میں باتیں دل کو لگیں۔ میں نے ان سے رابطہ کیا اور اعجاز الحق کے بھائی ڈاکٹر انوار الحق کے گھر لاہور کینٹ میں ان سے ملاقات کی اور ان کے لیے کام کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ انہوں نے بڑی گرمجوشی کا مظاہرہ کیا اور ابتدائی پروگراموں کی سی ڈیز بھی مجھے دیں تا کہ ان کو یوٹیوب وغیرہ پر اپ لوڈ کیا جاسکے۔ اس کے بعد آن لائن میڈیا کی ذمہ داری میں نے سنبھال لی جس میں پروگرامز کو ٹی وی سے ریکارڈ کرنا، اپ لوڈ کرنا اور لنکس ای میل کرنا، فیس بک وغیرہ پر دفاع کرنا شامل تھے۔ اس دور میں بہت کم لوگ ان سے واقف تھے اور خود میں بھی ان کے بیک گراؤنڈ سے ناواقف تھا۔ میں چونکہ انجمن خدام قرآن کا بھی رکن تھا(اسی دور میں شیخ ابو الحسن علوی سے استفادہ کیا) اس حوالے سے اس حلقے میں بھی ان کا تعارف کروایا اور ڈاکٹر اسرار صاحب رحمہ اللہ سے بھی ان کی ملاقات کروائی اور قرآن آڈیٹوریم میں بھی ان کا پروگرام رکھوایا۔ اس دوران ان کی شہرت میں اضافہ ہوا اور دوسرے چینلز نے بھی مدعو کرنا شروع کردیا۔ میں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ کام کرتا رہا، یہاں تک کہ ندیم پراچہ، فصیح ذکاء وغیرہ اپنے کالموں میں ان کے خلاف کچھ لکھتے تو ان کو بھی ای میل وغیرہ کے ذریعے جواب دیتا۔ اچانک عابد اللہ جان صاحب نے اپنی ویب سائٹ (جو کہ اب بند ہوچکی ہے) ڈکٹیٹرشپ واچ پر ایک کالم Another face of the ISI mouth piece and Musharraf’s sympathiser – Mr Zaid Hamid
کے نام سے لکھا۔
https://zheupdates.wordpress.com/2010/03/16/another-face-of-the-isi-mouth-piece-and-musharrafs-sympathiser-mr-zaid-hamid/
میں یہ کالم پڑھ کر بہت پریشان ہوا اور اسے لے کر ڈاکٹر اسرار صاحب کے پاس چلا گیا کیونکہ عابداللہ جان تنظیم اسلامی وغیرہ کی ویب سائٹ کے لیے بھی لکھا کرتے تھےاور ان کی ایک کتاب بھی مکتبہ انجمن خدام القرآن سے چھپی تھی۔ ڈاکٹر صاحب بھی یہ کالم دیکھ کر حیران ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے سیکٹری (جو ان دنوں کافی بیمار تھے) کا عابد صاحب سے رابطہ تھا اب کا پتا نہیں، مگر وہ پتا چلانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عابدصاحب چونکہ فوج کے ستائے ہوئے ہیں اس لیے شاید انہوں نے غصہ نکالا ہے۔ بہرحال میں کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکا اور گھر آکر میں نے فون پر زید صاحب سے رابطہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب جھوٹ ہے اور ان کے خلاف سازش ہے۔ میں مطمئن ہوگیا اور کام جاری رکھا۔
بعد میں میرے ایک قریبی دوست نے مجھے اسمٰعیل قریشی صاحب کی کتاب کا حوالہ دیا تو میں نے کتاب کو پڑھا اور ہم نے اسمٰعیل قریشی صاحب سے ملاقات کا پلان بنایا۔ ان سے ملاقات میں یوسف علی (کذاب) اور زید زمان کے بارے میں حیرت انگیز انکشافات ہوئے۔ اس مقدمے کی بھرپور پیروی کرنے والے زید زمان، موجودہ زید حامد ہی تھے جو اس بات کے کھل جانے کے بعد اپنا پورا نام سید زید زمان حامد لکھنے لگے۔ انہوں نے یوسف کذاب کے حق میں 13 اگست 2000 کے اخبار ڈان میں ایک کالم "فتویٰ فوبیا' کے نام سے لکھا۔ اس کالم کو پڑھ کر آپ خود ان کے یوسف کے بارے میں خیالات کا اندازہ کرسکتے ہیں۔
[/IMG]
میرے دوست نے مشورہ دیا کہ ہمیں کیس کی فائل نکلوا کر اس کا مطالعہ کرنے چاہیے۔ چنانچہ انہوں نے اپنے ذرائع سے کیس کے تفصیلی فیصلے کی نقول نکلوائیں جو تقریباً دو سو صفحات پر مشتمل تھیں۔ ہم نے اس کو پڑھا تو معاملات کچھ اور واضح ہوئے۔ عدالت نے مکمل پروسیجر فالو کرتے ہوئے ملزم کو سزا سنائی۔ ثبوت میں آڈیو کیسٹیں اور کچھ لٹریچر وغیرہ بھی تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جج صاحب نے پوچھا کہ کیا آپ نے نبوت کا دعویٰ کیا ہے؟ تو جواب میں یوسف صاحب فرماتے ہیں کہ میں اپنے وکیل سے پوچھ کربتاؤں گا۔ اس کے علاوہ زید حامد کے عقائد و نظریات جو باطنی صوفیا والے ہیں مجھ پر آشکار ہوئے اور ان کی علمیت کا اندازہ بھی ہوا۔ صرف ایک مثال دیتا ہوں، انہوں نے اپنے ایک پروگرام میں امام مالک بن انس کو سیدنا انس رضی اللہ عنہ کا بیٹا قرار دیا۔ میں نے اعتراض کیا تو غصہ میں آ گئے اور خان آصف (یہ صاحب فلمیں اور گانے بھی لکھتے تھے) کی کتاب کا حوالہ دیا۔ میں نے کہا کہ اول تو یہ غیر مستند کتاب ہے، دوم اس کی اپنی عبارت میں تضاد ہے۔ مگر انہوں نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔ یہ سب معاملات واضح ہونے پر میں نے زید حامد سے علیحدگی اختیار کرلی اور دوسرے لوگوں کو بھی سمجھانا شروع کیا۔

اب تو آئی ایس پی آر نے بھی ان سے اعلانِ لاتعلقی کردیا ہے۔
http://tehelkaclips.blogspot.com/2015/02/zaid-hamid-banned-to-interact-with.html
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
زید زمان حامد کے متعلق کچھ کہنے سے پہلے یہ عرض کر دوں کہ میں نے ان کی بطور زید حامد واپسی کے ابتدائی دور (یعنی 2008 -) میں تقریباً دو سال ان کے ساتھ کام کیا۔ یہ بات آپ خود ان سے یا پرانے کام کرنے والوں سے کنفرم کرسکتے ہیں ان شا اللہ۔
یہ سب معاملات واضح ہونے پر میں نے زید حامد سے علیحدگی اختیار کرلی اور دوسرے لوگوں کو بھی سمجھانا شروع کیا۔

اب تو آئی ایس پی آر نے بھی ان سے اعلانِ لاتعلقی کردیا ہے۔
محترم خرم بھائی جو آپ نے لنک اوپر دیا ہے اس میں مندرجہ ذیل باتیں بھی لکھیں ہیں اب آپ نے جب اوپر باتیں لکھیں ہیں تو کیا آپ کو ڈر نہیں لگتا

Moulana Jalalpuri's OPEN CHALLENGE to Zaid Hamid Triggers His Murder

Mar12by Editor


Moulana Saeed Ahmed Jalalpuri has been murdered today in Karachi. Moulana Jalalpuri was travelling along with his Mufti Huzaifa Jalapuri, Mufti Qamar Zaman, and an acquiantance Mufti Atiq ur Rheman when the attackers opened fire on them. Moulana Jalalpuri and his campanions got fatally wounded and finally left this mortal world in the hospital.

Moulana Jalalpuri was one of the most senior officials of Aalami Majlise Tahafuze Khatame Nabuwat and was working for the past one and half years to unearth the association between Zaid Hamid with Yusuf Kazab, a blasphemer who was sentenced to death by Session Court of Lahore.

Moulana Jalalpuri conducted extensive research into the background and association of Zaid Hamid with Yusuf Kazab and revealed that the Zaid Hamid, the renowned security analyst of today, was actually Zaid Zaman, a Khalifa of Yusuf Kazab. Moulana published his findings in his seminal piece titled “Zaid Hamid – Rehbar Ke Roop Mein Rehzan”.
 
شمولیت
دسمبر 02، 2012
پیغامات
477
ری ایکشن اسکور
46
پوائنٹ
86
محترم خرم بھائی جو آپ نے لنک اوپر دیا ہے اس میں مندرجہ ذیل باتیں بھی لکھیں ہیں اب آپ نے جب اوپر باتیں لکھیں ہیں تو کیا آپ کو ڈر نہیں لگتا

Moulana Jalalpuri's OPEN CHALLENGE to Zaid Hamid Triggers His Murder

Mar12by Editor


Moulana Saeed Ahmed Jalalpuri has been murdered today in Karachi. Moulana Jalalpuri was travelling along with his Mufti Huzaifa Jalapuri, Mufti Qamar Zaman, and an acquiantance Mufti Atiq ur Rheman when the attackers opened fire on them. Moulana Jalalpuri and his campanions got fatally wounded and finally left this mortal world in the hospital.

Moulana Jalalpuri was one of the most senior officials of Aalami Majlise Tahafuze Khatame Nabuwat and was working for the past one and half years to unearth the association between Zaid Hamid with Yusuf Kazab, a blasphemer who was sentenced to death by Session Court of Lahore.

Moulana Jalalpuri conducted extensive research into the background and association of Zaid Hamid with Yusuf Kazab and revealed that the Zaid Hamid, the renowned security analyst of today, was actually Zaid Zaman, a Khalifa of Yusuf Kazab. Moulana published his findings in his seminal piece titled “Zaid Hamid – Rehbar Ke Roop Mein Rehzan”.
شروع میں ڈر محسوس ہوا تھا اب الحمد للہ نہیں ہوتا۔
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
دلچسپ بات یہ ہے کہ جج صاحب نے پوچھا کہ کیا آپ نے نبوت کا دعویٰ کیا ہے؟ تو جواب میں یوسف صاحب فرماتے ہیں کہ میں اپنے وکیل سے پوچھ کربتاؤں گا۔
یعنی اس کذاب کو واقعی دعوی نبوت تھا ،ورنہ اس کا سیدھا اور دو ٹوک جواب جو ایک مومن کو دینا چاہیئے ،وہ تو یہ ہے ::
(( قطعاً نہیں ،نہ میں دعوی کرسکتا ہوں ،اور نہ پیارے محمد ﷺ کے بعد کسی کے ایسے دعوے کو سچا مان سکتا ہوں ۔))

اس کے علاوہ زید حامد کے عقائد و نظریات جو باطنی صوفیا والے ہیں مجھ پر آشکار ہوئے اور ان کی علمیت کا اندازہ بھی ہوا۔ صرف ایک مثال دیتا ہوں، انہوں نے اپنے ایک پروگرام میں امام مالک بن انس کو سیدنا انس رضی اللہ عنہ کا بیٹا قرار دیا۔ میں نے اعتراض کیا تو غصہ میں آ گئے اور خان آصف (یہ صاحب فلمیں اور گانے بھی لکھتے تھے) کی کتاب کا حوالہ دیا۔ میں نے کہا کہ اول تو یہ غیر مستند کتاب ہے، دوم اس کی اپنی عبارت میں تضاد ہے۔ مگر انہوں نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔ یہ سب معاملات واضح ہونے پر میں نے زید حامد سے علیحدگی اختیار کرلی اور دوسرے لوگوں کو بھی سمجھانا شروع کیا۔
 
Top