عمر اثری
سینئر رکن
- شمولیت
- اکتوبر 29، 2015
- پیغامات
- 4,404
- ری ایکشن اسکور
- 1,137
- پوائنٹ
- 412
محترم آپ کی بات درست لگتی ہے. مزید وضاحتوں کا منتظر ہوں.غیر ادیان سے امپورٹ کرنا تب کہا جاتا جب یہ ان ادیان کا حصہ ہوتی۔ عمر بڑھنے کی خوشی تو انسان کو روز اول سے رہی ہے۔ نبی کریم ﷺ نے حضرت انس رض کو عمر میں برکت کی دعا دی تھی۔ اس سے کم از کم یہ تو پتا چلتا ہے کہ عمر میں برکت ہونا یا عمر زیادہ ہونا ایک اچھی چیز ہے۔
معاملہ صرف یہ ہے کہ ہم میں یہ ایک خاص طریقے سے منائی نہیں جاتی تھی اور ایک قوم نے دین نہ سمجھتے ہوئے منانا شروع کر دیا۔ پھر ہم نے بھی منانا شروع کر دیاانہیں دیکھ کر۔
لیکن میں عرض کر رہا ہوں کہ اس قوم نے جو خرافات اس میں پیدا کی تھیں انہیں بھی اختیار نہ کیا جائے بلکہ صرف خوشی منانا ہو جائز حدود میں رہ کر تو اس میں کیا حرج ہے؟
کیک کاٹنا، تالیاں پیٹنا، ہیپی برتھ ڈے کے نعرے لگانا چلو ان کی خرافات سہی تو ہم وہ نہیں کر لیتے۔
ہر بدعت کو شدت سے روک دیا جانا چاہیے لیکن پہلے یہ سوچ لینا چاہیے کہ بدعت دین میں نئے کام ایجاد کرنے کا نام ہے اور سالگرہ کو کون ثواب سمجھ کر کرتا ہے جو اس کا تعلق دین سے ہو۔