• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سالگرہ منانا بدعت کیسے؟؟؟

شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
عمر بهائی
آپ فیور میں نہیں ہیں کا سادہ سا مطلب یہ ہیکہ آپ مخالف نہیں ہیں یا اور سهل الفاظ میں آپ کو اعتراض نہیں ہے ۔
اشماریہ بهائی کے مطابق اگرچہ تمام خرافات نا ہوں جن سبکا بیان انہوں نے کیا ہے تفصیلا تو انہیں اس میں کوئی خرابی نظر نہیں آتی ۔
سادگی سے دیکها جائے تو واقعی خرابی نہیں ہے ۔ لیکن ہم اس دن کو منائیں یا نہیں منائیں اس پر ضرور بات ہونی چاہیئے ۔
مثلا میرا کہنا ہیکہ ہمارے اسلاف سے اسطرح کا دن منانا ۔ اس طرح سے ضیافت کا کوئی ثبوت نہیں ہے تو پهر ہم کیوں کریں ۔ اب آپ دونوں ساتهی مجہے یہ بتا دیں کہ ہم کیوں منائیں سالگرہ ؟ ساری خرافات کے بغیر بالکل سادگی سے ۔
آپ کے مشاهدے میں نہیں ہے کہ کئی ایک رسومات جو غیروں سے ہمارے درمیان آکر رواج پاگئیں اور آج ہماری اکثریت جو جاہل ہے اس کو ایک دینی اور باعث ثواب کام سمجهتی اور کرتی ہے !
جیسے پیدائش ، شادی بیاہ ، بدائی سے لیکر مرنے تک اور مرنے کے بعد برس منانے پر ۔
والسلام
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
آپ فیور میں نہیں ہیں کا سادہ سا مطلب یہ ہیکہ آپ مخالف نہیں ہیں یا اور سهل الفاظ میں آپ کو اعتراض نہیں ہے ۔
نہیں پیارے بھائ!
آپ غلط سمجھ بیٹھے. میں نے آج تک نہ اپنی سالگرہ منائ ہے اور نہ ہی ایسے کسی پروگرام میں شرکت کی ہے. الحمد للہ.
ہاں اس تعلق سے تشدد نہیں ہے. اگر کوئ مناتا ہے تو اسکو منع تو کرتا ہوں لیکن ساتھ یہ کہتا ہوں کہ اگر اس سے غیروں کی مشابہت لازم آتی ہے تو یہ عمل درست نہیں اس سے اجتناب لازم ہے. (واللہ اعلم بالصواب)
میں اسکو خود ناپسند کرتا ہوں. لیکن اسکو بدعت کہنا سمجھ میں نہیں آتا اسی لۓ یہ تھریڈ شروع کیا.
مثلا میرا کہنا ہیکہ ہمارے اسلاف سے اسطرح کا دن منانا ۔ اس طرح سے ضیافت کا کوئی ثبوت نہیں ہے تو پهر ہم کیوں کریں ۔ اب آپ دونوں ساتهی مجہے یہ بتا دیں کہ ہم کیوں منائیں سالگرہ ؟ ساری خرافات کے بغیر بالکل سادگی سے ۔
متفق.
لیکن بات وہاں پر جا اٹکتی ہے کہ یہ بدعت کیسے ہے؟؟؟
 

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290
مثلا میرا کہنا ہیکہ ہمارے اسلاف سے اسطرح کا دن منانا ۔ اس طرح سے ضیافت کا کوئی ثبوت نہیں ہے تو پهر ہم کیوں کریں ۔ اب آپ دونوں ساتهی مجہے یہ بتا دیں کہ ہم کیوں منائیں سالگرہ ؟ ساری خرافات کے بغیر بالکل سادگی سے
جی یہ بات تو بالکل درست ہے کہ ہمارے اسلاف نے ایسا نہیں کیا تو ہم یہ کیوں کریں! نہ صرف درست بلکہ قابل تعریف سوچ ہے۔
لیکن ہمیں بات اس پر کرنی پڑتی ہے کہ اگر کریں تو پھر کیا حکم ہے؟ کہاں تک جاسکتے ہیں؟ کیا کر سکتے ہیں؟
مثال کے طور پر آپ سے کوئی یہ پوچھتا ہے کہ سالگرہ منانا درست ہے یا نہیں؟ تو آپ اسے یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہمارے اسلاف نے نہیں کی اس لیے ہمیں بھی نہیں کرنی چاہیے۔ لیکن یہ درست ہونے نہ ہونے کا جواب نہیں ہے۔ وہ پوچھے کہ اسلاف کو چھوڑو یہ بتاؤ کہ میں کر سکتا ہوں یا نہیں تو اس کے بعد یہ بات شروع ہوتی ہے۔
میرے گھر تو کیا میرے ننھیال ددھیال میں بھی سالگرہ نہیں منائی جاتی۔ لیکن وہ الگ چیز ہے اور مسئلہ الگ چیز ہے۔

آپ کے مشاهدے میں نہیں ہے کہ کئی ایک رسومات جو غیروں سے ہمارے درمیان آکر رواج پاگئیں اور آج ہماری اکثریت جو جاہل ہے اس کو ایک دینی اور باعث ثواب کام سمجهتی اور کرتی ہے !
جیسے پیدائش ، شادی بیاہ ، بدائی سے لیکر مرنے تک اور مرنے کے بعد برس منانے پر ۔
ہمارے مشاہدے میں ہے۔ ہم اسی زمانے میں رہتے ہیں۔ لیکن اگر آپ ایک سنت کو بھی فرض سمجھ کر ادا کریں گے تو وہ بھی بدعت ہو جائے گی۔ تو پھر کیا سنن سرے سے چھوڑ دینے کا فتوی دیا جائے گا؟
میرا مقصود یہ ہے کہ جہال تو ہر چیز میں آگے سے آگے بڑھتے چلے جاتے ہیں۔ لیکن ان کی وجہ سے عقلمندوں کو مسئلہ جہال والا نہیں بتایا جا سکتا۔ حدود بتا دی جائیں ہر چیز کی اور حدود سے آگے بڑھنے کا وبال بھی بتا دیا جائے۔ بس فتوی کی حد ختم۔ آگے بصیرت اور تبلیغ وغیرہ کا کام شروع ہوتا ہے۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
دوسرے الفاظ میں :
وما توفيقي إلا بالله

جزاك الله خيرا

آزادی ہے ۔ کمال اتا ترک بهی ایسا ہی کہتا تها ۔ اب یہ ہم پر ہے کہ ہم مسجد جائیں یا شراب خانہ ۔
ہم کہتے ہیں شراب خانہ ہی نا ہو۔
بس یہ معمولی سا فرق ہے۔
 
شمولیت
اپریل 25، 2016
پیغامات
45
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
36
بہت اچھا موضوع ہے..
اسی حوالے سے میرا سوال ہے کہ ہمارے ہاں کچھ اس طرح ہوتا ہے کہ سالگرہ کے دن جس بچے کی سالگرہ ہوتی ہے اسکی پسند کا کھانا بنایا جاتا ہے( فقط ایک ڈش) اور والد صاحب تحفہ دے دیتے ہیں ...
اب نہ تو اس میں پیسوں کا ضیاع ہے نہ موسیقی تو کیا یہ طریقہ صحیح ہے؟

Sent from my SM-G360H using Tapatalk
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
سالگرہ کےد ن کو منانا بدعت اس وجہ سے بھی کہا جاتا ہے کہ، یہ ''عید'' کی طرح ہے کہ عید کے معنی میں بھی اس کا بار بار لوٹ آنا شامل ہے، جس طرح ہر سال عید آتی ہے، اسی طرح سالگرہ کا دن بھی ہر سال آتا ہے۔ اب اس دن کو خاص کرکے خوشی کا دن منانا اسے '' عید'' بنانے کے مترادف ہے!
ویسے ابھی تو سالگرہ منانے میں اتنی خرافات شامل نہیں ہوئی ہیں، کچھ عرصہ مزید گذرنے پر ممکن ہے کہ اس سالگرہ کی کچھ دعائیں اور اس دن عبادت کرنے کی کچھ فضلیتیں بھی مارکیٹ میں آجائیں!
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
بہت اچھا موضوع ہے..
اسی حوالے سے میرا سوال ہے کہ ہمارے ہاں کچھ اس طرح ہوتا ہے کہ سالگرہ کے دن جس بچے کی سالگرہ ہوتی ہے اسکی پسند کا کھانا بنایا جاتا ہے( فقط ایک ڈش) اور والد صاحب تحفہ دے دیتے ہیں ...
اب نہ تو اس میں پیسوں کا ضیاع ہے نہ موسیقی تو کیا یہ طریقہ صحیح ہے؟

Sent from my SM-G360H using Tapatalk
عموماً ہم اپنے بچوں، بالخصوص چھوٹے بچوں کے اصرار پر ان کی سالگرہ ”مناتے“ ہیں۔ کیونکہ بچوں کے دوست اور ہم جماعت اپنی اپنی سالگرہ مناتے ہیں۔ اور اگر ہم اپنے بچوں کو سالگرہ نہ ”منانے“ دیں تو وہ ”خفا“ ہوجاتے ہیں۔ ایسے مواقع پر بعض والدین یہ ”ٹپس“ دیتے ہیں۔
  1. اگر ممکن ہو تو سالگرہ کی تقریب ”برتھ ڈے“ والے روز سے آگے پیچھے کرلیں۔ خصوصاً چھٹی والے روز کرلیں اور بچوں سے کہیں کہ اس روز زیادہ آسانی کے ساتھ سب گھر والے اور بچوں کے دوست شریک ہوسکیں گے۔
  2. سالگرہ کی ”تقریب“ کے شرکاء کو یہ ضرور بتلادیں کہ اسلام میں سالگرہ نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔
  3. سالگرہ کو ”غیر رسمی“ انداز میں منائیں۔ ہیپی برتھ ڈے گیت، موم بتیاں جلاکر بجھانا، ہیپی برتھ ڈے والے غبارے پھلاکر توڑنا، میوزک، ڈانس وغیرہ سے گریز کیجئے۔ اور اس کے بدلہ بچوں کو دیگر دلچسپیوں کی طرف متوجہ کریں۔
  4. صرف کیک کاٹنے کی بجائے ریفرشمنٹ یا کھانے کا انتظام کیجئے اور سب مل کھانا کھائیں۔
  5. بچوں کو تحفہ کا ”لالچی“ نہ بنائیں کہ سالگرہ ہوگی تو تحفے ملیں گے۔ آنے والوں کو بھی تحفہ نہ لانے کی تلقین کریں۔ اگر کوئی لے آئے تو انکار بھی نہ کریں۔ خود بھی تحفہ دے سکتے ہیں۔ لیکن گھر کے ہر فرد کی طرف سے تحفہ دینا غیر ضروری ہے۔
  6. سالگرہ اگر چھٹی ولاے روز آرہی ہے یا چھٹی والے روز منائی جارہی ہے، تو اسے آؤٹ ڈور بھی ”منا“سکتے ہیں۔ پکنک پر چلے جائیں۔ بچوں کو پارک، چڑیا گھر یا ایسے ہی کسی تفریحی مقام پر لے جائیں۔ بچوں کے دوستوں کو اس میں شریک کرنے سے گریز کریں۔ ہاں قریبی کزنز شریک ہوجائیں تو کوئی مضائقہ نہیں۔
  7. بچوں کو اپنی سالگرہ صرف اپنے دوستوں کے ساتھ منانے کے کے رجحان کو حتی الامکان روکیں۔ گھر کے بڑے لازماً شریک ہوں۔ اور کچھ ایسی ”بڑی دلچسپی“ اپنی طرف سے آفر کریں، جو بچے از خود نہ کر سکیں۔ تاکہ وہ بڑوں کو شریک سالگرہ کرنے پر ”مجبور“ ہوں۔
  8. ڈاکٹر ذاکر نائیک کہتے ہیں کہ ”مرحومین“ کی ”سالگرہ“ منانا حرام ہے، خواہ اس سالگرہ میں کوئی غلط کام نہ بھی ہو۔ جبکہ زندہ لوگوں کا بالخصوص بچوں کی سالگرہ منانا حرام نہیں، بشرطیکہ تقریب میں کوئی کارِ حرام نہ ہو۔
  9. صرف گھر کے سب سے چھوٹے بچہ کی سالگرہ منائیں، الا یہ کہ ایک سے زائد بچہ ”چھوٹے چھوٹے“ ہوں اور سب ہی سالگرہ منانے پر زور دیں۔
  10. بچے جوں جوں بڑے ہوتے جائیں، ان کی سالگرہ ”منانے“ کا سلسلہ ختم کرتے جائیں۔
واللہ اعلم بالصواب
 

ام حماد

رکن
شمولیت
ستمبر 09، 2014
پیغامات
96
ری ایکشن اسکور
66
پوائنٹ
42
یعنی سالگرہ منانا بدعت کے زمرے میں نہیں ہے ؟؟
 
Top