محمد عامر یونس
خاص رکن
- شمولیت
- اگست 11، 2013
- پیغامات
- 17,117
- ری ایکشن اسکور
- 6,800
- پوائنٹ
- 1,069
محترم عامر یونس بھائی میں ان لوگوں میں سے نہیں جو اپنی جماعت کی بے جا حمایت میں بغیر دلیل سب کچھ ٹھکرا دیں البتہ اس سلسلے میں اپنے خیالات پیش کر دیتا ہوں
میں نے محترم شاکر صاحب کو آج تک نہیں دیکھا اور نہ اتنی معلومات ہیں کیونکہ میں نیا اہل حدیث ہوں اور زیادہ اہل حدیث علماء کو نہیں جانتا البتہ یہاں فورم پر کچھ بھائیوں کے اور فورم سے ہٹ کر صحیح لوگوں سے انکے بارے اچھا ہی سنا ہے تو میں بھی انکی عزت کرتا ہوں اور میرے خیال میں ہماری جماعت والے بھی الحمد للہ انکی عزت ہی کرتے ہیں اور میرے علم میں ایسی کوئی مصدقہ بات نہیں کہ جس سے ہماری جماعت کی اور محترم شاکر صاحب کی کوئی دشمنی کا پتا چلتا ہو پس جب دشمنی ہی نہیں تو ایک دیندار جماعت کے دوسرے دیندار انسان کو غیر دیندار انسانوں کے ہاں پکڑوانا عقل میں نہیں آتا جبکہ کوئی دلیل بھی نہ ہو
البتہ یہ بات علیحدہ ہے کہ ایک دین کے مقصد کو ایک انسان اور طریقے سے حاصل کرنا چاہتا ہے اور دوسرا اور طریقے سے- پس اگر کبھی ان میں اس طریقے کے اختلاف کی وجہ سے منہج میں فرق آ جائے تو اسکو اتنا بڑھانا نہیں چاہیے
دیکھیں آپ نے ایک جگہ لکھا ہے کہ توحید ہی کیا جس میں سلاخیں نہ ہوں تو محترم بھائی ایسا نظریہ اگر کوئی اس طرح رکھے کہ عزیمت کے رستے میں سلاخیں لازمی ہیں جیسے حبیب رضی اللہ عنہ نے عزیمت کا رستہ اختیار کیا اور عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ نے رخصت کا رستہ اختیار کیاتو سوچا جا سکتا ہے مگر مطلقا ایسا کہنا شاہد ٹھیک نہ ہو
محترم بھائی اللہ نے قرآن میں فرمایا والذین کفروا بعضھم اولیاء بعض الا تفعلوہ تکن فتنۃ فی الارض و فساد کبیر
یعنی جس طرح کافر اکٹھے ہیں ہمیں بھی آپس میں اختلاف بھلا کر اکٹھا ہونا پڑے گا ورنہ فساد بڑھے گا
پس اہل حدیث علماء کا اگر طبیعتوں کے اختلاف کی وجہ سےمنہج میں کچھ اختلاف ہو بھی جائے تو اسکی وجہ سے ہمیں آپس کے تعلقات ختم نہیں کرنے چاہیں اور کافروں اور مشرکوں سے نہیں مل جانا چاہئے
اللہ ہم سب کو حق پر چلنے کی توفیق دے امین
بھائی یہ ساری پوسٹ اس پیج سے شیر کی ہیں - اس میں کہا تک حقیقت ہیں - اس بارے میں جاننے والے ہی بتا سکتے ہیں -
لنک