• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سجدے میں جانے اور اٹھنے کا طریقہ

عمران اسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
333
ری ایکشن اسکور
1,609
پوائنٹ
204
میں اس مسئلے میں اپنی رائے کا اظہار کرنا چاہتا تھا لیکن ’مجلس تحقیق الاسلامی‘ کے محقق فاروق رفیع بھائی اس مسئلہ میں تفصیلی جواب تیار کر چکے ہیں جو ان شاء اللہ جلد ہی سامنے آ جائے گا۔ اپنی بے صبری اور پست حوصلگی پر معذرت خواہ ہوں۔
 
کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
سجدہ کرتے ہوئے پہلے گھٹنے رکھے جائیں یا ہاتھ!
کتاب کا نام
نماز نبوی احادیث صحیحہ کی روشنی میں
تالیف
علامہ البانی رحمہ اللہ
علامہ صاحب اس کتا ب کے صفحہ نمبر 131 پر رقم طراز ہیں کہ رسول اکرم ﷺ سجدہ میں جاتے ہوئے گھٹنوں سے پہلے دونوں ہاتھ زمین پر رکھتے۔مزید تفصیل اس کتاب کے مطلوبہ صفحہ سے دیکھی جاسکتی ہے۔کتاب کا ڈاؤنلوڈ لنک یہ ہے
کتاب کانام
نماز نبوی ﷺ
تألیف
شیخ ابو محمد بدیع الدین شاہ راشدی
اس کتاب کے صفحہ نمبر 22 پر ذکر ہے کہ سجدے کے وقت زمین پر پہلے ہاتھ رکھتے تھے اور بعد میں گھٹنے رکھتےتھے۔مزید مطالعہ کےلیے اس کتاب کے صفحہ نمبر 22 کا وزٹ کریں ۔یہ لیں کتاب
کتاب کا نام
نماز نبوی صحیح احادیث کی روشنی میں
ترتیب
ڈاکٹر شفیق الرحمن
تحقیق و تخریج
حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ
تصحیح و تنقیح
حافظ صلاح الدین یوسف ،عبدالصمد رفیقی
اس کتاب کے صفحہ نمبر 224 پر مذکور ہے کہ ’’جب تم میں سے کوئی سجدہ کرے تو اونٹ کی طرف نہ بیٹھے بلکہ اپنے دونوں ہاتھ گھٹنوں سے پہلے رکھے۔مزید تفصیل کےلیے کتاب کےصفحہ ہذا کو ریڈ کریں۔کتاب پیش خدمت ہے
 
انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
میں اس مسئلے میں اپنی رائے کا اظہار کرنا چاہتا تھا لیکن ’مجلس تحقیق الاسلامی‘ کے محقق فاروق رفیع بھائی اس مسئلہ میں تفصیلی جواب تیار کر چکے ہیں جو ان شاء اللہ جلد ہی سامنے آ جائے گا۔ اپنی بے صبری اور پست حوصلگی پر معذرت خواہ ہوں۔
نہ بھائی! آپ کے علمی ذوق کے تو ہم سب معترف ہیں، اور آپ کی پوسٹس سے استفادہ کرتے رہتے ہیں، باقی اگر آپ کو میرے الفاظ
تھوڑا صبر اور حوصلہ!
سے تکلیف پہنچی ہو تو معذرت قبول کیجئے!
والعذر عند كرام الناس مقبول!
 
انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
محترم جناب عمران اسلم صاحب
کیا آپ وہ صحیح حدیث پیش کرسکتے ھیں جس میں صریح الفاظ منقول ہیں کہ گھٹنوں سے پہلے ہاتھ زمین پر رکھے جائیں۔
بھائی یہ حدیث مبارکہ پہلے پیش کر دی گئی ہے، نبی کریمﷺ نے فرمایا: « إذا سجد أحدكم فلا يبرك كما يبرك البعير وليضع يديه قبل ركبتيه » کہ اونٹ کی طرح بیٹھنے کی بجائے گھٹنوں سے پہلے ہاتھ زمین پر رکھنے چاہئیں۔
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
آفتاب بھائی جان، اس موضوع پر درج ذیل کتابچہ میں بہت اچھی مفصل بحث ہے۔ جس میں طرفین کا مؤقف بدلائل بیان کر کے ہر حدیث پر مفصل بحث کی گئی ہے۔ امید ہے کہ اس کا مطالعہ بھی مفید رہے گا، ان شاءاللہ۔
رکوع سے سجدے میں جانے کی کیفیت
 
آفتاب

مبتدی
شمولیت
مئی 20، 2011
پیغامات
132
ری ایکشن اسکور
718
پوائنٹ
0
آپ حضرات نے میری پیش کردہ حدیث کے جواب میں جن کتب کا لنک دیا اس میں یہ تو ہے کہ فلاں محدثین نے اس حدیث کو ضعیف کہا یہ موجود نہیں کہ جن محدثین نے میری پیش کردہ حدیث کو صحیح کہا ان کے قول کو چھوڑ کر دوسرے محدثین کے قول کو اختیار کرنے کی کیاٹھوس دلیل ہے؟
 
جواب کا انتظار ہے ۔
 
شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,013
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
میری اوپر بیان کردہ حدیث کی تحقیق ملاحظہ فرمائیں
امام ترمذی نے اس کو حدیث حسن کہا ہے۔
حاکم نے صحیح علی شرط مسلم کہا ہے۔
ابن حبان نے اس کو صحیح قرار دیا ہے۔
(امام) ابوحنیفہ نے کیا کہا؟

اس حدیث کے بارے میں (امام) ابوحنیفہ کی کیا تحقیق ہے؟

کیونکہ بقول مقلدین (امام) ابوحنیفہ امام اعظم (؟؟؟) ہیں اور خیر سے اب سننے میں آرہا ہے کہ محدث بھی تھے!!!! حیرت کی بات ہے کہ محدث ہوتے ہوئے بھی امام اعظم کی کوئی تحقیق ہی نہیں ہے جسے ان کے مقلدین پیش کر سکیں۔ اور اگر کوئی تحقیق ہے تو مقلدین اسے چھپائے کیوں پھرتے ہیں وہ نادر تحقیق دنیا کے سامنے کیوں نہیں لاتے؟

افتاب صاحب آپ کو زیب نہیں دیتا کہ آپ امام اعظم کو چھوڑ کر محدیثین کی تحقیق پیش کرتے پھریں۔ اور آپ کا یہ عمل آپ کے امام کی شان میں گستاخی بھی ہے کیونکہ اس سے لازم آتا ہے کہ (امام) ابوحنیفہ علم میں خصوصاً احادیث کے علم میں محدیثین کے عشر عشیر بھی نہیں تھے۔ میری رائے کے مطابق جس شخص کے نام کے ساتھ امام اعظم کا بھاری بھرکم لاحقہ لگا ہو اس کا علم کم از کم مقلدین سے تو زیادہ ہونا چاہیے۔

یاد رہے کہ دیوبندی اور بریلوی حضرات بڑے زور شور سے یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ محدیثین مقلد تھے

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,013
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
آپ حضرات نے میری پیش کردہ حدیث کے جواب میں جن کتب کا لنک دیا اس میں یہ تو ہے کہ فلاں محدثین نے اس حدیث کو ضعیف کہا یہ موجود نہیں کہ جن محدثین نے میری پیش کردہ حدیث کو صحیح کہا ان کے قول کو چھوڑ کر دوسرے محدثین کے قول کو اختیار کرنے کی کیاٹھوس دلیل ہے؟
ایک مقلد کے لئے اپنے امام کے قول کو چھوڑ کر محدثین کے قول کو اختیار کرنے کی کیا کمزور ترین دلیل ہے؟
 
آفتاب

مبتدی
شمولیت
مئی 20، 2011
پیغامات
132
ری ایکشن اسکور
718
پوائنٹ
0
افتاب صاحب آپ کو زیب نہیں دیتا کہ آپ امام اعظم کو چھوڑ کر محدیثین کی تحقیق پیش کرتے پھریں۔ اور آپ کا یہ عمل آپ کے امام کی شان میں گستاخی بھی ہے کیونکہ اس سے لازم آتا ہے کہ (امام) ابوحنیفہ علم میں خصوصاً احادیث کے علم میں محدیثین کے عشر عشیر بھی نہیں تھے۔ میری رائے کے مطابق جس شخص کے نام کے ساتھ امام اعظم کا بھاری بھرکم لاحقہ لگا ہو اس کا علم کم از کم مقلدین سے تو زیادہ ہونا چاہیے۔
کچھ افراد کا یا پرانہ طریقہ کہ جب ان کو موقف کے حق میں کوئی دلیل نہیں ملتی اور کسی سوال کا محقق جواب نہیں دے پاتے تو سائل کے نذدیک کسی اہم شخصیت کو نشانہ بناتے ہیں تاکہ سائل جوش میں آکر الجھ پڑے اور اور جواب دینے والی کی جان چھوٹ جائے
اگر آپ میرے سوال کا جواب مدلل دیتے تو بات واضح ہوجاتی کون اپنے مسلک سے چمٹا ہوا ہے اور کون دلیل پانے کے بعد حق پر چل رہا ہے۔
میں اپنا سوال دوبارہ کرتا ہوں کہ سجدے میں جاتے ہوئے جن محدثین نے پہلے گھٹنے رکھنے والی حدیث کو صحیح کہا ہے تو آپ کے پاس کیا دلیل ہے کہ ان محدثین کی رائے غلط تھی اور جو محدثین پہلے ہاتھ رکھنے والی حدیث کو صحیح کہ رہے ہیں ان کی بات کیوں صحیح ہے ؟ بات دلیل ہو تو بہتر ہے طعنہ بازی اور غیر متعلق گفتگو سے طرف تھریڈ کروز ہوگا اور کچھ نہیں ۔
امام ابو حنیفہ اور حدیث یا تقلید کے حوالہ سے نیا تھریڈ شروع کر کے اپنے اعتراضات پیش کریں ،
 
Top