• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سعودیہ عرب کے خلاف سازش

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
سعودیہ عرب میں خارجیوں کے خلاف آپریشن اور اصل حقائق :
بہت سے پیجز کے اوپر سعودی عریبیہ کے خلاف زبردست اور منگھڑت پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے جس میں لبرل ،قادیانی اور شعیہ پیجز پیش پیش ہیں اور ایسی پوسٹیں پھیلا رہے ہیں کہ جن سے پاکستانی عوام کے دلوں میں نفرت پیدا کی جائے ،اور پھر یہ مکار شیعہ ان پوسٹوں کے اوپر کامینٹس میں مزید زہر اگل رہے ہیں ۔۔۔
دوستو ۔۔
میں حقائق پہ بات کروں گا کہ اصل وجوہات کیا ہیں جس کے باعث سعودی حکومت کو یہ آپریشن کرنا پڑا ۔۔
گزشتہ ایک مہینے سے پورے سعودیہ میں یہ آپریشین جاری ہے ، پچھلے ہفتے ایرانی جاسوسوں کی حرمین شریفین میں گرفتاری کے بعد سے اس میں مزید تیزی آئی ہے ۔۔
کچھ دن پہلے لبنانی دہشت گرد تنظیم حزب اللہ نے حرمین شریفین پر حملے کی دھمکی دی ،جس کی وجہ سے سعودی حکومت نے سیکورٹی اقدامات کے پیش نظر پورے ملک میں ایک آپریشن شروع کیا ، 20 مارچ کو مدینہ سے 12 جاسوس گرفتار کیے گئے جن میں سے کچھ کا تعلق ایران سے تھا اور کچھ برطانیہ سے تھے ، ان کے قبضہ سے مقدس مکامات کے نقشے بھی برآمد کیے گئے غالباً وہ لوگ کسی بڑی تہزیبی کاروائی کی پلاننگ کر رہے تھے اور یہ سب لوگ کسی کفیل کے ویزے پر تھے مزید تفتیش پر یہ بات سامنے آئی کہ وہ لوگ نہ صرف آپس میں بلکہ ایران اور برطانیہ میں سکائپ سے کنیکٹ تھے اور معلومات کا تبادلہ کرتے تھے ، مزید برآں سعودی حکومت نے سکائپ کمپنی سے ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست کی جو کہ سکائپ کمپنی نے دینے سے انکار کر دیا جس کے بعد سعودی حکومت نے اگلے ہفتے سے سکائپ کی سروس بند کرنے کا اعلان کر دیا ،اسی طرح چونکہ وہ لوگ کسی کفیل کے ویزے پر تھے جو کہ برائے نام ویزہ تھے جنہیں (آزاد ویزہ ) کہا جاتا ہے ،لہزا اس کے بعد حکومتی عہدیداروں نے تمام ایسے ویزے جو کفیل جاری کر رہے ہیں ان پر چھاپے مارنے شروع کر دیے اور ایسے لوگوں کو پکڑنا شروع کر دیا ،اسی زد میں بہت سے پاکستانی بھی آئے ہیں ۔۔

اب یہ آزاد ویزہ کیا ہے ،تھوڑی سی اس کی وضاحت بھی کر دوں،،دوستو آزاد ویزہ دراصل آزاد نہیں ہوتا یہ ویسے لوگوں نے مشہور کیاہوا ہے ،، یہ ویزہ دراصل ایک سعودی شہری جسے عرف عام میں کفیل کہا جاتا ہے جاری کرتا ہے ،،جو کہ کچھ قیمت تو ویزے کی لیتاہے اس کے علاوہ ماہانہ یا پھر سالانہ جو بھی کرایہ طے کیا جاتا ہے وہ لیتا ہے ، اور کسی بھی ٹریڈ کا ویزہ دے دیا جاتا ہے ، اس ک بعد اقامہ بھی بنا دیا جاتا ہے چاہے اس کفیل کا حقیقت میں کوئی بزنس ہو یا نہ ہو ، اسی وجہ سے وہاں پر لوگوں نے اسے ایک بزنس بنا لیا ہے اور کئی کفیل جن کا اصل میں کوئی بزنس ہوتا ہی نہیں انہوں نے بھی تھوک کے حساب سے ویزے بیچنے شروع کر دیے ، چونکہ اس میں کافی منافع بھی ہے ، اس کے علاوہ وہ کفیل قانونی طور پر بچنے کے لیے ویزہ دینے کے بعد اپنے کاغزات میں یہ بھی شو کرتے ہیں کہ بندہ بھاگ چکا ہے ان سے ۔۔ اس طرح انہیں بھی قانونی چھوٹ مل جاتی ہے ۔۔۔
اب پاکستانی یا دوسرے ممالک سے لوگ اسی طرح ان سعودی شہریوں سے ویزے لیتے ہیں ،جو کہ تقریباً 25000 سعودی ریال کے لگ بگ خرچہ آ جاتاہے اور پھر یہ لوگ ماہانہ یا سالانہ طے کرنے کے بعد کسی اور جگہ کام کرتے ہیں ۔۔ یا اپنا کاروبار یا جو بھی کام مل جائے کرتے ہیں، اور یہ سلسلہ چلتا رہتا ہے ۔۔
موجودہ آپریشن میں ایسے لوگ سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں ، جبکہ ہماری حکومت کوئی اقدامات کرنے کے بجائے خاموشی اختیار کر کے بیٹھی ہوئی ہے ۔۔۔
واضح رہے
ایک اور چیز بھی انتہائی اہم ہے ،گزشتہ پانچ سالوں سے سعودیہ اور پاکستان کے تعلقات بھی زرداری حکومت کی وجہ سے کوئی مثالی نہیں رہے ، اور ان پانچ سالوں میں سعودیہ نے کوئی بھی پاکستان کو قابل زکر امداد نہیں کی،کیونکہ زرداری شیعہ ہے اور اس نے ہمیشہ ایران کو ترجیح دی ہے ، چاہے ایران کی ’’نام ‘‘ کانفرنس میں شرکت ہو یا پھر ایرانی گیس پائپ لائین ، ایران کے پرزور اسرار پر اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار کر گیس پائپ لائین معائدہ کرنا بھی اہم نقطہ ہے جس سے پاکستان کو تو کوئی فائدہ نہیں لیکن ایران کو زبردست فائدہ ہے ،اب ایران کی سستی گیس پاکستان نہ صرف مہنگی خریدے گا بلکہ ایران کی معیشت کو مظبوط کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا،،جبکہ ایران اسی پیسے سے نہ صرف شام کے اندر سنی مسلمانوں کا قتل عام کروا رہا ہے بلکہ یمن میں بھی بھاری مقدار میں اسلحہ پہنچا رہا ہے ،،گزشتہ ایک مہینے سے ایران نے شیعہ بشار اسد ظالم کی مدد میں کئی گناہ اضافہ بھی کر دیا ہے
جبکہ دوسری طرف حزب اللہ جہاں شام میں قتل عام کر رہی ہے وہاں پہ بار بار سعودی عرب کو بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ۔۔۔
واضح رہے ،،اگر پاکستان تھر کے کوئلے سے گیس پیدا کرتا تو وہ گیس پاکستان کو ایرانی گیس سے دس گناہ سستی پڑتی ، کئی ماہرین نے اس پائپ لائین معائدے کو پاکستان کے لیے پھندہ قرار دیا ہے جو کہ زرداری نے محض اپنے رافضیوں کو خوش کرنے کے لیے پاکستان کے گلے میں ڈالا ہے ،اگر ہماری حکومت نے کوئی دانش مندی کا قدم نہ اٹھایا تو سعودیہ عریبیہ اور گلف سے لاکھوں پاکستانیوں کا نکال دیا جائے گا ۔۔۔۔ جبکہ ایک کروڑ کوالیفائڈ پاکستانی پہلے ہی بیروزگار بیٹھے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
برائے کرم اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں تا کہ اصل حقیقت تمام لوگ جان سکیں
لنک
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
سعودیہ عرب میں خارجیوں کے خلاف آپریشن اور اصل حقائق :
تو آپ اس پوری معلومات کومن وعن تسلم کرتے ہیں؟؟؟۔۔۔
بس یہ جاننا چاہتا ہوں؟؟؟۔۔۔
 

باذوق

رکن
شمولیت
فروری 16، 2011
پیغامات
888
ری ایکشن اسکور
4,010
پوائنٹ
289
تو آپ اس پوری معلومات کومن وعن تسلم کرتے ہیں؟؟؟۔۔۔
بس یہ جاننا چاہتا ہوں؟؟؟۔۔۔
:)
کیا یہ جاننے کی ہمیں ضرورت ہے؟ جبکہ ہم نے بچپن سے ہی "کاتا اور لے دوڑی" والا محاورہ سن اور پڑھ رکھا ہے
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
:)
کیا یہ جاننے کی ہمیں ضرورت ہے؟ جبکہ ہم نے بچپن سے ہی "کاتا اور لے دوڑی" والا محاورہ سن اور پڑھ رکھا ہے
محاورہ تو یہ بھی ہے۔۔۔
ساون کے اندھے کو ہرطرف ہریالی ہی دکھتی ہے۔۔۔
اب دس ممبران سے اس پر رائے لیں کہ انہوں نے اس محاورے سے کیا مطلب لیا ہر ممبر کی اپنی ایک ذاتی رائے ہوگی۔۔۔ اس محاورے پر!
لیکن اس محاورے کا موجد ہی بیان کرے گا کہ اس کو اُس نے کب اور کس ماحول کے پش منظر میں اس محاورے کوتخلیق کیا۔۔۔
اللہ آپ کی مسکراہٹ قائم ودائم رکھیں، آمین یارب العالمین۔۔۔

جواب ارسلان بھائی پر ادھار ہے جس کا مجھے انتظار ہے۔۔۔
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
سعودیہ عرب میں خارجیوں کے خلاف آپریشن اور اصل حقائق :
20 مارچ کو مدینہ سے 12 جاسوس گرفتار کیے گئے جن میں سے کچھ کا تعلق ایران سے تھا اور کچھ برطانیہ سے تھے ،
اور یہ سب لوگ کسی کفیل کے ویزے پر تھے
اب یہ ثابت کریں کے کیا سعودی قانون کے مطابق ایران کے لئے ورکنگ ویزا کسی بھی انفرادی کفیل کو ایشو کیا جاتا ہے؟؟؟۔۔۔
اسی طرح کوئی بھی برطانی شہری کسی بھی انفرادی سعودی کی کفالت کے لئے ویزا لے سکتا ہے؟؟؟۔۔۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
جواب ارسلان بھائی پر ادھار ہے جس کا مجھے انتظار ہے۔۔۔
کون سا جواب؟
تو آپ اس پوری معلومات کومن وعن تسلم کرتے ہیں؟؟؟۔۔۔
بس یہ جاننا چاہتا ہوں؟؟؟۔۔۔
من و عن تو خیر تسلیم نہیں کر سکتا، ہو سکتا ہے خبر لگانے والے کو پوری معلومات نہ ہو، یہاں خبر لگانے کا مقصد یہ ہے اس خبر کی تصدیق کے ساتھ تبصرہ جات کا جاننا ہے۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
اب یہ ثابت کریں کے کیا سعودی قانون کے مطابق ایران کے لئے ورکنگ ویزا کسی بھی انفرادی کفیل کو ایشو کیا جاتا ہے؟؟؟۔۔۔
اسی طرح کوئی بھی برطانی شہری کسی بھی انفرادی سعودی کی کفالت کے لئے ویزا لے سکتا ہے؟؟؟۔۔۔
خبر کے نیچے حوالہ دے دیا ہے جہاں سے خبر کاپی کی ہے، لہذا آپ یہ یا تو سعودی عرب والوں سے پوچھیں یا اس خبر لگانے والے سے۔
 

باذوق

رکن
شمولیت
فروری 16، 2011
پیغامات
888
ری ایکشن اسکور
4,010
پوائنٹ
289
خبر کے نیچے حوالہ دے دیا ہے جہاں سے خبر کاپی کی ہے، لہذا آپ یہ یا تو سعودی عرب والوں سے پوچھیں یا اس خبر لگانے والے سے۔
اپنا نقطہ نظر نہیں بتانا بلکہ صرف کاپی پیسٹ کرنا ہی مقصد ہے تو بہتر یہی ہے کہ آئیندہ سے پوسٹ کے اوپر وضاحت کر دیا کریں کہ ۔۔ یہ کاپی شدہ مواد ہے اور اس پر آپ اپنے خیالات محفوظ رکھتے ہیں :)
اس طرح دوسرے بھی اپنے تبصروں میں آپ کو ملوث کرنے سے بچ جائیں گے۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
اپنا نقطہ نظر نہیں بتانا بلکہ صرف کاپی پیسٹ کرنا ہی مقصد ہے تو بہتر یہی ہے کہ آئیندہ سے پوسٹ کے اوپر وضاحت کر دیا کریں کہ ۔۔ یہ کاپی شدہ مواد ہے اور اس پر آپ اپنے خیالات محفوظ رکھتے ہیں :)
اس طرح دوسرے بھی اپنے تبصروں میں آپ کو ملوث کرنے سے بچ جائیں گے۔
مشورہ تو ٹھیک ہے۔
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
خبر کے نیچے حوالہ دے دیا ہے جہاں سے خبر کاپی کی ہے، لہذا آپ یہ یا تو سعودی عرب والوں سے پوچھیں یا اس خبر لگانے والے سے۔
سب سے پہلے تو ارسلان بھائی معذرت میں نے ثابت کریں کا غلط لفظ استعمال کیا۔۔۔
جو عموما اشتعال دلانے کے غرض سے استعمال ہوتا ہے۔۔۔
حالانکہ اللہ جانتا ہے میری نیت ہرگز ہرگز یہ نہیں تھی۔۔۔

دیکھئے بھائی فیس بک پر تو بہت کچھ چل رہا ہے۔۔۔
تو کیا ہم اُن سب باتوں کو تسلیم کرلیں؟؟؟۔۔۔
ایک خبر کو جو بالکل درست ہے کہ کچھ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔۔۔
اُس کو بنیاد بنا کر طرح طرح کی کہانیاں بنائی جارہی ہیں۔۔۔
لیکن یہاں سب سے اہم سوال یہ ہے کہ سعودی عرب کے خلاف ہر شخص کیوں غلط اور متعصب زبان استعمال کرتا ہے؟؟؟۔۔۔
کبھی آپ نے اس حقیقیت کو جاننے کی کوشش کی؟؟؟۔۔۔
میرے نزدیک حقائق اہمیت رکھتے ہیں۔۔۔ سوچ نہیں۔۔۔ وجہ، ایک سوچ جاہل کی ہے اور ایک سوچ عالم کی۔۔۔
لیکن اہمیت ہم ہمیشہ عالم کی سوچ کو ہی دیتے ہیں۔۔۔ لیکن اگر اُس عالم کی سوچ بھی حقیقت پر مبنی یعنی بلادلیل ہو تو رد کیا جاسکتا ہے۔۔۔
اب تھوڑی سا زمینی حقائق پر روشنی ڈالیں۔۔۔
زرداری نے گیس پائپ لائن کا معاہدہ ایران سے کیا اس میں برائی کہاں ہے؟؟؟۔۔۔
یہ بھی ایک سیاسی چال ہے۔۔۔
اس کے بعد سعودی عرب کے دورے پر نوازشریف صاحب گئے یہ بھی حقیقت ہے۔۔۔
بات کسی اور طرف چلی جائے گی۔۔۔

ہم بات کرتے ہیں ایران سے معاہدے کی۔۔۔
سعودی عرب میں لاکھوں کی تعداد میں جو ایرانی آتے ہیں۔۔۔
عمرہ، حج پر انہیں چاہئے کہ پہلے اُن پر پابندی لگائیں۔۔۔ یہ سب جانتے ہوئے مکہ میں ایرانیوں کی سازش ماضی میں۔۔۔
پھر چند سال پہلے مدینہ المنورہ میں ایک سازش اور اب یہ تیسری سازش ہے جس کا انکشاف ہوا ہے۔۔۔
لیکن سوال یہ ہے کہ اس سازش کو پایائے تکمیل تک بغیر اُن لوگوں کی مدد کے نہیں پہنچایا جاسکتا جو یہاں ہے شہری ہیں۔۔۔
اجنبی کی بات نہیں کررہا۔۔۔کیونکہ اُن کی مثال بالکل ویسی ہے جیسے گھر کے ہیں نہ گھاٹ کے۔۔۔
اب وہ کون لوگ ہیں جو اتنی خوشحالی میں اتنی مراعات ملنے کے باوجود بھی ان سازشوں کا حصہ بن رہے ہیں؟؟؟۔۔۔
اگر آپ ان کی نشاندہی کرلیں گے تو مزید گفتگو کرنا بیکار ہوگی۔۔۔ یعنی نتیجہ۔۔۔
اپنی ہی کرنی کا پھل ہے نیکیاں رسوائیاں
ہمارے ہی ساتھ چلتی ہیں ہماری پرچھائیاں​
 
Top