• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سفر حج -- دعاؤں کی درخواست

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
دونوں مقدس مساجد کے باہر التوجیہ والارشاد کے ٹائٹل کے ساتھ چھوٹی سی گول چبوترے جیسی جگہیں ہیں، جہاں سعودی علمائے کرام رہنمائی کے لئے موجود ہوتے ہیں۔ حیرت ہوئی کہ ان میں سے کئی عربی، انگریزی، اردو تینوں زبانوں میں سوالات کے جوابات دے رہے تھے۔ وہیں سعودی گورنمنٹ کی جانب سے شائع کردہ کتب مفت مہیا کی جاتی ہیں۔
انہوں نے اس شخص کی تصحیح کی کہ احسن سوال یہ ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا کیا، آپ یہ پوچھیں۔ دل خوشی سے لبریز ہو گیا۔ جاننے والے اس کی وجہ جانتے ہیں۔

اور پھر انہوں نے اپنی بات کی کہ ہم یہاں جامعہ اسلامیہ میں پڑھتے ہیں، ہمارے اساتذہ فقط کتاب و سنت کی بات کرتے ہیں۔ ائمہ کے اقوال ضرور زیربحث آتے ہیں، لیکن تقلیداً کسی قول کو ترجیح نہیں دی جاتی۔ کتاب و سنت کے دلائل کی بنا پر کبھی امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا قول راجح قرار پاتا ہے تو کبھی امام شافعی و مالک رحمہم اللہ کا اور کبھی امام احمد رحمہ اللہ کا تو کبھی دیگر ائمہ کرام کا۔

اسی طرح رفع الیدین کے تعلق سے ان کا جواب تھا کہ آپ لوگ تحقیق کریں۔ دیانت دارانہ تحقیق کے بعد اگر آپ کو لگے کہ رفع الیدین کرنا سنت ہے تو فوری عمل شروع کر دیں اور اگر لگے کہ رفع الیدین کا ترک کرنا ہی سنت ہے تو آپ بے شک رفع الیدین نہ کریں۔ لیکن دونوں کو بیک وقت درست نہ کہیں۔ دونوں میں سے کوئی ایک بات ہی درست ہو سکتی ہے۔ اسی طرح مسلک کی بنیاد پر یہ کہنا کہ میں چونکہ اس مسلک کا ہوں میرے لئے یہ درست اور آپ چونکہ فلاں مسلک سے تعلق رکھتے ہیں، آپ کے لئے وہ درست۔ یہ قبیح ترین بات ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یا تو رفع الیدین کیا اور یا نہیں کیا۔ دونوں صورتوں میں جو بات بھی درست ثابت ہوگی وہ ہر مسلک کے لوگوں کے عمل کرنے کے لئے ہے۔

کہیں اجنبیت محسوس نہیں ہوئی۔ صفوں کی درستی سے لے کر رفع الیدین اور تورک تک، اور مغرب سے قبل دو رکعات نماز سے لے کر اوقات نماز تک، اور اکہری اقامت ہو یا آمین سے مسجد کا گونجنا، ہر یکسانیت پر ایک گونہ لذت اور اطمینان محسوس ہوا جو بیان سے باہر ہے۔ اس کے برعکس ہمارے گروپ میں موجود حنفی حضرات شدید الجھن کا شکار ہوئے۔ حتیٰ کہ ہمارے گروپ لیڈر بھی کئی مسائل میں اہلحدیث کے مؤقف کے نہ صرف قائل ہوئے، بلکہ اپنے دیگر حنفی بھائیوں کو تبلیغ بھی کرنے لگے۔


دوران حج ایک اور صاحب نے بالآخر رفع الیدین شروع کر دیا اور نماز کا درست طریقہ سیکھنے کی درخواست کی۔ تو میں نے جھٹ سے لیپ ٹاپ نکالا اور نماز نبوی ان کے سامنے رکھ دی کہ اس کا مطالعہ کریں۔ تھوڑی دیر بعد دیکھا تو اللہم باعد بینی والی دعا ایک کاغذ پر لکھ رہے تھے کہ اس کو یاد کروں گا۔ الحمدللہ ۔ اللہ تعالیٰ انہیں استقامت دے کہ وہیں عزیزیہ میں دیگر حنفی حضرات کی جانب سے ان پر شدید تنقید شروع ہو گئی۔
الحمدللہ۔ ۔ اللہ سبحانہ وتعالٰی انہیں ثبات عطا فرمائیں۔ آمین
، اللہ تعالیٰ عمل کی توفیق دیں اور استقامت بھی عطا فرمائیں۔ اور اس لغزشوں، کوتاہیوں سے بھرپور، ٹوٹے پھوٹے سے عمل کو اپنی بارگاہ میں قبول فرما لیں۔

محدث فورم، آفس کے ساتھیوں، رشتہ داروں، پڑوسیوں، دوست احباب جن جن کو نام لے کر یاد کر سکا نام لے لے کر ان کے لئے دعائیں کیں۔ جن کا نام یاد نہ آیا ان کے لئے بھی اس انداز میں دعا کی کہ اللہ تو دلوں کے حال جانتا ہے، جو لوگ مجھے یاد نہیں ہیں، ان کی بھی تمام جائز حاجات پوری فرما، صراط مستقیم پر چلنےکی توفیق عطا فرما، حج مبرور کی توفیق عطا فرما۔ آمین۔۔۔
آمین یا ذوالجلال والاکرام۔ ۔ ۔ !


جو احباب ابھی تک حج کی سعادت حاصل نہیں کر پائے ہیں۔ وہ بس اتنا ہی کریں کہ دل میں پکا ارادہ کر لیں اور پھر اللہ تعالیٰ سے خلوص دل سے دعا کرتے رہیں۔ اس غفور و رحیم نے چاہا تو اس افضل ترین عبادت کے لئے آپ بھی ضرور آئندہ کسی سال کی لسٹ میں شامل ہو جائیں گے۔ اللہ ہم سب کو توفیق دے اور ہمارے لئے ہمارے معاملات آسان فرما دیں۔ آمین یا رب العالمین۔
آمین۔ ۔ ۔ ۔اللہ سبحانہ وتعالٰی ہمیں بھی حج بیت اللہ کی سعادت عطا فرمائیں۔آمین
 

محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
جی بھائی الحمد للہ
جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ
کلیۃ الحدیث الشریف
المستوی السادس (6 سمسٹر )

ماشاء اللہ آپ نے پہلے ام القری لکھا تھا ؟؟
میرے لیئے بھی دعا کیجئے ام القری سے لیٹر کا انتظار ہے۔۔۔۔۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
ماشاء اللہ آپ نے پہلے ام القری لکھا تھا ؟؟
میرے لیئے بھی دعا کیجئے ام القری سے لیٹر کا انتظار ہے۔۔۔۔۔
نہیں بھائی میں نے کبھی ’’ ام القری ‘‘ نہیں لکھا ۔ یہاں ایک اور بھائی ہیں جنہوں نے ’’ ام القری ‘‘ لکھا ہوا غالبا حرب بن شداد ہیں ۔
اللہ آپ کے لیے آسانی فرمائے ۔
 

محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
نہیں بھائی میں نے کبھی ’’ ام القری ‘‘ نہیں لکھا ۔ یہاں ایک اور بھائی ہیں جنہوں نے ’’ ام القری ‘‘ لکھا ہوا غالبا حرب بن شداد.1986/" class="username bdTagMe_TaggedUser">حرب بن شداد ہیں ۔
اللہ آپ کے لیے آسانی فرمائے ۔
اچھا۔۔۔۔۔ٖ
تو کیا وہ وہاں ہی پڑھتے ہیں؟؟

آمین۔۔۔۔
 
Top