• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سلسلہ صحیحہ سے چند احادیث مبارکہ

ابوطلحہ بابر

مشہور رکن
شمولیت
فروری 03، 2013
پیغامات
674
ری ایکشن اسکور
843
پوائنٹ
195
۳۹۷۵ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”یہ نہیں ہو سکتا ہے کہ جہنم جیسی ( ‏‏‏‏ ہولناک ) چیز سے بچنے والا سویا ہوا ہو اور یہ بھی نہیں ہو سکتا ہے کہ جنت جیسے ( ‏‏‏‏نعمت کدے ) میں داخل ہونے والا محو آرام ہو ۔“ سلسلہ احادیث صحیحہ ۹۵۳
 

عبدالمنان

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 04، 2015
پیغامات
735
ری ایکشن اسکور
178
پوائنٹ
123
۳۰۰۷ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اس وقت تک دعا قبول نہیں ہوتی جب تک نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود نہ بھیجا جائے ۔“ سلسلہ احادیث صحیحہ ۲۰۳۵
اس حدیث کی شرح میں علماء نے کہا ہے کہ درود دعا کی قبولیت کے وسائل میں سے ایک وسیلہ ہے۔ دعا کے لئے درود واجب نہیں مستحب ہے۔ والله اعلم
 

ابوطلحہ بابر

مشہور رکن
شمولیت
فروری 03، 2013
پیغامات
674
ری ایکشن اسکور
843
پوائنٹ
195
۴۰۷۴ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تم سن رہے ہو اور تم سے سنا جائے گا اور اس سے بھی سنا جائے گا جس نے تم سے سنا ہو گا ۔“ سلسلہ احادیث صحیحہ ۱۷۸۴
 

ابوطلحہ بابر

مشہور رکن
شمولیت
فروری 03، 2013
پیغامات
674
ری ایکشن اسکور
843
پوائنٹ
195
۴۰۷۵ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”ہر جھگڑے کا کفارہ دو رکعتیں ہیں ۔ “ سلسلہ احادیث صحیحہ ۱۷۸۹
 

ابوطلحہ بابر

مشہور رکن
شمولیت
فروری 03، 2013
پیغامات
674
ری ایکشن اسکور
843
پوائنٹ
195
۴۰۷۰ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”میری امت کی عمریں ساٹھ سے ستر کے درمیان ہیں ، کم ہی لوگ ایسے ہیں جو اس حد سے تجاوز کرتے ہیں ۔ “ سلسلہ احادیث صحیحہ ۷۵۷
 

ابوطلحہ بابر

مشہور رکن
شمولیت
فروری 03، 2013
پیغامات
674
ری ایکشن اسکور
843
پوائنٹ
195
۴۰۸۴ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”مکمل کٹ جانے والے ناک کی دیت سو اونٹ ہے ، ہاتھ کی پچاس ، ٹانگ کی پچاس ، دماغ کی جھلی تک یا اندر تک پہنچنے والے سر کے زخم کی دیت نفس کی ایک تہائی ، اندر تک جانے والے پیٹ کے زخم کی دیت نفس کی ایک تہائی ، ہڈی ٹوٹ جانے کی دیت پندرہ اونٹ ، ہڈی ننگا کرنے والے زخم کی پانچ ، دانت کی پانچ اور ہر انگلی کی دیت دس اونٹ ہے ۔ “ سلسلہ احادیث صحیحہ ۱۹۹۷
 

ابوطلحہ بابر

مشہور رکن
شمولیت
فروری 03، 2013
پیغامات
674
ری ایکشن اسکور
843
پوائنٹ
195
۴۰۸۵ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جس نے اپنے بھائی کی عدم موجودگی میں اس کی مدد کی ، تو اﷲ تعالیٰ دنیا و آخرت میں اس کی مدد کرے گا ۔ “ سلسلہ احادیث صحیحہ ۱۲۱۷
 

ابوطلحہ بابر

مشہور رکن
شمولیت
فروری 03، 2013
پیغامات
674
ری ایکشن اسکور
843
پوائنٹ
195
۴۰۹۶ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : میں نے کہا: اے اللہ کے رسول ! مجھے وصیت فرمائیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اللہ تعالیٰ کی عبادت اس طرح کرو ، گویا کہ تم اسے دیکھ رہے ہو ، اپنے آپ کو مردہ تصور کرو ، ہر پتھر اور درخت کے پاس اﷲ کا ذکر کرو اور جب برائی کا ارتکاب کر بیٹھو تو اس کے ساتھ ہی نیکی کر لو ( ‏‏‏‏تاکہ برائی کا اثر زائل ہو جائے ) ، مخفی برائی کے بدلے نیکی بھی مخفی کی جائے اور اعلانیہ برائی کے بدلے نیکی بھی اعلانیہ کی جائے ۔ “ سلسلہ احادیث صحیحہ ۱۴۷۵
 

ابوطلحہ بابر

مشہور رکن
شمولیت
فروری 03، 2013
پیغامات
674
ری ایکشن اسکور
843
پوائنٹ
195
۴۰۹۸ ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، وہ کہتے تھے : ( ‏‏‏‏ ‏‏‏‏ہم ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وصیت کو مرحبا ( ‏‏‏‏ ‏‏‏‏کہتے ہیں ) ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں تمہارے بارے میں وصیت کرتے تھے ۔ آپ کی مراد حدیث کے طلبہ تھے ۔ سلسلہ احادیث صحیحہ ۲۸۰
Screenshot_2.jpg
 

میرب فاطمہ

مشہور رکن
شمولیت
جون 06، 2012
پیغامات
195
ری ایکشن اسکور
218
پوائنٹ
107
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”بیشک بعض لوگ مسجد نشیں ہوتے ہیں کہ فرشتے ان کے ہم نشیں ہوتے ہیں ، اگر وہ غائب ہو جائیں تو وہ انہیں تلاش کرتے ہیں ، اگر وہ بیمار پڑھ جائیں تو وہ ان کی تیمار داری کرتے ہیں اور اگر انہیں کوئی ضرورت ہو تو وہ ان کی اعانت کرتے ہیں ۔ مسجد میں بیٹھنے والے کو کوئی ایک فائدہ ضرور ہوتا ہے : کوئی اس سے استفادہ کرتا ہے یا وہ حکمت والی بات کرتا ہے یا اسے رحمت کا انتظار ہوتا ہے ۔“
سلسلہ صحیحہ 3401
الله اکبر ۔۔۔۔فرشتے تلاش کرتے ہیں۔۔۔سبحان اللہ
 
Top