• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سلسلہ صحیحہ سے چند احادیث مبارکہ

ابوطلحہ بابر

مشہور رکن
شمولیت
فروری 03، 2013
پیغامات
674
ری ایکشن اسکور
843
پوائنٹ
195
۳۱۷۸ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا ، جو انس کی ماں تھیں ، کے پاس ایک یتیم بچی تھی ۔ ( ‏‏‏‏ ایک دن ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بچی کو دیکھا اور پوچھا: ”‏‏‏‏ تو یہاں ہے ؟ تو تو بڑی ہو گئی ہے ، تیری عمر نہ بڑھنے پائے ۔ “ یہ سن کر یتیمہ روتی ہوئی ام سلیم کے پاس پہنچی ۔ ام سلیم نے پوچھا: بیٹی ! کیا ہوا ؟ بچی نے جواب دیا : اللہ کے نبی نے مجھے بددعا دی ہے کہ میری عمر یا میرا زمانہ طویل نہ ہونے پائے ۔ ام سلیم نے جلدی جلدی چادر لپیٹی اور نکل پڑی ، یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچ گئی ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”ام سلیم ! تجھے کیا ہوا ؟“ اس نے جواب دیا : اے اللہ کے رسول ! کیا آپ نے میری یتیمہ کو بددعا دی ہے ؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”وہ کون سی ( ‏‏‏‏ ذرا وضاحت کرو ) ؟“ اس نے کہا: میری یتیمہ کہتی ہے کہ آپ نے اسے عمر بڑی نہ ہونے یا اس کا زمانہ طویل نہ ہونے کی بددعا دی ہے ۔ ( ‏‏‏‏یہ سن کر ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرائے اور فرمایا : ”ام سلیم ! کیا تجھے علم نہیں ہے کہ میں نے اپنے رب سے شرط لگائی کہ میں بشر ہوں ، عام دوسرے انسانوں کی طرح خوش بھی ہوتا ہوں اور ناراض بھی ۔ سو میں جس امتی پر ایسی بددعا کر دوں جس کا وہ حقدار نہ ہو تو وہ ( ‏‏‏‏اللہ میرے امتی ) کے حق میں اس بددعا کو پاک کرنے والی ، اس کا تزکیہ کرنے والی اور اسے روز قیامت اپنے قریب کر دینے والی بنا دے ؟ ۔ “ سلسلہ احادیث صحیحہ ۸۴
 

ابوطلحہ بابر

مشہور رکن
شمولیت
فروری 03، 2013
پیغامات
674
ری ایکشن اسکور
843
پوائنٹ
195
۳۵۸۷ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”لوگوں پر عنقریب فریبی و مکاری والا زمانہ آئے گا ، اس میں جھوٹے کو سچا اور سچے کو جھوٹا سمجھا جائے گا اور خائن کو امین اور امانتدار کو خائن قرار دیا جائے گا اور «رويبضه» قسم کے لوگ ( ‏‏‏‏ ‏‏‏‏عوام الناس کے امور سے متعلقہ ) گفتگو کریں گے ۔ “ پوچھا: گیا کہ «رويبضه» سے کیا مراد ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”معمولی اور کم عقل لوگ جو عوام الناس کے امور پر بحث و مباحثہ کریں گے ۔ “ سلسلہ احادیث صحیحہ ۱۸۸۷
 

ابوطلحہ بابر

مشہور رکن
شمولیت
فروری 03، 2013
پیغامات
674
ری ایکشن اسکور
843
پوائنٹ
195
۳۶۸۹ سیدنا عمرو بن تغلب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : یہ چیز علامات قیامت میں سے ہے کہ مال پھیل جائے گا ، جہالت عام ہو جائے گی ، فتنے ابھر پڑیں گے ، تجارت عام ہو جائے گی اور علم ( ‏‏‏‏یعنی پڑھائی لکھائی ) عام ہو گی ۔ “ سلسلہ احادیث صحیحہ ۲۷۶۷
 

ابوطلحہ بابر

مشہور رکن
شمولیت
فروری 03، 2013
پیغامات
674
ری ایکشن اسکور
843
پوائنٹ
195
۳۵۹۱ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”‏‏‏‏یہ چیز بھی علامات قیامت میں سے ہے کہ آدمی دو رکعت نماز پڑھے بغیر مسجد سے گزر جائے گا ۔ “ سلسلہ احادیث صحیحہ ۶۴۹
 

ابوطلحہ بابر

مشہور رکن
شمولیت
فروری 03، 2013
پیغامات
674
ری ایکشن اسکور
843
پوائنٹ
195
۱۸۷۵ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”ہر کوئی دائیں ہاتھ سے کھائے ، دائیں سے پئے ، دائیں ہاتھ سے لے اور دائیں ہاتھ سے دے ، کیونکہ شیطان بائیں ہاتھ سے کھاتا ہے ، بائیں ہاتھ سے پیتا ہے ، بائیں ہاتھ سے دیتا ہے اور بائیں ہاتھ سے لیتا ہے ۔ “ سلسلہ احادیث صحیحہ ۱۲۳۶
 

ابوطلحہ بابر

مشہور رکن
شمولیت
فروری 03، 2013
پیغامات
674
ری ایکشن اسکور
843
پوائنٹ
195
۱۹۵۴ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں : میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا ، میں نے ازار پہنا ہوا تھا ، وہ حرکت کر رہا تھا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”یہ کون ہے ؟“ میں نے کہا: میں عبداللہ بن عمر ہوں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اگر تو واقعی اللہ کا بندہ ہے تو اپنے ازار کو بلند کر لے ۔ “ میں نے اپنا ازار نصف پنڈلیوں تک اٹھا لیا ۔ پھر ان کے تہبند کی یہی کیفیت رہی ، حتی کہ وہ فوت ہو گئے ۔ سلسلہ احادیث صحیحہ ۱۵۶۸
 

ابوطلحہ بابر

مشہور رکن
شمولیت
فروری 03، 2013
پیغامات
674
ری ایکشن اسکور
843
پوائنٹ
195
۱۹۵۹ سیدنا شرید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دور ایک آدمی کو دیکھا کہ وہ تہبند گھسیٹتے ہوئے جا رہا تھا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طرف جلدی گئے یا اس کی طرف لپکے اور فرمایا : ”اپنا تہبند بلند کر لو اور اللہ تعالی سے ڈرو۔ “ اس نے کہا: میرے پاؤں اندر کی طرف مڑے ہوئے ہیں اور چلتے وقت میرے گھٹنے ایک دوسرے سے ٹکراتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اپنا تہبند بلند کر لے ، کیونکہ اللہ تعالیٰ کی ہر مخلوق خوبصورت ہے ۔“ اس کے بعد اس آدمی کو نہیں دیکھا گیا ، مگر اس حالت میں اس کا تہبند پنڈلیوں کے نصف تک ہوتا تھا ۔ سلسلہ احادیث صحیحہ ۱۴۴۱
 

ابوطلحہ بابر

مشہور رکن
شمولیت
فروری 03، 2013
پیغامات
674
ری ایکشن اسکور
843
پوائنٹ
195
۱۹۷۶ سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”سفید بال مومن کا نور ہیں ، اسلام میں جس آدمی کے بال سفید ہو جاتے ہیں ، تو ہر ایسے بال کی وجہ سے اس کو ایک نیکی ملتی ہے اور اس کا ایک درجہ بلند ہوتا ہے ۔ سلسلہ احادیث صحیحہ ۱۲۴۳
 

ابوطلحہ بابر

مشہور رکن
شمولیت
فروری 03، 2013
پیغامات
674
ری ایکشن اسکور
843
پوائنٹ
195
حجیت حدیث ماننے والوں کے لیے خوشخبریاں:
۲۰۲۷ ابوطیبہ بیان کرتے ہیں کہ شرحبیل بن سمط نے سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ کو بلایا اور کہا: ابن عبسہ ! کیا تو ایسی حدیث بیان کر سکتا ہے ، جو تو نے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہو ، نہ اس میں زیادتی ہو اور نہ کوئی جھوٹ ۔ اور تو نے وہ کسی واسطے سے نہیں بلکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے براہ راست سنی ہو ؟ انہوں نے کہا: جی ہاں ۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا : ”(۱) جس آدمی نے اللہ کے راستے میں تیر پھینکا ، وہ نشانے پر لگا یا نہ لگا ، اسے سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی اولاد سے ایک غلام آزاد کرنے کا ثواب ملے گا ۔ (۲) جو آدمی اللہ کے راستے میں بوڑھا ہو گیا تو یہ عمل اس کے لیے نور ہو گا ۔ (۳) جس مسلمان نے کسی مسلمان غلام کو آزاد کیا تو آزاد شدہ کے ہر ایک عضو کے بدلے آزاد کنندہ کا ہر عضو آگ سے آزاد ہو جائے گا ۔ (۴) جس مسلمان عورت نے کسی مسلمان عورت کو آزاد کیا تو آزاد شدہ عورت کے ہر عضو کے بدلے آزاد کنندہ کا ہر عضو جہنم سے آزاد ہو جائے گا ۔ (۵) جس مسلمان مرد یا عورت نے اپنی اولاد میں سے تین نابالغ بچے آگے بھیج دیے ( یعنی فوت ہو گئے ) تو وہ اس کے لیے آگ کے سامنے آڑ بن جائیں گے ( یعنی وہ جہنم میں داخل نہیں ہو گا ) ۔ (۶) جو آدمی نماز کے ارادے سے وضو کرنے کے لیے اٹھا اور وضو میں پانی کو اس کی جگہ تک پہنچایا تو وہ ہر گناہ یا خطا سے پاک ہو جائے گا ۔ اب اگر وہ نماز پڑھتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کا درجہ بلند کرے گا اور اگر ویسے ہی بیٹھ جاتا ہے تو (گناہوں سے ) پاک ہو کر بیٹھے گا ۔ “ سلسلہ احادیث صحیحہ ۱۷۵۶
 

ابوطلحہ بابر

مشہور رکن
شمولیت
فروری 03، 2013
پیغامات
674
ری ایکشن اسکور
843
پوائنٹ
195
۲۱۷۶ سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا : ”جب کوئی آدمی زخمی ہو جاتا ہے اور پھر وہ (زیادتی کرنے والے کو) معاف کر دیتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی معافی کے بقدر (اس کے گناہوں کو) مٹا دیتا ہے ۔“ سلسلہ احادیث صحیحہ ۲۲۷۳
 
Top