اگر کوئی متفق ہو تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ماہانہ اور ہفتہ وار چھپنے والے مجلات علم سے بھرپور ہوتے ہیں جیسا کہ ہم آگاہ ہی ہیں۔ ان میں چھپنے والی بعض تحاریر نہایت اہم ہوتی ہیں اور انسان ان کو سنبھال کر رکھ لیتا ہے کہ بوقت ضرورت کام آئے کسی مسئلہ پر کسی مجلہ میں کچھ مواد نظر آتا ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ انسان بھول جاتا ہے کہ وہ کون سا مجلہ تھا اور کس سال کا کس مہینے کا تھا، پھر وہ مضمون تلاش کرنے کے لیے تمام مجلات کو دیکھنا وغیرہ یہ ماضی میں میرے ساتھ ہوتا رہا ہے شاید آپ کے ساتھ بھی یہ صورت حال پیش آئی ہو۔
وقت گزرنے کے ساتھ الحمدللہ ، ہمارے وقت میں اللہ تبارک وتعالیٰ نے یہ سہولت میسر فرما دی کہ ہم اگر کوشش کریں اور ان مجلات کو ایک سسٹم کے تحت مینج کر لیں تو چند لمحوں میں ہم مطلوبہ مضمون تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
چونکہ اس شمارے کے مضامین یونی کوڈ میں بھی موجود ہیں ، اور ابھی ابھی اس شمارے کی ابتداء ہوئی ہے لہذا اس شمارے کا اگر ایک آف لائن سرچ سسٹم بن جائے تو یہ بہت فائدہ مند ہو گا۔ آنے والا ہر مہینے کا شمارہ سرچ سسٹم میں داخل ہوتا جائے اور کسی بھی مواد پر سرچنگ ، تلاش کرنا ، چند لمحوں کی بات ہو گی۔
اگر کوئی میری رائے سے متفق ہو تو آئیے پر کام شروع کرتے ہیں۔ آپ کی کیا رائے ہے؟