عبدالرحمن بھٹی
مشہور رکن
- شمولیت
- ستمبر 13، 2015
- پیغامات
- 2,435
- ری ایکشن اسکور
- 293
- پوائنٹ
- 165
بسم الله الرحمن الرحيم
سنت طریقہ نماز (جلسہ استراحہ)
آئیے اللہ تعالیٰ کے آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی منشاء کے مطابق نماز سیکھ کر پڑھیں۔
جلسہ استراحہآقا علیہ السلام اپنی عمر کے آخر میں ذرا بھاری جسم کے ہو گئے تھے اس لئے آخری عمر میں نماز میں کچھ اعمال بحالتِ مجبوری کرتے تھے۔ انہی میں سے جلسہ استراحہ بھی ہے۔ بالکل تندرستی کی حالت میں جو نماز پڑھتے تھے اس میں جلسہ استراحہ نہیں کرتے تھے۔ ملاحظہ فرمائیں اس ضمن میں کچھ احادیث۔
ابوہریرۃ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں (سجدہ کے بعد) قدموں کے پنجوں پر کھڑے ہو جاتے تھے (یعنی جلسہ استراحت نہیں کرتے تھے)( سنن الترمذي كِتَاب الصَّلَاةِ باب مَا جَاءَ كَيْفَ النُّهُوضُ مِنْ السُّجُودِ)۔
عبيد بن أبی الجعد رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں کہ علی رضی اللہ تعالی عنہ نماز میں (سجدہ کے بعد) قدموں کے پنجوں پر کھڑے ہو جاتے تھے (یعنی جلسہ استراحت نہیں کرتے تھے)( مصنف ابن أبي شيبة كتاب الصلاة باب من كان ينهض على صدور قدميه)۔
عبد الرحمن بن يزيد رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں کہ عبد الله رضی اللہ تعالی عنہ نماز میں (سجدہ کے بعد) قدموں کے پنجوں پر کھڑے ہو جاتے تھے (یعنی جلسہ استراحت نہیں کرتے تھے)(ایضاً)۔ عبيد بن أبی الجعد رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں کہ علی رضی اللہ تعالی عنہ نماز میں (سجدہ کے بعد) قدموں کے پنجوں پر کھڑے ہو جاتے تھے (یعنی جلسہ استراحت نہیں کرتے تھے)( مصنف ابن أبي شيبة كتاب الصلاة باب من كان ينهض على صدور قدميه)۔
محمد بن عبد الله رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ابن أبی ليلى رحمۃ اللہ علیہ نماز میں (سجدہ کے بعد) قدموں کے پنجوں پر کھڑے ہو جاتے (یعنی جلسہ استراحت نہیں کرتے) تھے(ایضاً)۔
شعبی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ عمر رضی اللہ تعالی عنہ، علی رضی اللہ تعالی عنہ اور أصحاب رسول رضی اللہ تعالی عنہم نماز میں (سجدہ کے بعد) قدموں کے پنجوں پر کھڑے ہو جاتے تھے (یعنی جلسہ استراحت نہیں کرتے تھے) (ایضاً)۔
وہب بن كيسان رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے ابن الزبير رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دیکھا کہ وہ نماز میں (سجدہ کے بعد) قدموں کے پنجوں پر کھڑے ہو جاتے تھے (یعنی جلسہ استراحت نہیں کرتے تھے) (ایضاً)۔
إبراہيم رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے فرماتے ہیں ابن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ پہلی رکعت اور تیسری رکعت میں بیٹھتے نہ تھے (یعنی جلسہ استراحت نہیں کرتے تھے) جب کھڑے ہونا چاہتے تو (بغیر جلسہ استراحت کے) کھڑے ہو جاتے(مصنف ابن أبي شيبة كتاب الصلاة باب من كان يقول إذا رفعت رأسك من السجدة الثانية في الركعة الاولى (فلا تجلس))۔