سجدوں میں رفع الیدین
سنن نسائی:جلد اول:حدیث نمبر 1148 حدیث متواتر حدیث مرفوع : پہلے سجدے سے اٹھتے وقت رفع یدین کرنا
محمد بن مثنی، معاذ بن ہشام، قتادہ، نصربن عاصم، مالک بن حویرث سے روایت ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جس وقت نماز شروع فرماتے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دونوں ہاتھ اٹھاتے تھے اور جس وقت سجدہ سے سر اٹھاتے تھے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس وقت بھی اس طریقہ سے کرتے یعنی دونوں ہاتھ اٹھاتے۔
سنن أبي داود: كِتَاب الصَّلَاةِ: بَاب افْتِتَاحِ الصَّلَاةِ:
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْهَاشِمِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ بْنِ رَبِيعَةَ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَعْرَجِ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ الْمَكْتُوبَةِ كَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ وَيَصْنَعُ مِثْلَ ذَلِكَ إِذَا قَضَى قِرَاءَتَهُ وَأَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ وَيَصْنَعُهُ إِذَا رَفَعَ مِنْ الرُّكُوعِ وَلَا يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي شَيْءٍ مِنْ صَلَاتِهِ وَهُوَ قَاعِدٌ وَإِذَا قَامَ مِنْ السَّجْدَتَيْنِ رَفَعَ يَدَيْهِ كَذَلِكَ وَكَبَّرَ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب فرض نماز کے لئے کھڑے ہوتے تو کندھوں کے برابر تک رفع الیدین کرتے اور اسی طرح جب قراءت سے فارغ ہوتے اور رکوع کے لئے جھکتے تو رفع الیدین کرتےاور اسی طرح جب رکوع سے اٹھتے تو رفع الیدین کرتے اور بیٹھے ہونے کی حالت میں رفع الیدین نہیں کرتے تھے اور جب دونوں سجدے کرکے کھڑے ہوتے تو بھی رفع الیدین کرتے تھے اور تکبیر کہتے۔
سنن أبي داود: كِتَاب الصَّلَاةِ: بَاب افْتِتَاحِ الصَّلَاةِ:
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ الْمَعْنَى قَالَا حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ كَثِيرٍ يَعْنِي السَّعْدِيَّ قَالَ
صَلَّى إِلَى جَنْبِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ طَاوُسٍ فِي مَسْجِدِ الْخَيْفِ فَكَانَ إِذَا سَجَدَ السَّجْدَةَ الْأُولَى فَرَفَعَ رَأْسَهُ مِنْهَا رَفَعَ يَدَيْهِ تِلْقَاءَ وَجْهِهِ فَأَنْكَرْتُ ذَلِكَ فَقُلْتُ لِوُهَيْبِ بْنِ خَالِدٍ فَقَالَ لَهُ وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ تَصْنَعُ شَيْئًا لَمْ أَرَ أَحَدًا يَصْنَعُهُ فَقَالَ ابْنُ طَاوُسٍ رَأَيْتُ أَبِي يَصْنَعُهُ وَقَالَ أَبِي رَأَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَصْنَعُهُ وَلَا أَعْلَمُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُهُ
سعدی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے عبد اللہ ابن طاؤس رحمۃ اللہ علیہ کے پہلو میں مسجد خیف میں نماز پڑھی وہ جب پہلا سجدہ کرتے اور اس سے سر اٹھاتے تورفع الیدیں کرتے اس طرح کہ ہاتھ چہرہ کے برابر ہو جاتے۔ میں نے اس کا ذکر وہیب بن خالد رحمۃ اللہ علیہ سے کیا کہ میں نے جو دیکھا ہے ایسا کسی کو کرتے نہیں دیکھا۔ابن طاؤس نے کہا کہ میں نے اپنے باپ کو اسی طرح کرتے دیکھ ہے۔ اور میرے والد فرماتے تھے کہ میں نے ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ایسے کرتے دیکھا ہے اور اس نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح کرتے دیکھا ہے۔
جز رفع اليدين للبخاري:
حدثنا موسى بن إسماعيل ، حدثنا حماد بن سلمة ، عن يحيى بن أبي إسحاق قال : « رأيت أنس بن مالك رضي الله عنه يرفع يديه بين السجدتين »
أنس بن مالك رضی الله عنہ دو سجدوں کے درمیان رفع الیدین کرتے تھے۔
مصنف ابن أبي شيبة: في رفع اليدين بين السجدتين:
(1) حدثنا أبو بكر قال حدثنا وكيع عن حماد بن سلمة عن يحيى بن أبي إسحاق عن أنس أنه كان يرفع يديه بين السجدتين.
أنس بن مالك رضی الله عنہ دو سجدوں کے درمیان رفع الیدین کرتے تھے۔
(2) حدثنا أبو بكر قال نا أبو أسامة عن عبيدالله عن نافع عن ابن عمر أنه كان يرفع يديه إذا رفع رأسه من السجدة الاولى.
ابن عمر رضی الله عنہ جب پہلے سجدہ سے سر اٹھاتے تو رفع الیدین کرتے تھے۔
(3) حدثنا أبو بكر قال نا ابن علية عن أيوب قال رأيت نافعا وطاوسا يرفعان أيديهما بين السجدتين
نافع اور طاوس رحمہمااللہ دونوں دو سجدوں کے درمیان رفع الیدین کرتے تھے۔
(4) حدثنا أبو بكر قال نا يزيد بن هارون عن أشعث عن الحسن وابن سيرين أنهما كانا يرفعان أيديهما بين السجدتين
حسن اور ابن سیرین رحمہمااللہ دونوں دو سجدوں کے درمیان رفع الیدین کرتے تھے۔
مسند أحمد: مُسْنَدُ الْمَكِّيِّينَ: حَدِيثُ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ:
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ نَصْرِ بْنِ عَاصِمٍ عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ
أَنَّهُ رَأَى نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي صَلَاتِهِ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ رُكُوعِهِ وَإِذَا سَجَدَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ سُجُودِهِ حَتَّى يُحَاذِيَ بِهَا فُرُوعَ أُذُنَيْهِ
مالک بن الحویرث رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ وہ نماز میں رفع الیدین کرتے ہیں جب رکوع سے سر اٹھاتے ہیں اور جب سجدہ کرتے ہیں اور جب سجدوں سے اٹھتے ہیں (یعنی ہر رکعت سے اٹھتے ہوئے) یہا تک کہ ہاتھ کانوں کی لو کے برابر ہو جاتے۔
مسند أحمد: مُسْنَدُ الْمَكِّيِّينَ: حَدِيثُ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ:
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ نَصْرِ بْنِ عَاصِمٍ عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ
أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ الرُّكُوعِ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ السُّجُودِ حَتَّى يُحَاذِيَ بِهِمَا فُرُوعَ أُذُنَيْهِ
مالک بن الحویرث رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ وہ نماز میں رفع الیدین کرتے ہیں جب رکوع کا ارادہ فرماتے، جب رکوع سے سر اٹھاتے ، جب سجدہ کرتے اور جب سجدوں سے اٹھتے ہیں (یعنی ہر رکعت سے اٹھتے ہوئے) یہا تک کہ ہاتھ کانوں کی لو کے برابر ہو جاتے۔
مشكل الآثار للطحاوي - (ج 13 / ص 44)
كما حدثنا ابن أبي داود ، حدثنا سليمان بن حرب ، حدثنا وهب بن جرير قال : « كان حماد بن زيد يرفع يديه بين السجدتين »
جریر رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حماد بن حمید رحمۃ اللہ علیہ دو سجدوں کے درمیان رفع الیدین کرتے تھے۔
المعجم الكبير للطبراني - (ج 11 / ص 142)
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بن عَبْدِ الْوَهَّابِ ، قَالَ : نا أَبِي ، قَالَ : نا الْجَرَّاحُ بن مَلِيحٍ ، عَنْ أَرْطَاةَ بن الْمُنْذِرِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ عِنْدَ التَّكْبِيرِ لِلرُّكُوعِ ، وَعِنْدَ التَّكْبِيرِ حِينَ يَهْوِي سَاجِدًا
ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب رکوع کے لئے تکبیر کہتے تو رفع الیدین کرتے اور جب سجدہ کے لئے جھکتے ہوئے تکبیر کہتے تب بھی رفع الیدین کرتے۔
سنن الدارقطني - (ج 3 / ص 238)
1129 - حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ فِيمَا سَأَلْنَاهُ عَنْهُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِىُّ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ عَنْ أَنَسٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَرْفَعُ يَدَيْهِ إِذَا دَخَلَ فِى الصَّلاَةِ وَإِذَا رَكَعَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ وَإِذَا سَجَدَ
انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز کے لئے کھڑے ہوتے تو رفع الیدین کرتے اور جب رکوع کرتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے اور جب سجدہ کرتے۔
جاری ہے