عبدالرحمن بھٹی
مشہور رکن
- شمولیت
- ستمبر 13، 2015
- پیغامات
- 2,435
- ری ایکشن اسکور
- 293
- پوائنٹ
- 165
بسم الله الرحمن الرحيم
نماز
آئیے اللہ تعالیٰ کے آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی منشاء کے مطابق نماز سیکھ کر پڑھیں۔
قيامقيام میں تین عمل پائے جاتے ہیں۔ 1: ہاتھ باندهنا ۔ 2: ثنا پڑھنا۔ 3: قراءت كرنا۔
ہاتھ باندهنا
ہاتھ باندھنے کا سنت طریقہ یہ ہے کہ سیدھے ہاتھ کی ہتھیلی الٹے ہاتھ کی پشت پر رکھے، انگوٹھے اور چھوٹی انگلی سے حلقہ بنا کر الٹے ہاتھ کی کلائی کو گٹ سے پکڑے بقیہ کو کلائی پر بچھادے۔ صحيح مسلم میں باب کا عنوان ہے کہ سيدها ہاتھ الٹے ہاتھ پر سینہ کے نیچے ناف کے اوپر باندھے (صحيح مسلم كِتَاب الصَّلَاةِ بَاب وَضْعِ يَدِهِ الْيُمْنَى عَلَى الْيُسْرَى) اور اس کے ذیل میں حدیث لائے ہیں؛
وائل رضی اللہ تعالی عنہ بن حجر فرماتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ انہوں نے نماز کی ابتدا میں ہاتھ اٹھا کر تکبیر کہی اور ہاتھوں کو کان کی لو کے برابر اٹھایا پھر ان کو کپڑے میں چھپایا اور سيدها ہاتھ الٹے ہاتھ پر باندھا( ایضاً)۔
توضیح: اس حدیث میں ہاتھ باندھنے کی کیفیت کا ذکر ہے، ہاتھ کہاں باندھے جائیں، اس کا ذکر نہیں۔ محدث کے عنوان سے ثابت ہے کہ ہاتھ سینہ کے نیچے ناف کے اوپر باندھے۔
علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ناف کے نیچے ہاتھ باندھنا سنت ہے(ابوداؤد بَاب وَضْعِ الْيُمْنَى عَلَى الْيُسْرَى فِي الصَّلَاةِ)
امام ترمذی رحمۃ اللہ علیہ سنن الترمذی میں لکھتے ہیں کہ میں نے ہر جگہ یہی دیکھا کہ لوگ ہاتھ ناف کے نیچے یا اوپر باندھتے ہیں (کتاب الصلاۃ بَاب مَا جَاءَ فِي وَضْعِ الْيَمِينِ عَلَى الشِّمَالِ فِي الصَّلَاةِ)۔