- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,585
- ری ایکشن اسکور
- 6,764
- پوائنٹ
- 1,207
15- بَاب مَا جَاءَ فِي شُهُودِ الْجَنَائِزِ
۱۵ - باب: جنازہ میں شرکت کا بیان
1477- حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَهِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ؛ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: < أَسْرِعُوا بِالْجِنَازَةِ فَإِنْ تَكُنْ صَالِحَةً فَخَيْرٌ تُقَدِّمُونَهَا إِلَيْهِ وَإِنْ تَكُنْ غَيْرَ ذَلِكَ فَشَرٌّ تَضَعُونَهُ عَنْ رِقَابِكُمْ >۔
* تخريج: خ/الجنائز ۵۱ (۱۳۱۵)، م/الجنائز ۱۶ (۹۴۴)، د/الجنائز۵۰ (۳۱۸۱)، ت/الجنائز۳۰ (۱۰۱۵)، ن/الجنائز ۴۴ (۱۹۱۱)، (تحفۃ الأشراف: ۱۳۱۲۴)، وقد أخرجہ: ط/الجنائز ۱۶ (۵۶)، حم (۲/۲۴۰) (صحیح)
۱۴۷۷- ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: '' جنازہ کو جلدی لے کر چلو کیونکہ اگر وہ نیک ہے تو تم اس کو نیکی کی طرف جلدی پہنچا دوگے ،اور اگر بد ہے تو بدی کو اپنی گردن سے اتار پھینکو گے '' ۔
1478- حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ نِسْطَاسٍ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، قَالَ: قَالَ عَبْدُاللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ: مَنِ اتَّبَعَ جِنَازَةً فَلْيَحْمِلْ بِجَوَانِبِ السَّرِيرِ كُلِّهَا فَإِنَّهُ مِنَ السُّنَّةِ، ثُمَّ إِنْ شَائَ فَلْيَتَطَوَّعْ، وَإِنْ شَائَ فَلْيَدَعْ۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۹۶۱۲ ، ومصباح الزجاجۃ : ۵۲۶) (ضعیف)
(اس سند میں انقطاع ہے، کیونکہ ابو عبید ۃ (عامر) نے اپنے والد سے کوئی حدیث نہیں سنی ہے)
۱۴۷۸- ابوعبیدہ کہتے ہیں کہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جو کوئی جنازہ کے ساتھ جائے تو (باری باری ) چار پائی کے چاروں پایوں کو اٹھا ئے، اس لئے کہ یہ سنت ہے، پھر اگر چاہے تو نفلی طور پہ اٹھائے اور اگر چاہے تو چھوڑ دے ۔
1479- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ عَقِيلٍ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ ثَابِتٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى، عَنِ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّهُ رَأَى جِنَازَةً يُسْرِعُونَ بِهَا، قَالَ: < لِتَكُنْ عَلَيْكُمُ السَّكِينَةُ >۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۹۱۲۹، ومصباح الزجاجۃ: ۵۲۷)، وقد أخرجہ: حم (۴/۴۰۳، ۴۰۶، ۴۱۲) (منکر)
(اس کی سند میں لیث بن ابی سلیم ضعیف ہیں، اور ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی سابقہ حدیث کے معارض ہے، اس لئے یہ حدیث منکر ہے)
۱۴۷۹ - ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺنے ایک جنازہ دیکھا جسے لوگ دوڑتے ہوئے لے جارہے تھے، تو آپ ﷺنے فرمایا: ''اطمینان سے چلو '' ۔
1480- حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ عُبَيْدٍ الْحِمْصِيُّ، حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي، مَرْيَمَ، عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ ثَوْبَانَ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ ﷺ قَالَ: رَأَى رَسُولُ اللَّهِ ﷺ نَاسًا رُكْبَانًا عَلَى دَوَابِّهِمْ، فِي جِنَازَةٍ، فَقَالَ: < أَلا تَسْتَحْيُونَ أَنَّ مَلائِكَةَ اللَّهِ يَمْشُونَ عَلَى أَقْدَامِهِمْ وَأَنْتُمْ رُكْبَانٌ؟ >۔
* تخريج: ت/الجنائز ۲۸ (۱۰۱۲)، (تحفۃ الأشراف: ۲۰۸۱)، وقد أخرجہ: د/الجنائز۴۸ (۳۱۷۷) (ضعیف)
(اس کی سند میں ابو بکر بن ابی مریم ضعیف ہیں، اور بقیہ بن ولید مدلس ہیں)
۱۴۸۰- رسول اللہﷺکے غلام ثوبانرضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺنے ایک جنازہ میں کچھ لوگوں کو جانوروں پر سوار دیکھا، تو فرمایا: ''تمہیں شرم نہیں آتی کہ اللہ کے فرشتے پیدل چل رہے ہیں اور تم سوار ہو '' ۔
1481- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُبَيْدِاللَّهِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ حَيَّةَ، حَدَّثَنِي زِيَادُ بْنُ جُبَيْرِ بْنِ حَيَّةَ، سَمِعَ الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ يَقُولُ: < الرَّاكِبُ خَلْفَ الْجِنَازَةِ وَالْمَاشِي مِنْهَا حَيْثُ شَائَ >۔
* تخريج: د/الجنائز ۴۹ (۳۱۸۰)، ت/الجنائز ۴۲ (۱۰۳۱)، ن/الجنائز ۵۵ (۱۹۴۴)، (تحفۃ الأشراف: ۱۱۴۹۰)، وقد أخرجہ: حم (۴/۲۴۷، ۲۴۸، ۲۴۹،۲۵۲) (صحیح)
۱۴۸۱- مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا ہے : '' سوار شخص جنازہ کے پیچھے چلے اور پیدل شخص (آگے پیچھے، دائیں، بائیں ) جہاں چاہے چلے '' ۔