• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کا یزید بن معاویہ رحمہ اللہ کی بیعت پررضامندی کا ثبوت مع تحقیق سند

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

باذوق

رکن
شمولیت
فروری 16، 2011
پیغامات
888
ری ایکشن اسکور
4,011
پوائنٹ
289
آپ بلاذری کی یزید کے بارے میں بیان کردہ روایت سے تو متفق ہیں کیا آپ نیچے دئیے گئے بلاذری کے بیان سے بھی متفق ہیں۔۔۔
کیا ہی بہتر ہوگا اگر آپ اس قسم کی گھٹیا حرکتوں سے اب باز آ جائیں؟
آپ نے جو موضوع چھیڑا ہے ، یہ ایک علیحدہ معاملہ ہے۔ جس پر آپ چاہیں تو کسی اور تھریڈ میں گفتگو جاری کر سکتے ہیں۔ فی الحال تو آپ سے اس "بہتان" کا ثبوت درکار ہے جو آپ نے اپنے اس مراسلے کے ذریعے ادا کیا تھا :
بلاذری کی کسی مستند عالم نے توثیق کی ہے تو حوالہ بیان فرمائیں۔ وہ تو خود ناصبی تھا
کفایت اللہ بھائی نے ماشاءاللہ تمام ثبوتوں کے ساتھ آپ کے سوال کا جواب دے دیا ہے۔ اب آپ کا بھی فرض ہے کہ اپنے دعویٰ کا ثبوت پیش کریں کہ بلاذری کو "ناصبی" کس نے کہا ہے یا کن حوالوں سے اس کا ناصبی ہونا ثابت ہوتا ہے؟
اگر آپ کے پاس اس بات کا جواب نہیں ہے تو اس تھریڈ سے خاموشی سے رخصت ہو جائیں۔ مہربانی ہوگی۔
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
5,001
ری ایکشن اسکور
9,805
پوائنٹ
773
معذرت میں اس تھریڈ میں غیرمتعلق سوال کا جواب نہیں دے سکتا ۔
اس تھریڈ میں ایک روایت کی سند کو صحیح ثابت کیا گیا ہے اس پرکسی کا اعتراض ہو تو میں جواب کے لئے حاضرہوں بصورت دیگر مجھے معذورسمجھا جائے۔
 
شمولیت
جنوری 24، 2012
پیغامات
181
ری ایکشن اسکور
121
پوائنٹ
53
رہی بات بلاذری کی وہ ناصبی تھا تو کیسے تھا اس کے لئے یہ ٢ باتیں ہیں کافی ہیں ۔
١- بلاذری کی تصانیف میں ایسا مواد وافر مقدار میں ملتا ہے جس سے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی ذات اقدس پر حرف آتا ہے جیسے بنو امیہ کی بنو ہاشم سے رشتہ داریاں صرف بلاذری کی تصانیف میں ہی کثیر تعداد میں ملتی ہیں ۔ کیا بلاذری اکیلا ہی دنیا میں مورخ پید ا ہوا ہے یا باقی مورخوں نے جان بوجھ کر ایسے مواد کو اپنی کتابوں میں جگہ نہیں دی یہ بات بلاذری کے ناصبی ہونے کی طرف اشارہ کرتی ہے کیونکہ ان رشتہ داریوں کو ثابت کرنے کا مقصد سوائے یزید کی محبت میں اس کی وکالت کرنے کے سوا کچھ نہیں۔۔
٢-بلاذری خلیفہ متوکل کا درباری تھا اور درباری اپنے بادشاہ کے زیر اثر ہوتے ہیں ان کے عقائد و خیالات بادشاہ سے مختلف نہیں ہوتے ۔ اور متوکل اہل بیت کا دشمن تھا اس کی دشمنی کو ثبوت اس واقعہ سے ملتا ہے جس میں اس نے ایک عالم سے سوال کیا کہ حضرت حسن و حسین رضوان اللہ علیھم اجمعین افضل ہیں یا میرے بیٹے تو اس عالم نے کہا کہ تمہارے بیٹے تو ان کے غلام قنبر کے قدموں کی خاک جیسے بھی نہیں تو متوکل نے اس عالم کی زبان کٹوا دی۔
 
شمولیت
جنوری 24، 2012
پیغامات
181
ری ایکشن اسکور
121
پوائنٹ
53
با ذوق صاحب میں آپ کی تحریر پڑھ چکا ہوں جو کہ فورم میں موجود ہے اور آپ جس ملک میں رہتے ہیں وہاں تو خود بادشاہت ہے وہ لوگ کبھی بھی معاویہ اور یزید کے احسان کو نہیں بھلا سکتے کیونکہ آج دنیا میں ملوکیت ان ہی کی مرہون منت ہے ۔ کسی کی محبت میں ڈوب کر دوسرے کو گٹھیا کہنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک لینا چاہیے دوبارہ الفاظ استعمال کرنے سے پہلے سوچ سمجھ لینا ۔
 

allahkabanda

رکن
شمولیت
مارچ 27، 2012
پیغامات
174
ری ایکشن اسکور
569
پوائنٹ
69
آپ جس ملک میں رہتے ہیں وہاں تو خود بادشاہت ہے ۔
وہ تو غلط ہے ہی یہ بتاؤ کی ایران میں رہبر انقلاب کے نام سے پہلے خمینی اور اب خامنہ ای مسلّط ہیں، کیا شوری انہیں نامزد کرتی ہے ؟ کیا یہ بادشاہت نہیں
 

باذوق

رکن
شمولیت
فروری 16، 2011
پیغامات
888
ری ایکشن اسکور
4,011
پوائنٹ
289
با ذوق صاحب میں آپ کی تحریر پڑھ چکا ہوں جو کہ فورم میں موجود ہے اور آپ جس ملک میں رہتے ہیں وہاں تو خود بادشاہت ہے وہ لوگ کبھی بھی معاویہ اور یزید کے احسان کو نہیں بھلا سکتے کیونکہ آج دنیا میں ملوکیت ان ہی کی مرہون منت ہے ۔ کسی کی محبت میں ڈوب کر دوسرے کو گٹھیا کہنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک لینا چاہیے دوبارہ الفاظ استعمال کرنے سے پہلے سوچ سمجھ لینا ۔
جناب عالی ! میں نے آپ کی ذات کو گھٹیا نہیں کہا بلکہ آپ کی حرکت (بلکہ کچھ اور گذشتہ حرکات) کو گھٹیا کہا ہے۔ موجودہ انتشار پسند دور میں تو ، اچھے سے اچھے آدمی سے بھی کبھی نہ کبھی کسی نہ کسی موقع پر گھٹیا حرکت کا سرزد ہو جانا ناممکن بات نہیں ہے۔ آپ کو بھی حق ہے کہ آپ چاہیں تو میری طرف سے ایسے الفاظ کے استعمال کو "گھٹیا حرکت" سے تعبیر کریں۔ :)
باقی رہ گیا یہاں کی مملکت سے چند مخصوص طبقہ جات کا غصہ ۔۔۔ تو وہ ظاہر ہے زرتشتوں کی شہنشاہیت کے دور سے چلی آ رہی متکبرانہ و حاسدانہ فطرت کا نتیجہ ہے اور اس کے کچھ پریکٹکل ایگزامپلز ہم ایران میں سنیوں پر ہو رہے مظالم کی شکل میں بھی دیکھتے آ رہے ہیں۔
رہی بات بلاذری کی وہ ناصبی تھا تو کیسے تھا اس کے لئے یہ ٢ باتیں ہیں کافی ہیں ۔
ہو سکتا ہے آپ کے لیے کافی ہوں یہ 2 باتیں۔ مگر افسوس کہ ہمارے لیے ناقابل قبول ہی نہیں بلکہ ناقابل التفات بھی ہیں۔ ہم متعلقہ میدان کے ماہرین کے حوالہ جات میں یقین رکھتے ہیں نہ کہ کسی ٹام ڈک ہیری کے آلتو فالتو تخیلات کی اڑانوں میں !
 
شمولیت
جنوری 24، 2012
پیغامات
181
ری ایکشن اسکور
121
پوائنٹ
53
میں نے کب ان کی تعریف کی ہے اگر وہاں ملوکیت ہے تو وہ بھی ویسے ہی جیسے باقی دنیا میں ملوکیت کا وجود ہے
 
شمولیت
جنوری 24، 2012
پیغامات
181
ری ایکشن اسکور
121
پوائنٹ
53
میں کونسا رافضی ہو ں جو آپ مجھے یہ کہہ رہے ہیں ۔
 

باذوق

رکن
شمولیت
فروری 16، 2011
پیغامات
888
ری ایکشن اسکور
4,011
پوائنٹ
289
۔۔۔۔باقی میں اللہ سے ایک دعا مانگتا ہوں اوراکثر مانگتا ہوں کہ اے اللہ میں اہل بیت کا دفاع کرتا ہوں میرا حشر ان کے ساتھ فرمانا اور جو لوگ دشمنان اہل بیت کا دفاع کرتے ہیں اور ان کی محبت کا دم بھرتے ہیں ان کا حشر انہی کے ساتھ فرمانا ۔ آمین
الحمدللہ ! دنیا بھر کے مسلمانوں کی دعا میں یہ الفاظ بحسن و خوبی شامل ہی ہوتے ہیں ۔۔۔ کم از کم میرے علم کی حد تک ! :)
البتہ ایک بات ضرور ہے !!
"محبت" و "عداوت" کا معیار کس حد تک قرآن و سنت سے اخذ شدہ ہے ، یہ بات ضرور فرق پیدا کر جاتی ہے۔
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top