شاد صاحب کے الزامات کے جوابات
مجھے غیرمقلدین کی اسی دوہرے رویہ کی شکایت رہتی ہے یاپھر اس کو مزید تلخ کہیں تودوغلاپن۔ اسی تھریڈ میں فقہ حنفی ،احناف کو جوکچھ کہاگیاہے بطور خاص اشماریہ صاحب کو جوکچھ کہاگیاہے وہ ارسلان نام کے شخص کو قطعانظرنہیں آیالیکن ان کے مسلکی بھائی کو کچھ کہاگیاتورگ حمیت پھڑک اٹھی اوربے اختیار جواب دینے پر آمادہ ہوگئے اوراس کو بھی دین کی خدمت تسلیم کرتے ہیں ،لعنت ہو ایسی دین کی خدمت پر۔اورخدمت کرنے والوں پر۔
قارئین حضرات! آپ شاد صاحب کے آخری الفاظوں پر غور کریں، اب وہ لعنت ملامت کے مزاج کو بھی اپنانے لگے ہیں، ان کا یہ انداز گفتگو کس حیثیت اور کس نوعیت کا ہے، یہ آپ لوگ خود اندازہ کر لیں، ہمیں دوغلا پن کا الزام دینے والے شاد صاحب نے پہلے خود اشماریہ سے "ناروا" سلوک کا رونا رویا اور اب آخر میں لعنت و ملامت کر کے یہ واضح کر رہے ہیں کہ ہم بھی کسی سے کم نہیں، اپنے کرتوتوں کے سبب ہی برا بھلا کہے جاتے ہیں۔
ہم غیرمقلدین کی سمجھ اورعقل کے پابند نہیں ہیں مجھے نہیں معلوم کہ دینی تعلیم کہاں تک حاصل کی ہے ویسے لگتاہے یہی ہے کہ فیس بک سے علم سیکھاہے۔ موجودہ طورپر بیشتر لوگوں کا علم فیس بک کی ہی حدتک مرہون منت ہوتاہے یاپھر آن لائن کچھ دروس ومحاضرات سن لئے اورخود کو علامہ دوران سمجھنے لگتے ہیں۔(1) نکاح حلالہ ایک علمی مسئلہ ہے اس پر علمی انداز سے بحث ہونی چاہئے
''بڑامجرم''کا لقب ضرور دیں لیکن میری نگاہ میں سب سے ''بڑامجرم ''بطور شاید نہیں بلکہ یقینآوہ ہے (2) جو بغیر علم کے علمی مباحث میں دخل اندازی کرتاہے جب کہ اسے اپنے فن تک ڈیزائننگ وغیرہ تک محدود رہناچاہئے۔
شاد صاحب نے بھی روایتی انداز میں یہاں بھپتیاں کسی ہیں، ہم ان کی باتوں کو دو حصوں میں تقسیم کر کے جواب دیتے ہیں:
(1) شاد صاحب ! 17 پوسٹوں کے اندر بھائیوں نے اس مسئلے پر علمی گفتگو کی ہے، قرآن و حدیث کے دلائل سے سمجھایا ہے، اور یہ ثابت کیا ہے کہ حلالہ ملعون فعل ہے اور اس کے کرنے والے لعنتی اور کرائے کے سانڈ ہیں، لیکن آپ لوگ کبھی کبھار تسلیم کر لینے کے بعد بھی اپنی فقہ کو بچانے کی خاطر من مانی تاویلات کرتے رہے، آپ نے کون سا علمی انداز میں گفتگو کر لی؟ دیکھا جائے تو یہاں علمی انداز میں علمی گفتگو کا ڈھنڈورا پیٹ کر آپ کا عمل یکسر اس کے خلاف ہے۔
(2) ہماری نگاہ میں بھی بغیر علم کے بات کرنے والا مجرم ہے، لیکن ہم نے الحمدللہ دلائل دئیے ہیں، ان 17 پوسٹس کے اندر جو کچھ بھائیوں نے دلائل دئیے ہیں، انہیں میرا موقف بھی سمجھ لیں، جب آپ سمجھنے کی کنڈیشن میں نہیں آ رہے تھے اور غیر ضروری تلخ لہجے کی طرف توجہ کرنے لگے تو ذرا آپ کو بھی ہم نے اپنا دوسرا انداز دکھایا۔ الحمدللہ، اور اس میں بھی کوئی غیر اخلاقی بات نہیں کی، بلکہ حقائق بیان کئے ہیں، اب حقائق ہی اتنے تلخ تھے کہ آپ کو چار و ناچار غصے ہونا پڑا، اور پھر آپ مزید تین باتوں کی وجہ سے بھی مجرم ہیں:
(1) قرآن و حدیث سے دلائل دینے کے بعد اپنی فقہ کو بچانے کی خاطر من مانی تاویلات کرنے سے
(2) علم آ جانے کے بعد اس سے روگردانی کرنے سے
(3) قرآن و سنت کے دلائل کے سامنے عاجز آ جانے کے بعد غیر اخلاقی گفتگو کرنے سے
ویسے غیرمقلدین کایہ طرز عام ہے کہ اپنی انتہائی بے ہودگی کو دین کی خدمت سمجھ لیتے ہیں اوردوسروں کی باتیں ان کے نزدیک گستاخی اورغیراخلاقی ہوجایاکرتی ہیں۔ خیر جس کے ذہن کی جتنی وسعت ہوگی وہ اسی حد تک توسوچ سکتاہے۔
بے ہودگی کو دین کی خدمت سمجھنا تو آپ کا وطیرہ ہے، حلالہ جیسے ملعون فعل کا فتویٰ دے کر عوام الناس میں اضطراب کی کیفیت برپا کرنے میں آپ لوگوں نے بھرپور کردار ادا کیا ہے اسی لئے تو میں نے لکھا تھا:
"اور اس شدید بے چینی کی کیفیت میں سیدھی سادھی عوام یا تو مسلک اہل حدیث کی طرف رجوع کرتے ہیں تاکہ قرآن و سنت کے مطابق رہنمائی لی جا سکے، یا پھر خود کوئی قدم اٹھانے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں، جیسے اوپر محمد عامر یونس بھائی نے ایک ویڈیو شئیر کی جس میں اس عورت کے شوہر نے مسئلہ جب سنا کہ مولوی خود اس کی عورت کے ساتھ حلالہ کرے گا تو اس نے خود ہی نکاح کرنے کی ٹھان لی۔ واللہ اعلم ان کی کیا صورتحال تھی اور طلاق کی کیا نوعیت تھی لیکن یہاں یہ ظاہر کرنا ہے کہ اس عورت کے شوہر کا دماغ قطعا کسی مولوی کو اپنی بیوی ایک رات کے لئے دینا گوارا نہیں تھا، کیا اگر شریعت کا یہ حکم ہوتا تو اس قدر شر پھوٹتا؟"
کالے کرتوت توہمارے پاس بہت ہیں ۔ بلکہ انبار ہے۔ ہندوستان می ان کی عیاشیوں سے لے کر لندن وپیرس تک،صرف مردوں کی عیاشیاں ہی نہیں بلکہ حرم میں موجود خواتین جو گل کھلاتی ہیں وہ سب موجود ہے لیکن فورابات شروع ہوجائے گی کہ فلاں لنک غیرمتعبر وغیرہ وغیرہ حالانکہ پوراانٹرنیٹ ہی غیرمتعبر ہوناچاہئے پھر تو ۔۔۔۔۔۔پہلے اپنے علماء ومشائخ سے بھی بات کرلیجئے شاید وہ اذاعۃ فاحشہ پر راضی نہ ہوں کیونکہ بات جب نکلے گی تو پھر دور تلک جائے گی ۔ اورکسی بات کوجب تک شروع نہ ہو اس وقت تک تو روکنا آسان ہے لیکن جب ایک مرتبہ شروع ہوجائے توپھر روکنابہت مشکل ۔میں دلی میں رہتاہوں اوراچھی طرح جانتاہوں دلی کے سلفی مولویوں کی کرتوتیں،فورم پر موجود ہندوستانی عالم ممبران سے پوچھ لیجئے،اگرکسی گروپ سے وابستہ نہ ہوئے تو ضرور بتادیں گے ان کی حرکتیں اورشناعتیں۔ہوناتویہی چاہئے کہ میں سارے رابطے دینے شروع کردوں
اسی لئے تو آپ کو دعوت دی تھی کہ "اہل حدیث حضرات کی دین کے نام پر غیر اخلاقی سرگرمیاں" کے عنوان سے ایک تھریڈ لکھیں اور اس میں ہمارے کالے کرتوتوں کا ذکر کریں، تاکہ میں وہاں آپ کو جواب دوں، حضرت کالے کرتوتوں کا تعلق کچھ اس طرح ہونا چاہئے کہ اہل حدیث دین کے نام پر لوگوں کے ساتھ کچھ غلط کر رہے ہوں نا کہ دنیا کے لحاظ سے، دنیاوی لحاظ سے تو ہر کوئی گناہ گار ہے، کوئی دودھ کا دھلا نہیں ہے، لیکن جس طرح حلالہ جیسے لعنتی فعل جس کی مثال سن کر آپ نے محمد علی جواد بھائی کے ساتھ بدتمیزی شروع کر دی تھی کوئی ایسی ہی غلیظ تعلیم ہماری ثابت کر کے دکھائیں۔ ان شاءاللہ ہم کتاب و سنت کے خلاف ہر آدمی کی بات کو ترک کر دیں گے۔ ان شاءاللہ
لیکن چونکہ فیس بک پر میں نے علم حاصل نہیں کیاہے اس لئے احتیاط برت رہاہوں۔ورنہ فیس بکی علم تویہی کہتاہے کہ شروع ہوجاجاااااااااااااااااا۔
پھر آپ سے تو بہتر ہم ہوئے اللہ کے فضل سے، جو نہ تو عالم ہیں نا مفتی ہیں، اور ہم نے فیس بک اور محدث فورم پر بھائیوں کی علمی صحبت میں رہ کر علم حاصل کیا، اس کے باوجود:
- اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بات کے سامنے کسی اور کی بات کو تسلیم نہیں کرتے
- قرآن و سنت کی من مانی تاویلات کرنے کی بجائے فہم سلف صالحین کو ترجیح دیتے ہیں
- اپنے علماء کی کوئی بات سمجھ نہ آ رہی ہو تو ضرور سوال کرتے ہیں
- اپنے علماء کی بات کتاب و سنت کے خلاف بات کو نہیں مانتے
لیکن افسوس یہ چیز آپ کے دیوبندی مدارس نے آپ کو نہیں سکھائی، سکھا بھی کیسے سکتے ہیں جس کے بانی کی کتابوں میں اس قدر غلیظ عقائد پائے جاتے ہوں۔ اللہ آپ لوگوں کو ہدایت عطا فرمائے آمین