• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شاد صاحب کو جواب

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

اسحاق

مشہور رکن
شمولیت
جون 25، 2013
پیغامات
894
ری ایکشن اسکور
2,131
پوائنٹ
196
السلام و علیکم و رحمت الله -

میں محسوس کر رہا ہوں کہ 'حلالہ' سے متعلق تھریڈ میں بات نظریات سے بڑھ کر ذاتیات پر پہنچ گئی - جس کی بنا پر 'موڈریٹر خضر بھائی' نے اس تھریڈ کو تالا لگا دیا - شروعات کس کی طرف سے ہوئیں - یہ تو سب جانتے ہیں - لیکن الله کے نبی کریم نے ہم کو در گزر کا درس دیا ہے تو اس بنا پر اہلحدیث بھائیوں سے درخواست ہے کہ اس آیت کے مطابق اپنا طرز عمل اپنائیں :

وَالَّذِينَ لَا يَشْهَدُونَ الزُّورَ وَإِذَا مَرُّوا بِاللَّغْوِ مَرُّوا كِرَامًا سوره الفرقان ٧٢
اور (رحمان کے بندے تو وہ ہیں) کہ جو بے ہودہ باتوں میں شامل نہیں ہوتے اور جب بیہودہ باتوں کے پاس سے گزریں تو شریفانہ طور سے گزرتے ہیں-

ممکن ہے کہ ہمارے اس طرز عمل سے کسی بھی بھائی کے دل میں حق بات کو قبول کرنے کی تحریک پیدا ہو جائے-

میں اس معاملے میں 'اشماریہ' بھائی کی بھی تعریف کروں گا کہ باوجود اپنے باطل نظریات کے یہ صاحب کبھی جذبات میں آکر کسی کو نیچا نہیں دیکھاتے- ہمیں ان کے طرز عمل سے بھیسبق سیکھنا چاہیے-

الله ہم سب کو اپنی سیدھی رہ کی طرف گامزن کرے (آمین)-

جزاک الله خیرا، بهائی.. الله سب کو عمل کی توفیق دے.آمین
 
عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
میں ارسلان بھائی کی بات سے سہمت ہوں ، حنفی لوگ حدیث کو امام کے قول کے سامنے ذرہ بھر حیثیت نہیں دیتے،ان کا مقصد فقط فقہ حنفی کا پرچار ہے،کچھ دن پہلے ایک حنفی سے میری آمین بالجہر پر گفتگو ہوئی ، اللہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں اس نے واضح مستند احادیث کو رد کر کے رکھ دیا اور اس کی وجہ فقہ حنفی کو بالا رکھنا ہے
جزاک اللہ خیرا محترم بھائی
مگر مجھے سمجھ نہیں آئی کہ آپ کس بات سے متفق نہیں میرے خیال میں آپ نے میری بات کو وہاں سمجھا نہیں ہے میں جس بات سے متفق نہیں تھا وہ یہ بات تھی
محترم ارسلان بھائی کہنا چاہتے تھے کہ عبدہ بھائی گلدستہ بھی پیش کر دیں تو انھوں نے نہیں ماننا پس انتظامیہ ارسلان بھائی کو سختی سے بات کرنے کی اجازت دے دے
آپ نے شاید یہ سمجھا کہ میں اس چیز سے متفق نہیں کہ حنفی آرام سے ہماری بات نہیں مانتے تو ایسا نہیں ہے محترم بھائی کسی کی بات آرام سے ماننے کی گارنٹی تو میں شاید اپنی بھی نہ دے سکوں اگر اللہ کی توفیق شامل حال نہ ہو واللہ اعلم
 
Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
السلام و علیکم و رحمت الله -

میں محسوس کر رہا ہوں کہ 'حلالہ' سے متعلق تھریڈ میں بات نظریات سے بڑھ کر ذاتیات پر پہنچ گئی - جس کی بنا پر 'موڈریٹر خضر بھائی' نے اس تھریڈ کو تالا لگا دیا - شروعات کس کی طرف سے ہوئیں - یہ تو سب جانتے ہیں - لیکن الله کے نبی کریم نے ہم کو در گزر کا درس دیا ہے تو اس بنا پر اہلحدیث بھائیوں سے درخواست ہے کہ اس آیت کے مطابق اپنا طرز عمل اپنائیں :

وَالَّذِينَ لَا يَشْهَدُونَ الزُّورَ وَإِذَا مَرُّوا بِاللَّغْوِ مَرُّوا كِرَامًا سوره الفرقان ٧٢
اور (رحمان کے بندے تو وہ ہیں) کہ جو بے ہودہ باتوں میں شامل نہیں ہوتے اور جب بیہودہ باتوں کے پاس سے گزریں تو شریفانہ طور سے گزرتے ہیں-

ممکن ہے کہ ہمارے اس طرز عمل سے کسی بھی بھائی کے دل میں حق بات کو قبول کرنے کی تحریک پیدا ہو جائے-

میں اس معاملے میں 'اشماریہ' بھائی کی بھی تعریف کروں گا کہ باوجود اپنے باطل نظریات کے یہ صاحب کبھی جذبات میں آکر کسی کو نیچا نہیں دیکھاتے- ہمیں ان کے طرز عمل سے بھیسبق سیکھنا چاہیے-

الله ہم سب کو اپنی سیدھی رہ کی طرف گامزن کرے (آمین)-

بالکل متفق!
یہاں پر شرکت کا مقصد کسی کے حسن اخلاق کی تعریف کرنا ہے۔جہاں ہم غلط رویوں پر نوٹس لیتے ہیں ، وہاں یقینا درست بات پر بھی بولنا چاہیئے،
اس ضمن میں اشماریہ بھائی کی تحمل مزاجی ، اور مناسب طرز گفتگو تعریف کے لائق ہے۔

ھداھم اللہ تعالی!

سیرت نبی کریم ﷺ سے مخالفین سے متعلق جو طرز عمل ملتا ہے ، وہ ایسا ہے کہ نرمی سے سمجھایا ، بوقت ضرورت سختی بھی ہے مگر تلخ کلامی نہیں!
مخالفین کی بات کا رد علمی انداز سے کرتے ، سوال اس طرح فرماتے کہ تنبیہ کے ساتھ مقصد بھی واضح ہو جاتا ، آج بھی جب ہم ان مکالمہ جات کا مطالعہ کرتے ہیں ، تو ہر آنے والے سوال ، شبہات کو جواب ملتا جاتا ہے۔مگر ہماری ، تحاریر ، انداز ، اسلوب کا اثر کہاں ہے!
اسی طرح اللہ سے ان کی ہدایت کی دعا بھی مانگتے ، کیا ہم بھول رہے ہیں کہ نبی کریم ﷺ اپنی اس امت کے لیے رات رات بھر روتے تھے ، ان کی ہدایت کا سوال کرتے ، آج محض جذبات کے یہ طرز عمل کہاں کھو گئے ہیں !!!
اھدنا الصراط المستقیم
 
محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
محترم بھائی اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم تو کوڑا پھیکنے والی کافر عورت کی بیماری پر اسکی بیمار پرسی کرنے جاتے ہیں
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
محترم عبدہ
بھائی جان!
اس واقعہ کی صحت کے بارے میں دریافت کرنے پر محترم بھائی رفیق طاھر
نے فرمایا تھا:
لا أصل لہ !
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
جزاک اللہ خیرا محترم بھائی
مگر مجھے سمجھ نہیں آئی کہ آپ کس بات سے متفق نہیں میرے خیال میں آپ نے میری بات کو وہاں سمجھا نہیں ہے میں جس بات سے متفق نہیں تھا وہ یہ بات تھی
محترم ارسلان بھائی کہنا چاہتے تھے کہ عبدہ بھائی گلدستہ بھی پیش کر دیں تو انھوں نے نہیں ماننا پس انتظامیہ ارسلان بھائی کو سختی سے بات کرنے کی اجازت دے دے
آپ نے شاید یہ سمجھا کہ میں اس چیز سے متفق نہیں کہ حنفی آرام سے ہماری بات نہیں مانتے تو ایسا نہیں ہے محترم بھائی کسی کی بات آرام سے ماننے کی گارنٹی تو میں شاید اپنی بھی نہ دے سکوں اگر اللہ کی توفیق شامل حال نہ ہو واللہ اعلم
سختی اور نرمی یہ دونوں مزاج انسان کے اندر ہیں، اور ان دونوں مزاج کو اپنے اپنے موقع محل پر مثبت انداز میں استعمال کرنے کی اسلام نے تعلیم دی ہے، اگر صرف نرمی کو ہی لاگو کیا جائے تو سختی کا مزاج متاثر ہو گا اور جہاں سختی کرنی ہو گی وہاں نرمی کے مزاج کے باعث منفی نتائج برآمد ہوں گے، اس کے برعکس اگر صرف سختی ہی کو لاگو کیا جائے تو نرمی کا مزاج متاثر ہو گا اور جہاں نرمی کرنی ہو گی وہاں سختی کے مزاج کے باعث منفی نتائج برآمد ہوں گے، پس ہر ایک مزاج کو درست جگہ استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

میں اس بات سے خفا ہوں کہ ایک تو شاد صاحب کو جواب دینے کی خاطر میں نے یہ تھریڈ پوسٹ کیا جس میں میں شاد صاحب کے ساتھ عمومی انداز میں گفتگو کرنا چاہتا تھا، وہاں دیگر لوگوں کی مداخلت سمجھ نہیں آتی، جو باتیں بیان کی جا رہی ہیں، ان سب کا ہمیں الحمدللہ علم ہے اور اللہ کی توفیق سے عمل بھی ہے۔ جس کا ہم یہاں صفائیاں پیش کر کے ڈھننڈورا نہیں پیٹنا چاہتے جس طرح دیگر لوگ پیٹتے ہیں۔

جذباتی انداز میں گفتگو کا ایک بڑا نقصان یہ ہوتا ہے کہ جب کوئی ایسی چیز جو توقع کے خلاف سامنے آ جائے تو آدمی پریشانی کا شکار ہو جاتا ہے، جس طرح دیوبندی مدرسے کا فتویٰ پوسٹ کرنے پر آپ ہوئے ہیں، آپ نے ابھی تک اشماریہ سے یہ بات کنفرم نہیں کروائی کہ:
  1. فتویٰ صحیح ہے اور دیوبندی مدرسے کے فتویٰ سے عبدہ بھائی گمراہ، بے دین اور زانی ہیں (کیونکہ آپ بھی اہل حدیث ہیں لہذا آپ بھی اس میں شامل ہیں)
  2. فتویٰ غلط ہے اور عبدہ بھائی موحد، متبع سنت اور شریف النفس ہیں، دیوبندی مدرسے نے غلط فتویٰ دیا ہے۔

اب ان میں سے آپ نے اشماریہ سے ایک بات کنفرم کروانی ہے۔ میرا گمان تو یہ ہے کہ وہ دوسری بات کو ترجیح دے گا، ظاہرا نہ سہی لیکن ڈھکے چھپے انداز میں وہ دیوبندی مدرسے کے فتوے کو ہی تر جیح دے گا، ان کی کیفیت سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ مر سکتے ہیں، پھانسی کھا سکتے ہیں لیکن اپنے علماء کو غلط نہیں کہہ سکتے، اس کام کے لئے تو انہوں نے قرآن و حدیث کو بھی چھوڑ رکھا ہے۔ انا للہ وانا الیہ رجعون
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
محمد ارسلان نے کہا ہے
پھانسی کھا سکتے ہیں لیکن اپنے علماء کو غلط نہیں کہہ سکتے

پھندا !!!
عقائد پر تو ابھی میں نے ان کے لکھا ہی نہیں ہے، اس بات پر عبدہ بھائی نے دو پوائنٹس رکھے تھے، لیکن وہ چونکہ حقائق کو نظر انداز کئے ہوئے ہیں، لہذا پہلے ان کو حقائق تسلیم کروا لیے جائیں، پھر دیوبندی عقائد کے متعلق اپنا موقف بھی بیان کریں گے کہ یہ کس قدر کفریہ و شرکیہ ہیں، ان سے ہمارا اختلاف صرف فقہی نہیں اصولی بھی ہے۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
س... ایک وقت میں تین طلاقیں دینے سے تین طلاقیں ہوجاتی ہیں، اور پھر سوائے حلالہ کے رُجوع کی کوئی صورت باقی نہیں رہتی، یہ حنفیہ کا مسلک ہے۔ لیکن اہلحدیث حضرات کہتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ابو رکانہ نے اُمِّ رکانہ کو تین طلاقیں دیں، جب آپ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو حضور نے ان کو رُجوع کی اجازت دے دی۔​
ج... صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور اَئمہٴ اَربعہ رحمہم اللہ کا اس پر اتفاق ہے کہ تین طلاقیں خواہ ایک لفظ میں دی گئی ہوں یا ایک مجلس میں، وہ تین ہی ہوتی ہیں۔ ابو رکانہ کا جو واقعہ آپ نے نقل کیا ہے اس میں بڑا اختلاف ہے، صحیح یہ ہے کہ انہوں نے تین طلاقیں نہیں دی تھیں، بلکہ "طلاقِ البتہ" دی تھی۔ بہرحال جب دُوسری احادیث میں وضاحت موجود ہے اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور اَئمہٴ دِین رحمہم اللہ بھی اس پر متفق ہیں تو اس میں اختلاف کی گنجائش نہیں رہ جاتی۔ اہلحدیث حضرات کا فتویٰ صحیح نہیں، ان کو غلط فہمی ہوئی ہے، اس لئے جو شخص شریعت کے حلال و حرام کی پابندی کرنا چاہتا ہو اس کو اہلحدیث کے اس فتویٰ پر عمل کرنا حلال نہیں۔

حلالہ شرعی کی تشریح

س... کیا حلالہ جائز ہے یا ناجائز؟ قرآن پاک و حدیث کی رُو سے تفصیل سے آگاہ فرمائیں۔ میری والدہ کو میرے والد صاحب نے سوچ سمجھ کر ۳ بار لفظ "طلاق" دہراکر طلاق دی، اور پھر حلالہ کرکے عدّت گزرنے کے بعد نکاح کروالیا۔ حلالہ کچھ اس طرح کیا کہ ایک شخص کو پوری تفصیل سے آگاہ کرکے نکاح کے بعد طلاق دینے پر آمادہ کیا، اس شخص نے نکاح کے دن بغیر ہم بستری کے اسی وقت دروازے کے قریب والدہ کے سامنے کھڑے ہوکر ۳ بار طلاق دے دی اور پھر عدّت گزرنے کے بعد ہمارے والد نے ہماری ماں سے دوبارہ نکاح کروالیا اور ایک ساتھ رہنے لگے۔ یہ حلالہ صحیح ہوا یا غلط؟ اس کی روشنی میں والدہ صاحبہ سے دوبارہ نکاح جائز ہوا یا نہیں؟

ج... قرآنِ کریم میں ارشاد ہے کہ اگر شوہر بیوی کو تیسری طلاق دے دے تو وہ اس کے لئے حلال نہیں رہتی یہاں تک کہ وہ عورت (عدّت کے بعد) دُوسرے شوہر سے نکاح (صحیح) کرے، (اور نکاح کے بعد دُوسرا شوہر اس سے صحبت کرے، پھر مرجائے یا اَز خود طلاق دے دے اور اس کی عدّت گزر جائے، تب یہ عورت پہلے شوہر کے لئے حلال ہوگی، اور وہ اس سے دوبارہ نکاح کرسکے گا)، یہ ہے حلالہ شرعی۔

تین طلاق کے بعد عورت کا کسی سے اس شرط پر نکاح کردینا کہ وہ صحبت کے بعد طلاق دے دے گا، یہ شرط باطل ہے، اور حدیث میں ایسا حلالہ کرنے والے اور کرانے والے پر لعنت فرمائی گئی ہے۔ تاہم ملعون ہونے کے باوجود اگر دُوسرا شوہر صحبت کے بعد طلاق دے دے تو عدّت کے بعد عورت پہلے شوہر کے لئے حلال ہوجائے گی۔

اور اگر وہ صحبت کئے بغیر طلاق دے دے (جیسا کہ آپ نے اپنی والدہ کا قصہ لکھا ہے) تو عورت پہلے شوہر کے لئے حلال نہیں ہوگی۔

اور اگر دُوسرے مرد سے نکاح کرتے وقت یہ نہیں کہا گیا کہ وہ صحبت کے بعد طلاق دے دے گا، لیکن اس شخص کا اپنا خیال ہے کہ وہ اس عورت کو صحبت کے بعد فارغ کردے گا تو یہ صورت موجبِ لعنت نہیں۔ اسی طرح اگر عورت کی نیت یہ ہو کہ وہ دُوسرے شوہر سے طلاق حاصل کرکے پہلے شوہر کے گھر میں آباد ہونے کے لائق ہوجائے گی، تب بھی گناہ نہیں۔

انڈر لائن کی وضاحت کر دیں - شاد

اسی طرح اگر عورت کی نیت یہ ہو کہ وہ دُوسرے شوہر سے طلاق حاصل کرکے پہلے شوہر کے گھر میں آباد ہونے کے لائق ہوجائے گی، تب بھی گناہ نہیں۔

کیا اس جملے میں طلاق کی نیت سے نکاح کرنا نہیں ہوا - کیا اس طرح کا نکاح شعریت میں جائز ہیں ؟
 
شاد

مبتدی
شمولیت
مئی 03، 2014
پیغامات
52
ری ایکشن اسکور
30
پوائنٹ
23
اور اگر دُوسرے مرد سے نکاح کرتے وقت یہ نہیں کہا گیا کہ وہ صحبت کے بعد طلاق دے دے گا، لیکن اس شخص کا اپنا خیال ہے کہ وہ اس عورت کو صحبت کے بعد فارغ کردے گا تو یہ صورت موجبِ لعنت نہیں۔ اسی طرح اگر عورت کی نیت یہ ہو کہ وہ دُوسرے شوہر سے طلاق حاصل کرکے پہلے شوہر کے گھر میں آباد ہونے کے لائق ہوجائے گی، تب بھی گناہ نہیں۔
اس کو توحضرت قاسم ،حضرت سالم بن عبداللہ بن عمر، تابعین،ربیعۃ الرائے اوریحیی بن سعید قابل ثواب عمل سمجھتے ہیں۔ اس کی تفصیل المحلی لابن حزم اور التمھید لابن عبدالبر میں دیکھی جاسکتی ہے۔
لعنت شرط کی وجہ سے تھی جب شرط کاکوئی ذکرہی نہیں ہے توپھر لعنت کس پر اورکیسے واقع ہوگی۔ دوسری بات نیت کااعتبار عقود اورمعاملات میں نہیں ہوتا۔ نکاح بھی ایک معاملہ ہے دوبندوںکے درمیان اس میںبھی نیت کااعتبار نہیں ہوگا۔
حضورپاک کافرمان ہے ثلاث جدھن جد وہزلہن ہزل یعنی تیز چیزیں ایسی ہیں خواہ سنجیدگی سے کہی جائیں یاپھر ہنسی مذاق وہ واقع ہوجاتی ہیں ان میں سے ایک نکاح بھی ہے اورظاہر سی بات ہے کہ ہنسی مذاق میں اگرکوئی نکاح کی بات کرے تواس کی نیت نہیں ہوتی لیکن ارشاد رسول کے بموجب یہ واقع ہوجاتاہے۔ اسی لئے بیشتر فقہاء کرام نے نیت کو اس معاملے میں غیرمعتبر ماناہے۔امام شافعی نے توکھل کرلکھاہے اورابن حزم نے تواوربھی کھل کرلکھاہے۔
 
عورت کی نیت یہ ہو کہ وہ دُوسرے شوہر سے طلاق حاصل کرکے پہلے شوہر کے گھر میں آباد ہونے کے لائق ہوجائے گی، تب بھی گناہ نہیں۔

میرے بھائی یہاں طلاق کی نیت سے عورت نکاح کر رہی ہے دوسرے شوہر کے پاس جانے کے لئے اس کی وضاحت کر دیں -
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
کسی بھی معاشرے کے اندر ایک سے زیادہ طبیعتیں اور مزاج رکھنے والے لوگ ہوتے ہیں ۔
یہی حال مختلف مسالک اور جماعتوں کا ہے ۔
موازنہ کرتے ہوئے انصاف کرنا چاہیے ۔
انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ :
برے لوگوں کا برے لوگوں سے موازنہ ہو ۔
اچھے لوگوں کا اچھے لوگوں سے موازنہ ہو ۔
ہمارا ہاں بعض لوگوں کا المیہ یہ ہے کہ اپنے ذوق کی تسکین کو جواز مہیا کرنے کے لیے ایک طرف سے اچھی ترین چیز کا انتخاب جبکہ مخالف کی طرف سے بدترین چیز کا انتخاب ۔
یہی حال بحث و مباحثہ کا ہے ۔ کہ اچھا باحث اور معتدل مزاج شخص فریق مخالف میں سے بھی اپنے مزاج کے شخص کو اختیار کرتا ہے مثلا عبدہ بھائی اور اشماریہ بھائی ایک دوسرے کے ساتھ بات کرنا پسند کرتے ہیں ۔ اور اگر کسی دوسری قسم کے آدمی سے واسطہ پڑ جائے تو اخلاق کا دامن ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ۔
جبکہ کچھ دوسرے قسم کے لوگ ہیں جو آتے ہی 100 باتوں میں سے ایک بات اپنے مطلب کی لیتے ہیں اور اپنی ذہنیت کے لوگوں سے لعن طعن کا سلسلہ ہائے دراز شروع کرلیتے ہیں ۔ اور اگر انہیں کوئی پہلی قسم کا آدمی بھی ملے تو کوشش کرتے ہیں جلد از جلد اسے اپنی سطح پر لے آئیں ۔
خیر صنف ثانی سے تعلق رکھنے والا چاہے کسی بھی مسلک کا ہو ہم اس کی سوچ پر پابندی نہیں لگا سکتے ۔ لہذا اگر وہ اپنے خاص انداز میں بحث و مباحثے کرنا چاہتے ہیں تو ذاتی پیغام میں کیا کریں ۔
جب مکمل ہوجائیں تو انتظامیہ کے کسی رکن کو دکھاکر ان کو اوپن فورم پر لگادیں ، اگر اجازت نہ ملے تو انتظامیہ کے حق میں ہدایت کی دعا کرتے ہوئے کسی اور جگہ کو دین کی اس خدمت کے لیے استعمال کرلیں ۔
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top