- شمولیت
- نومبر 01، 2013
- پیغامات
- 2,035
- ری ایکشن اسکور
- 1,227
- پوائنٹ
- 425
محترم بھائی آپ کیا سمجھتے ہیں کہ اگر یہ فقہی اختلاف نہیں تو کیا اسلام اور کفر کا اختلاف ہے آپ دو ٹوک اور واضح جواب دے دیں کہ آپ انکو مسلمان سمجھتے ہیں کہ نہیںکیا احناف سے ہمارا اختلاف فقہی ہے؟
عبدہ بھائی لکھتے ہیں:
یہ سیدھے سادھے بھولے بھالے ہمارے بھائی لوگ معاملے کی سنگینی اور نوعیت کو نظر انداز کر کے غلطی کرتے ہیں، یہ اپنے حنفی بھائیوں سے محض فقہی اختلاف سمجھتے ہیں، جبکہ وہ ان کے بارے میں کیا نظریہ رکھتے ہیں میں آپ لوگوں کو دکھاتا ہوں۔
اور یہ ہمارے بھائی لوگ صرف فقہی اختلاف کا رونا روتے رہتے ہیں۔
1-اگر مسلمان نہیں سمجھتے تو ہم واقعی بھولے بھالے ہیں جو اسکو فقہی اختلاف سمجھ رہے ہیں اور ساری حنفی فوج اور حنفی حکمرانوں کو مسلمان سمجھنے والے بھی سارے علماء بھولے بھالے ہیں ہم ان شاءاللہ اس پر تحقیق کرتے ہیں اور اگر معلومات ملیں تو رجوع کر کے آپ کو مطلع کرتے ہیں اللہ آپ کو نشان دہی کرنے پر جزائے خیر دے امین
2-اگر آپ انکو مسلمان سمجھتے ہیں تو پھر دو مسلمانوں میں سوائے سمجھ (تفقہ) کے اور کون سا اختلاف ہو سکتا ہے اس کی بھی مجھے معلومات نہیں ہو سکتا ہے کوئی بھائی مجھے اس پر معلومات دے دے کہ دو مسلمانوں میں فقہی اختلاف کے علاوہ جو اختلاف ہوتے ہیں انکو نام کیا دے سکتے ہیں یہ بات واللہ میں صرف معلومات کے لئے لکھ رہا ہوں کیوں کہ مجھے ابھی علم نہیں ہے