محترم بھائی میں نے اوپر شیخ مولانا عمر صدیق حفظہ اللہ کا حوالہ دے کر سمجھایا تھا مگر شاید سمجھا نہیں سکا
پھر سمجھاتا ہوں کہ فتوی دیکھنے یا نہ دیکھنے کا میرے موقف سے کوئی تعلق نہیں تھا کیونکہ میں خود اقرار کر رہا ہوں کہ کچھ دیوبندی ہمیں کافر سے بھی برا سمجھتے ہوں گے مگر محترم بھائی انکی وجہ سے ہم سب کو ایک جیسا سمجھ کر انکی تکفیر کر دیں اور ان سے اچھے انداز سے بحث ہی چھوڑ دیں تو مجھے یہ درست نہیں لگتا
کیونکہ ہمارے بھی کچھ بھائی آپ کو پتا ہو گا دیوبندیوں کو ہی نہیں بلکہ انکے امام یعنی ابو حنیفہ رحمہ اللہ کو گمراہ کافر وغیرہ کہہ دیتے ہیں جبکہ دوسرے انکی تعریفیں کر رہے ہوتے ہیں تو آپ پھر کیا کریں گے کیا ان دو اہل حدیث کے گروہوں میں سے ایک کو پکڑیں گے اور دوسرے کو اہل حدیث سے خآرج کر دیں گے یا پھر اپنی دعوت کی کوشش جاری رکھیں گے اسی طرح میرے حسن ظن کے مطابق محترم
اشماریہ بھائی بھی انکی اصلاح کی کوشش جاری رکھیں گے اور شاید انکو اپنے مسلک سے خآرج نہ کریں واللہ اعلم
اور محترم بھائی میری اوپر بحث سے یہ بھی کوئی نہ سمجھے کہ میں حلالہ کی اجازت کی گنجائش رکھتا ہوں بلکہ اس میں جو حنفی مصلحت و مفسدہ کا موازنہ کرتے ہیں یا پھر شرائط کی تقسیم کرتے ہیں تو اس پر میں مزید محترم اشماریہ بھائی سے بات کرنا چاہتا تھا مگر انکے امتحانات ہیں تو بعد میں ان سے پوچھ لوں گا
میرے خیال میں اب اس پر زیادہ بات کرنا مناسب نہیں آپ اپنا موقف بتا کر بات ختم کر دیں اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر دے امین