• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شیخ القراء قاری اِظہار احمد تھانوی﷫

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
استاد الحفاظ قاری احمد دین صاحب﷫
قاری احمد دین صاحب مدظلہ العالی قاری صاحب کے رفیق تھے۔ لکھتے ہیں کہ قاری صاحب کو شعر و شاعری کا ذوق بھی تھا ایک روز میں نے چہرہ پر خوشی کے آثار نہ دیکھے تو وجہ دریافت کی جواباً فرمایا:
دیکھا جو تیر کھا کے کمین گاہ کی طرف
اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہو گئی​
پھر دوسرا شعر سنایا:
وفا شعار ہمیں تھے اٹھی ہمیں پر نظر
جو دل معتبر ہوں وہی دکھائے جاتے ہیں​
قاری احمد دین صاحب قاری صاحب کی وفات کے متعلق لکھتے ہیں کہ آہ! اپنے رفیق دیرینہ دوست اور زندگی بھر کے ساتھی کو منوں مٹی تلے دبا کر الوداع کہا اور اللہ کے سپرد کر کے چلا آیا۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
شیخ القراء کے اساتذہ کرام
مفتی جمیل احمد تھانوی، شیخ الحدیث مولانا زکریا مدنی، مفتی قاری سعید احمد اجراری، علامہ سعید احمد فاروقی، مولانا ظہور الحسن کسولوی، مولانا سید عبد اللطیف ، مولانا عبد الرحمن کامہوری، مولانا مفتی محمود الحسن گنگوہی، مولانا شاہ محمد اسد اللہ صاحب، مولانا امیر احمد کاندھلوی، مولانا قاری عبد الخالق ، مولانا قاری عبد المالک ، مولانا عبد الرحمن مکی، مولانا قاری عبد اللہ مکی۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
قاری سرفراز احمد تھانوی
قاری سرفراز احمد لکھتے ہیں کہ حضرت قاری صاحب نے پاکستان تشریف لا کر تین مرتبہ رمضان میں قرآن سنایا۔ ایک مرتبہ گورنر جنرل خواجہ ناظم الدین کے ہاں گورنر جنرل ہاؤس کراچی میں، ایک مرتبہ ٹنڈووالہ پار کے قیام کے دوران وہاں کی مسجد میں اور تیسری اور آخری مرتبہ مدینہ مسجد پرانی انار کلی لاہور کی مسجد میں ۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
وہ مدا رس اور ادارے جہاں حضرت شیخ القراء نے تحصیل علم کی
وہ مدا رس جن میں قاری صاحب نے زانوئے تلمذ تہہ کیے درج ذیل ہیں:
مدرسہ مظاہر العلوم
یہ وہ مادر علمی ہے جہاں سے شیخ نے نامور علماء حق سے زانوئے تلمذ تہہ کیے۔ یہاں صحاح ستہ اور علوم حدیث وفقہ کی تعلیم حاصل کی۔
مدرسہ تجوید القرآن
اس مدر سہ سے عرصۂ دراز تک ماہر فنون تجوید وقراء ت حضرت مولانا قاری المقری عبد الخالق سے مشق اور ابتدائی تجوید کے رموز سیکھتے رہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
دار العلوم اسلامیہ برائے انار کلی پنجاب یونیورسٹی
حضرت شیخ القراء یہاں سے منشی فاضل اور مولوی فاضل کے امتحان پاس کیے۔ وہ ادارے جہاں تدریسی خدمات سر انجام دیں ان میں جامعہ اشرفیہ نیلا گنبد لاہور، مدرسہ تعلیم القرآن مکھڈ( ضلع گیملپور)، مدرسہ تجوید القرآن مسجد چینیانوالی اہل حدیث لاہور، مدرسہ تجوید القرآن رنگ محل لاہور، انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی ( اسلام آباد) ، مدرسہ تجوید القرآن لاہور۔ وہ مساجد جہاں امامت وخطابت کے فرائض سر انجام دیئے، جامع مسجد مقدس ( پرانی انار کلی لاہور)، جامع مسجد گورنمنٹ چوبرجی کوارٹر (ملتان روڈ لاہور)
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
حضرت قاری صاحب کی تصنیفی خدمات
جمال القرآن مع حواشی جدیدہ
تجوید کی یہ کتاب برصغیر پاک وہند کے تمام دینی مدارس میں پڑھائی جاتی ہے۔
تیسیر التجوید مع حواشی مفیدہ
یہ کتاب قاری عبد الخالق﷫ کی تھی، جو دینی مدارس میں شامل تھی۔ قاری اظہار صاحب﷫ کے حواشی سے مزین ہونے کے بعد مزید سہل ہو گئی۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
اشعار مقدمۃ الجزریۃ وتحفۃ الأطفال کا اُردو ترجمہ
ان قصائد کے قراء نے بہت سے تراجم کئے ہیں۔ مگر قاری اظہار احمد تھانوی کا ترجمہ طلباء کے لئے بہت آسان ہے۔
خلاصۃ التجوید
اپنے نام کی طرح یہ کتاب تجوید کی دوسری کتابوں کی نسبت بہت آسان ہے۔ چالیس اسباق میں پورا فن تجوید آسان انداز میں مرتب کر دیا۔
مجموعہ نادرہ
یہ وہ رسائل ہیں جو عرصہ سے گم گشتہ ہو گئے تھے۔ انہیں دوبارہ شائع کیا گیا تھا۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
الجواہر النقیہ شرح مقدمۃ الجزریہ
یہ شرح پچاس سے زائد فنی کتب کا نچوڑ ہے جس میں متعلقہ مسائل پر کھل کر بات کی گئی ہے۔
الحواشی المفہمہ فی شرح المقدمۃ
شرح شاطبیہ اردو، امانیہ شرح شاطبیہ ( اردو ) ، تو ضیح المرام فی وقف حمزۃ وہشام ( اردو) ، تنشیط الطبع فی اجراء السبع محشی ( اردو) ، الدراری شرح الدرۃ (اردو) ، ایضاح المقاصد ( اردو)، اخلاق محمدی، پیغام رمضان( اردو) ، شجرۃ الاساتذہ( اردو)، تقاریر ابودائود شریف (اردو)، المرشد فی التجوید والوقف (عربی) ۔
حضرت قاری صاحب نے سوانح امام جزری اور سبعہ احرف نامی دو کتب نامکمل چھوڑی ہیں۔ أخیر میں ہم بس اتنا ہی کہیں گے:
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
علوم قرآن میں بحر ذخائر تھے اظہار
قراء ات میں موسم بہار تھے اظہار
وہ حدیث ہو ، فقہ ہو یا ادبی محفلیں
ہر میدان کے شہ سوار تھے اظہار
قرآن کے خادم اس قدر پیدا کئے
علم کے گویا ایک پہاڑ تھے اظہار
حق بات کہنے کا حوصلہ تھا ان میں
جھوٹ کے دل میں مثل خار تھے اظہار
تجوید و قرائات کو زندہ جاوید کر گئے
موسم گل کا سمجھو نکھار تھے اظہار
قول کے پکے تھے وہ فعل کے سچے تھے وہ
شرافت کا چلتا پھرتا شعار تھے اظہار
میں تو کہوں احمد اس زمانے میں احمد
ہر اچھی بات کا اظہار تھے اظہار
(عزیز احمد تھانوی)​

٭_____٭_____٭
 
Top