- شمولیت
- اپریل 14، 2011
- پیغامات
- 8,767
- ری ایکشن اسکور
- 8,496
- پوائنٹ
- 964
جی واقعتا اشعری و ماتریدی عبارت میں موجود نہیں ہیں ۔ لیکن میں نے چونکہ ترجمہ نہیں بلکہ مفہوم بیان کیا ہے ۔ اس لیے وضاحت کے لیے یہ بھی ساتھ ذکر کردیا ۔حضر بھائی : ان الفاظ کا اضافہ آپ نے خود سے کیا ہے ، متن میں ایسا کچھ نہیں ہے ۔
ایک بات میں آپ سے گزارش کرنا چاہوں گا کہ میرا نام ’’ خضر ‘‘ ’’ خ ‘‘ کے ساتھ ہے نہ کہ ’’ ح ‘‘ کے ساتھ ۔
آپ عموما ہی یہ تساہل کرجاتے ہیں اس لیے وضاحت کردی کہ شاید آپ کو کسی وجہ سےمیرا صحیح نام معلوم نہیں ہوسکا ۔
ورنہ میں نے بعض لوگوں کو سنا ہے کہ وہ جان بوجھ کر نام صحیح نہیں لیتے مثلا ایک مناظر کو سنا ہے وہ ’’ ابن حزم ‘‘ کو ’’ ابن خزم ‘‘ کہا کرتے تھے ۔ حالانکہ میں نے سمجھتا کہ انہین ابن حزم کے صحیح نام کا پتا نہیں ہوگا ۔
ایک اور بات یاد آئی :
کہ میرا مکمل نام ’’ خضر حیات ‘‘ درست نہ لکھنے کی وجہ اگر ’’ حیاتِ خضر ‘‘ کے عقیدہ سے بچنا پیش نظر ہے تو صرف ’’ خضر ‘‘ کہہ لیا کریں ۔
بہر صورت اگر آپ کو ان میں سے کوئی بھی بات پسند نہ آئے تو آپ جو مرضی کہہ سکتے ہیں ۔ میں اس طرح کی باتوں کو زیادہ اہمیت نہیں دیتا ۔