اس کا سیدھا اور آسان سا نسخہ یہ ہی ہے کہ آپ کو یہاں فورم پر آنے کی دعوت دیں تاکہ ان کے موقف کو سنیں اسی حساب سے پھر اگر وہ کسی باطل موقف کی طرفداری کریں گی تو اس کے خلاف دلیل سے بات کی جائے گی اور علی بہرام کی باتیں مزید اُن کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہونگی۔
ان کا فورم پر آنا ممکن نہیں۔۔۔ہر انسان کو انٹر نیٹ یا ایسے فورمز کی تعلیم نہیں ہوتی۔
اس ضمن میں ایک بات اور بھی وا ضح کر دوں کہ ہم فورم پر صرف بات کرتے ہیں یا لکھتے ہیں ،جبکہ اصل تو ہماری پریکٹیکل لائف ہے۔اس لائف میں ملنے والے لوگ ،ان کے سوالات ، ان کی سوچ ،نظریہ ، اور ان سے مناظرے کے دوران ہونے والے سوالات کے جوابات یہ سب ایک ہی وقت میں مدنظر رکھنے ہوتے ہیں۔
اس پر آگاہی ہونا بہت ضروری ہے۔جبکہ فورم پر مناظرے کرنا اورآمنے سامنے بات کرنے میں بہت فرق ہے۔
میں آسان اسلوب ،مختصر مگر جامع بیانات کے ساتھ ان کو دعوت حق دینا چاہتی ہوں۔اس کے بعد اگر وہ معترض ہوں ، تو ان کے موقف پر ان کی راہنمائی کی جائے گی۔ان شاء اللہ