• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

صوفیاء اور کذب بیانی

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,014
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
جزاک اللہ نعیم یونس بھائی۔

کذب بیانی اور صوفی کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ صوفیاء کذب بیانی میں بہت جری ہوتے ہیں ملاحظہ ہو:

محمد بن یحییٰ بن سعیدالقطان کہتے ہیں کہ میرے باپ یحییٰ نے کہا: ہم نے صالحین (صوفیاء)سے زیادہ کسی کو حدیث کے معاملہ میں جھوٹ بولنے والا نہیں دیکھا۔ ابن ابی عتاب کہتے ہیں کہ پھر مجھ سے محمد بن یحییٰ بن سعید القطان کی ملاقات ہوئی۔ اور میں نے ان سے یہی بات پوچھی ، تو کہنے لگے: ہاں میرے والد فرماتے تھے کہ تو ان اہل خیر (صوفیاء) سے زیادہ کسی کو بھی حدیث کے معاملہ میں جھوٹا نہ دیکھے گا۔امام مسلم کہتے ہیں کہ جھوٹ ان کی زبانوں سے بے ساختہ جاری ہوجاتا ہے چاہے جھوٹ بولنے کا ارادہ نہ بھی رکھتے ہوں۔ (مقدمہ صحیح مسلم)

مزید تفصیل کے لئے دیکھئے: اکابرین اہل حدیث کا تعلق صوفیت، بہتان یا حقیقت؟
 

ندوی

رکن
شمولیت
نومبر 20، 2011
پیغامات
152
ری ایکشن اسکور
328
پوائنٹ
57
۔امام مسلم کہتے ہیں کہ جھوٹ ان کی زبانوں سے بے ساختہ جاری ہوجاتا ہے چاہے جھوٹ بولنے کا ارادہ نہ بھی رکھتے ہوں۔ (مقدمہ صحیح مسلم)
ایک اورنمونہ ملاحظہ کریں قارئین غیرمقلدحضرات کی ترجمہ کی لیاقت اورصلاحیت کا
شاہد نذیرصاحب
کس جاہل نے یہ تحریفانہ ترجمہ کیاہے اورکس کی کتاب سے یہ ترجمہ اخذکیاہے
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,014
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
ایک اورنمونہ ملاحظہ کریں قارئین غیرمقلدحضرات کی ترجمہ کی لیاقت اورصلاحیت کا
شاہد نذیرصاحب
کس جاہل نے یہ تحریفانہ ترجمہ کیاہے اورکس کی کتاب سے یہ ترجمہ اخذکیاہے
محترم آپ اپنی حیثیت اور علمی قابلیت بیان کریں کیا ہے؟؟؟
آپ کہاں عربی زبان اور اسکے ترجمہ کے صحیح غلط کے چکر میں پڑ گئے آپ تو خود مقلد یعنی جاہل ہیں یہ سرے سے آپ کا منصب ہی نہیں ہے بہتر یہ ہے آپ اپنی مقلدانہ حد میں رہتے ہوئے صرف اور صرف جہالت کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنائے رکھیں اور یہ بھی نہ بھولیں کہ آپ جس امام کے مقلد ہیں وہ خود عربی سے نابلد تھا لہذا کم ازکم اپنے امام کی امامت ہی کی کچھ شرم کرلیں ورنہ لوگ انگلیاں اٹھائیں گے کہ مقلدین علم میں اپنے امام سے بھی آگے بڑھ گئے۔
 

ندوی

رکن
شمولیت
نومبر 20، 2011
پیغامات
152
ری ایکشن اسکور
328
پوائنٹ
57
کسی کی قابلیت معلوم کرنے کابہترین طریقہ اس کاعمل ہے۔
اگرمیں غلط ترجمہ کروں تو اسی سے نتیجہ نکل جائے گاکہ میری قابلیت کیاہے۔کسی کے سابقہ اورلاحقہ میں فضیلۃ الشیخ اورحفطہ اللہ کادم چھلاہونااس کی نشاندہی نہیں کرتاکہ موصوف کو علم وفن سے کچھ مس بھی ہے۔ رہی امام ابوحنیفہ کی بات تواس کا جواب دیاجاچکاہے۔دوبارہ اس کو دوہراکرآپ کو شرمندہ نہیں کرناچاہتا۔
ویسے مجھے واقعتاحیرت ہے کہ دبے لفظوں میں بھی ترجمہ کے تعلق سے آپ نے کوئی بات نہیں کی ۔واضح نتیجہ یہی نکلتاہے کہ ترجمہ کے غلط ہونے کاآپ کو بھی اقرار ہے لیکن بس اعتراف کاحوصلہ نہیں ہے۔ہم دعاگوہیں کہ خداآپ کو غلطی کے اعتراف کا حوصلہ بھی دے ۔
رہ گئی بات تقلید اورجہالت کی تواس حوالے سے امام شاطبی کاماضی میں حوالہ پیش کیاجاچکاہے۔ اس مقام پر خاموشی اختیار کرنے کے بعد پھر دوسری جگہ وہی اعتراض کرنا کسی اندرونی کجی اورٹیڑھ پن کی نشاندہی کرتاہے۔ ہم اس کی بھی دعاکرتے ہیں کہ خداآپ کو اس مرض سے شفادے۔
کوئی بات جواب دینے کی چھوٹ گئی ہو تو بتادیجئے گا۔
آپ کا مخلص ندوی
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
ندوی بھائی،
موضوع کے تعلق سے یہ بتائیے کہ "خرقہ عطا کرنے والے میں اتنی قدرت ہونی چاہئے کہ جس گنہ گار کو بھی خرقہ پہنائے وہ ولی اللہ ہو جائے" یہ بات کہاں تک درست ہے؟
 
Top