دیگر پودوں اور سبزیوں کے مقابلے میں پیاز کے سیلز(خلیے) نسبتا بڑے ہوتے ہیں اس لیے طلباء کو سیل کی بناوٹ سمجھانے کے لیے پیاز کی تہوں کو استعمال کیا جاتا ہے۔انگریزی میں "اونین" لاطینی لفظ"یونیو" سے نکلاہے ۔یونیوکے معنی "بڑے سائز کا موتی "کے ہیں۔قدیم مصری گول اور گرہ جیسی شکل کی وجہ سے پیاز کی پوجا کرتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اس کی شکل لا زوال زندگی کی نشانی ہے۔