• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عجمی اسرائیل

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
٭اگر حکومت کے لیے یہ گروہ مفید ہے تو وہ اس کی خدمات کا صلہ دینے کی پوری طرح مجاز ہے ۔لیکن اس جماعت کے لیے اسے نظر انداز کرنا مشکل ہے جس کا اجتماعی وجود اس کے باعث خطرہ میں ہے ۔
٭مسیح موعود کی اصطلاح اسلامی نہیں اجنبی ہے دور اول کے تا ریخی اور مذہبی ادب میں یہ اصطلاح کہیں نہیں ملتی ۔
٭بروز ،حلول ،ظل وغیرہ کی اصطلاحیں اسلامی ایران میں مود بدانہ اثر کے تحت ملحدانہ تحریکوں کی پیدا وار ہیں ان کی واضعین نے اپنے ملحدانہ خیالات کو چھپانے کے لیے انہیں وضع کیا تھا ۔
٭مرزاغلام احمد اپنے عقائد کی اساس پر کوئی علیحٰدہ امت تیار نہیں کر سکتے تھے انہوں نے محمدعربیﷺ کی امت میں نقب لگا کر قادیانی امت پیدا کی جو کھلم کھلا الحاد کی اساس پر قائم ہے ۔
( اقبالؔؒ)
 
Top