اردو زبان میں عربی زبان کی تعلیم کے بارے میں فی الحال تو کوئی جگہ میرے علم میں نہیں ہے البتہ جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ کی کے عمادۃ البحث العلمی کی جانب سے عربی زبان میں عربی سیکھنے کے لیے نہایت آسان قسم کا مواد رکھا ہوا ۔۔۔
اگر کوئی تدریجا جیساکہ انہوں نے مختلف مراحل میں اس کو تقسیم کیا ہے سب کا صبر و تحمل کے ساتھ مطالعہ کر کے ساتھ ساتھ تمرینات بھی حل کرتا رہے تو امید ہے کافی حد تک عربی کی سوجھ بوجھ حاصل ہو جائے گی ۔
http://10.0.0.2/web/spages/edu/syukbah/syukbah.htm
مستوی سے مراد سمسٹر ہے ۔کل چار مستوی ہیں ۔
مستوی کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے پہلے حصے میں عربی الفاظ اور چھوٹے موٹے قواعد ذکر کیے جاتے ہیں ساتھ تصاویر وغیرہ بھی دی گئی ہیں اس لیے معنی سمجھنا بالکل آسان ہے ۔
دوسرے حصے میں عربی پڑھنا سکھایا گیا ہے ۔
تیسرے میں بول چال
اور چوتھے میں عربی لکھنے کی تعلیم دی گئی ہے ۔
قرآنی عربی سیکھنی ہو تو اردو دان طبقہ کے لئے مصباح القرآن سے بہتر کوئی کورس نہیں۔ پہلا سپارہ اٹھائیں اور بس ترجمہ پڑھنا شروع کر دیں۔ تین کلرز پر مشتمل الفاظ ہیں۔ ہر صفحہ پر بس دو یا تین خالص عربی الفاظ لال رنگ میں ہیں، جنہیں یاد کرنا ہوتا ہے۔ باقی کالے رنگ میں حروف وہ ہیں جو اردو میں بھی مستعمل ہیں، نیلے رنگ والے حروف وہ ہیں، جو ہیں تو عربی کے، لیکن انہیں یاد کرنے کی ضرورت نہیں۔ کیونکہ وہ قرآن میں اتنی کثرت سے استعمال ہوتے ہیں کہ خودبخود یاد ہو جاتے ہیں۔میں بھی یہ جاننا چاہتا ہوں؟
کوئی ویب سائٹ عربی سکھانے والی ہو تو میرے ساتھ شئیر کریں۔
جزاک اللہ خیراقرآنی عربی سیکھنی ہو تو اردو دان طبقہ کے لئے مصباح القرآن سے بہتر کوئی کورس نہیں۔ پہلا سپارہ اٹھائیں اور بس ترجمہ پڑھنا شروع کر دیں۔ تین کلرز پر مشتمل الفاظ ہیں۔ ہر صفحہ پر بس دو یا تین خالص عربی الفاظ لال رنگ میں ہیں، جنہیں یاد کرنا ہوتا ہے۔ باقی کالے رنگ میں حروف وہ ہیں جو اردو میں بھی مستعمل ہیں، نیلے رنگ والے حروف وہ ہیں، جو ہیں تو عربی کے، لیکن انہیں یاد کرنے کی ضرورت نہیں۔ کیونکہ وہ قرآن میں اتنی کثرت سے استعمال ہوتے ہیں کہ خودبخود یاد ہو جاتے ہیں۔
تعارفی ویڈیو:
ڈاؤن لوڈ لنکس:
http://forum.mohaddis.com/threads/19182/
تشریحی لیکچرز:
http://bait-ul-quran.org/pages/videos1.php