حرب بن شداد بھائی بہت شکریہ
الحمداللہ ، جہاد اور تمام اسلامی آفاقی قوانین ، اصول و ضوابط پر پورا ایمان ھے۔
مگر کیا کیا جائے، جو انارکی ٹی ٹی پی نے ملک میں جہاد کے نام پر پھیلائی ھے؟ مسجدوں کو مقتل گاہ بنا دیا ھے؟
اور ملک کے سیکورٹی اداروں کے خلاف جو نفرت انھوں نے پھیلائی ھے اس کا نتیجہ مختلف فورمز پر نظر آ رھا ھے۔
میرا صرف یہ سوال ھے ان نام نہاد علم کے چمپئینز سے کہ اگر ان کو فوج یا اداروں کی پالیسیاں پسند نہی ھیں ، تو یہ خود کیوں نہی آ جاتے اس میں۔ آئیں اور ان اداروں کو ریفارم کریں ۔ فوج کو تو چھوڑیں یہ تو عام عوام کی کردار سازی نہی کر سکتے۔ یہ صرف اسلام کا نام لے کر نفرت پھیلا رھے ھیں۔
میں تو داد دوں گا اپنی افواج کو، ایک طرف مشرقی سرحد پر بھارت سے نبرد آزما ھے تو دوسری طرف بلوچستان میں غیروں کی سازشوں کے آگے پل باندھنے میں مصروف ھے، اور شمال کی طرف دہشتگردی جیسے عفریت کا سامنا ھے تو دوسری طرف قدرتی آفات میں مدد کے لیے بھی آگے آگے ھے۔ میرا نہی خیال کہ کسی اور ملک کی فوج کے خلاف اتنے محاذ کھلے ھوئے ھوں۔
میری ایک مرتبہ اور سب سے گزارش ھے کہ کفر کے فتوی سے پہلے اپنے آپ کو مکمل اسلامی سانچے میں ڈھال کر معاشرے میں سدھار لائیں ۔ اللہ کے لیے ملک میں امن ھونے دیں۔
آپ کا یہ پیغام بہت اچھا ھے
میں اسلام کو کیوں مانتا ہوں
میں اسلام پر اس لئے یقین رکھتا ہوں کے وہ ان تمام مسائل کو جن کا مجموعہ دین کہلاتا ہے مجھ سے زبردستی نہیں منواتا
بلکہ ہر امر کیلئے دلیل دیتا ہے۔