• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عظیم ایک شخص تھا!

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
عظیم ایک شخص تھا
ہمیں وہ چھوڑ کر چل دیا
دنیا سے جی چرا کر عقبی سے دل لگا کر
اپنوں سے دور جا کر خون جگر جلا کر
ہم دے چلے جہاں میں توحید کی گواہی
ہم آخرت کے راہی
طارق کی پیروی میں پس قدمیاں بھلا کر
کودے تھے ساحلوں پر ہم کشتیاں جلا کر
بے نور گھاٹیوں کی ہم سے چَھٹی سیاہی
ہم آخرت کے راہی
رب سے کیا تھا وعدہ جنت کا تھا ارادہ
مرنے کی جستجو تھی جینے سے بھی زیادہ
تثلیث کی صفوں میں ہم سے مچی تباہی
ہم آخرت کے راہی
حاصل جمہوریت کا انسان کی ترقی
ارواح کا تنزل ابدان کی ترقی
ہم چاہ تو سکتے تھے لیکن نہ ہم نے چاہی
ہم آخرت کے راہی
اک شہر بے اماں میں مسکن رہا ہمارا
بے خانماں سہی پر ہم ناں تھے بے سہارا
ہوتے نہیں ہیں تنہا اللہ کے سپاہی
ہم آخرت کے راہی
پہلے بھی اٹھے طوفان ان یورپی ندیوں سے
جنگِ صلیب جاری ہے آج بھی صدیوں سے
افغان سے بھی لیکن چُھوٹی نہ کج کلاہی
ہم آخرت کے راہی
عشرت سے کیسے گزرے جب دین پہ آنچ آئے
یہ سر ہوں دوش پر کیوں یہ جان کیوں نہ جائے
حق جانچتا ہے کس نے کیسے وفا نباہی
ہم آخرت کے راہی
ہم رحمتِ جہاں کے پیرو ہوں نرم خو ہوں
نفرت کے دشت وبن میں الفت کی جستجو ہوں
ہم امتِ نبی پر ہوں رحمتِ الہی
ہم آخرت کے راہی
جس جا کہے شریعت ہم سربکف وہاں ہوں
حق روک دے جو لیکن رک جائیں ہم جہاں ہوں
ہم کو نہ گوارا اسلام کی تباہی
ہم آخرت کے راہی
(انجینیئراحسن عزیز رحمہ اللہ کی نظم)
 
Last edited:

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
ہم آخرت کے راہی
(انجینیئراحسن عزیز رحمہ اللہ کی نظم)
انجینئر احسن عزیز جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے رہنما پروفیسر الیف الدین ترابی کے داماد تھے جو افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں اپنی اہلیہ سمیت شہید ہو گئے اللہ تعالی انکو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے جنکی غائبانہ نماز جنازہ 23 اگست 2012 کو منصورہ لاہور میں سید منور حسین نے پڑھائی
یہ بھائی اعلی تعلیم یافتہ تھے مگر اللہ کے دین کے لئے سب کچھ چھوڑ دیا بہت سے جہادی ترانے انہیں کے لکھے ہوئے ہیں مثلا اے خدا تیرے لئے، اپنے ایمان کی آبیاری کرو، نشیب دنیا کے اے اسیرو، وہ جو پرنور راہوں میں مارے گئے، اک ستارہ تھا میں، وغیرہ
 
مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
محترم بھائی کے" یہاں" شمالی وزیرستان کو افغانستان کہا جا تا ہے یا شمالی وزیرستان افغانستان کو 'واپس" کر دیا گیا ہے ۔۔۔سوچنے والا آئیکون
 
عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
محترم بھائی کے" یہاں" شمالی وزیرستان کو افغانستان کہا جا تا ہے یا شمالی وزیرستان افغانستان کو 'واپس" کر دیا گیا ہے ۔۔۔سوچنے والا آئیکون
مجھے سمجھ نہیں آئی شاید یہ کہنا چاہتی ہیں کہ ان پر شمالی وزیرستان میں شہید ہوئے تھے اگر ایسی کوئی بات ہے تو آپ کی دلیل کیا ہے میں نے غالبا خود جماعت اسلامی والوں کا بیان اس وقت سنا تھا کہ وہ افغانستان میں ڈرون حملہ میں شہید ہوئے ہیں اور انکا نماز جنازہ شاید حزب المجایدین کے صلاح الدین حفظہ اللہ نے بھی پڑھایا تھا اور انکو اپنا دوست بھی کہا تھا یہ جمیعت کے آذاد کشمیر کے ناظم بھی رہے تھے واللہ اعلم
 
Last edited:

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
انجینئر احسن عزیز جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے رہنما پروفیسر الیف الدین ترابی کے داماد تھے جو افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں اپنی اہلیہ سمیت شہید ہو گئے اللہ تعالی انکو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے جنکی غائبانہ نماز جنازہ 23 اگست 2012 کو منصورہ لاہور میں سید منور حسین نے پڑھائی
یہ بھائی اعلی تعلیم یافتہ تھے مگر اللہ کے دین کے لئے سب کچھ چھوڑ دیا بہت سے جہادی ترانے انہیں کے لکھے ہوئے ہیں مثلا اے خدا تیرے لئے، اپنے ایمان کی آبیاری کرو، نشیب دنیا کے اے اسیرو، وہ جو پرنور راہوں میں مارے گئے، اک ستارہ تھا میں، وغیرہ
نظریات سے اتفاق و اختلاف سے ہٹ کر جو نظمیں آپ نے بتائی ہیں دل کو موہ لینی والی ہیں ، جس صاحب کی آواز میں میں نے سنی ہیں ان کی آواز میں سوز اور کرب نمایاں ہوتا ہے ۔
اسی طرح ’’ شیر بنگال ‘‘ کی ایک نظم ’’ پھول لے کر گیا آیا روتا ہوا ‘‘ بھی اسی قبیل سے ہے ۔
 
مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
مجھے سمجھ نہیں آئی شاید یہ کہنا چاہتی ہیں کہ ان پر شمالی وزیرستان میں شہید ہوئے تھے اگر ایسی کوئی بات ہے تو آپ کی دلیل کیا ہے میں نے غالبا خود جماعت اسلامی والوں کا بیان اس وقت سنا تھا کہ وہ افغانستان میں ڈرون حملہ میں شہید ہوئے ہیں اور انکا نماز جنازہ شاید حزب المجایدین کے صلاح الدین حفظہ اللہ نے بھی پڑھایا تھا اور انکو اپنا دوست بھی کہا تھا یہ جمیعت کے آذاد کشمیر کے ناظم بھی رہے تھے واللہ اعلم
دلیل۔۔۔سوچنے والا آئیکون
الیف الدین ترابی صاحب کا اپنا بیان ہے کہ ان کے داماد اور بیٹی پاک افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان میں ڈرون اٹیک میں شہد ہو ئے تھے
http://dailypakistan.com.pk/columns/20-Sep-2012/24404
مزید دیگر اخبار بھی انہیں پاکستان ہی کے " کھاتے " میں ڈال رہے ہیں ۔۔
یہ اگر جماعتِ اسلامی کی ہی سائٹ ہے تو اس میں بھی بے گناہ پاکستانیوں کا ڈرون حملوں میں شہید ہونا اور حکومتِ پاکستان کی مجرمانہ خاموشی پر بات چہ معنی ؟؟؟جب کہ حملہ "افغانستان" میں ہوا۔۔۔۔
http://urdu.jamaat.org/site/general_detail/news/3682
دوسری جانب شمالی وزیرستان کی عوام کو کیا پڑی کہ ڈرون افغانستان میں ہو اور مغز وہ" اپنی" حکومت کا خراب کریں ۔
جنازہ تو کافی سارے لوگوں نے پڑھایا تھا ۔یہ ہو سکتا ہے "دیگر" کی طرح صلاح الدین صاحب کی بھی کوئی " مجبوری " ہو ۔
 
Top