• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عورت آدھا معاشرہ نہیں ہے؟

خنساء

رکن
شمولیت
مارچ 14، 2014
پیغامات
194
ری ایکشن اسکور
96
پوائنٹ
45
میں نے آج تک کسی مرد سے یہ نہیں سنا کہ ہمیں ہمارے حقوق نہیں ملتے اگر عورتوں کو مردوں کی طرح باہر کے کام کرنے پڑیں مٹی ڈھونی پڑی تو پھر آپ لوگوں نے یہ کہنا ہے ہائی مردوں کا کیا کام ہر وقت گھر میں بیٹھے رہتے ہیں صرف ہانڈی میں ایک چمچ ہی مارنا ہوتا ہے نا اور کیا کام ہوتا ہے
 

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,101
ری ایکشن اسکور
1,462
پوائنٹ
344
جب عورت ایک ایک بیٹی ہوتی ہے تو وہ اپنے والدین کے لیے جنت دروازے کھول دیتی ہے اور جب وہ بیوی ہوتی ہے تو اپنے خاوند کے دین کو مکمل کر دیتی ہے اور جب وہ ماں بن جاتی ہے تو جنت اس کے قدموں تلے ہوتی ہے اور اس کی رِضا میں اللہ کی رضا ہوتی ہے،اگر ہر آدمی کو عورت کے مقام کا پتہ چل جاے تو وہ عورت کا حد سے بڑھ کر احترام کرے
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میرا اس تھریڈ اور اس ایسے دوسرے تھریڈز پر تبصرہ کرنے کا قطعا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ ۔ لیکن اس کے دور رس اثرات کی خطرناکی !!!
ایک جیسی لگتی ہیں چوڑیاں اور لڑکیاں
ٹوٹتی ہیں بنتی ہیں،چوڑیاںاور لڑکیاں
انتہا ہے نازکی کی،اک ذرا سی ٹھیس سے
ٹوٹ کر بکھرتی ہیں چوڑیاں اور لڑکیاں
توڑ جانے والے کو احساس تک نہیں ہوتا
کب سنبھل پھر پاتی ہیں، چوڑیاں اور لڑکیاں
اپنے دل کو دکھ کے ساتھ رکھ کے بھول جاتی ہیں
باہر سے چمکتی ہیں چوڑیاں اور لڑکیاں
لو بہنو ۔ ۔ ۔ اب بیٹھ کر خوب خوب آنسو بہاؤ۔ ۔ بلا وجہ کا رونا زیادہ مزا نہیں دیتا!!!
یہ موضوع فارم پر ایک نہیں کئی جگہ موجود ہے۔ ۔ اور اختتام لڑائی جھگڑے سے قبل ہو جائے؟؟؟محال!!
۱)اتنا نازک موضوع نا تجربہ کار ’بچے‘ زیر بحث لائیں گے تو صورت حال بہت خوف ناک ہو جائے گی۔
۲)یہ موضوع آج کل اتنا رواج کیوں پا رہا ہے؟؟مجھے تو اس کے پیچھے ایک مخصوص سوچ کارفرما نظر آتی ہے۔ ۔ مغربی معاشرے میں’مساوات‘ کا نعرہ اور خاندانی نظام کی تباہی کسی سے چھپی نہیں جبکہ اسکی نسبت ہمارا مشرقی،اسلامی معاشرہ اپنے خاندانی نظام میں بہت حد تک مضبوط تھا۔ ۔ اب یہ ’’مساوات،مظلومیت،ظلم ،پامالیِ حقوق نسواں ‘‘ کے نام پر اچھے خاصے اہل علم گھرانے بھی اس تباہی کا شکار ہو رہے ہیں!!گھرانے کس سے بنتے ہیں؟؟مرد اور خواتین سے۔ ۔ جب خاندان کی اکائی ہی لڑے گی تو خاندان کیسے قائم ہو گا؟؟
۳)ایک مرد کی غلطی کا سزاوار سارے مرد حضرات کو بہت آرام سے ٹھہرایا جاتا ہے اور جب مرد ایک غلطی پر تمام خواتین کو ایک ترازو میں تولیں تو ہمیں سخت غصہ آتا ہے کہ ان کی تنگ نظری کا عالم ملاحظہ کیجیے!!۔ ۔ کوئی جان کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھاتی تو ہم کیوں اٹھوانے پر مصر ہیں؟؟
۴)’’عورتیں بہت بری ہیں۔ ۔ جی ہاں بہت بری ہیں‘‘محض کوسنے سے کام نہیں چلے گا!!صاف سی بات ہے عورتیں بری ہیں تو ان سے ہر رشتہ ختم کر لیجیے۔ ۔ ماں بہن،بیٹی،بھتیجی،بھانجی!!فساد کی جڑ ختم تو سکون ہی سکون۔ ۔ اسی طرح مرد حضرات برے ہیں تو بھائی،باپ،بیٹے سے ہر رشتہ توڑ لیں۔ ۔ برائی سے جان چھٹ جائے گی ناں۔ ۔
آپ یہ تعلق ختم نہیں کر سکتے ؟؟تو پھر غصہ کرنے کا فائدہ؟؟؟یہ زندگی کے رنگ ہیں ،گزارنا سیکھیں!!
دراصل ہمارے اپنے وجود برے ہوتے ہیں۔ ۔ عورتیں ختم ہو گئیں تو ساتھی مرد زہر لگنے لگیں گے اسی طرح ساتھی عورتیں!!پھر وہ بھی ختم ہو جائیں؟؟؟اور آپ اکیلے دنیا میں زندگی بسر کریں۔ ۔ بہت اچھے لگیں گے!!
۵)ہر شخص دوسرے کو روکتا،ٹوکتا ہے۔ ۔۔ ہر انسان کے اپنے مخصوص نظریات ہوتے ہیں۔ ۔ جس طرح آ پ کے ہیں،اسی طرح دوسرے کے ہیں ۔۔ کوئی کسی کے مطابق نہیں ڈھلتا ،اور چاہتا ہے کہ لوگ میرے مطابق،میرے نظریات کے مطابق ڈھلیں مگر’کوئی کسی کے مطابق نہیں ڈھلتا‘کیوں کہ ہر ایک میں انا کا بت موجود ہے۔ ۔آ پ کو کسی کا رویہ برا لگتا ہے تو کسی کو آپ کا رویہ برا معلوم ہوتا ہے!
انتظامی کام سنبھالنے والے ہر شخص کی زندگی گھبیر ہوتی ہے۔ ۔اسے انتظای کاموں کا بروقت پورا کرنا ہوتا ہے،چھوٹے چھوٹے مسئلے دیکھنے بھالنے ہوتے ہیں۔ ۔ آفس ہو یا گھر۔ ۔مرد ہو یا عورت۔ ۔ اس کی طبعیت میں کچھ غصہ،کچھ چڑچڑا پن آ جانا فطری سی بات ہے۔ ۔اس پر تنقید غیر ضروری ہے!!
۶)لڑکیوں کی تعلیم،گھر سے باہر نکلنا وغیرہ۔ میں اس کی ذمہ دار خواتین کو ہی ٹھہراؤں گی کہ غلطی ایک کرتی ہے اور الزام سب پر آتا ہے اور پھر ہمیں مردوں کی تنگ نظری پر غصہ آتا ہے ۔ ۔ یہ صحیح ہے کہ پھرمرد تنگ نظر ہوجاتے ہیں مگر اس کا سبب ؟؟وہ باہر جس چیز کو دیکھتے ہیں گھر والوں کو اس سے بچانے کی کوشش کرتے ہیں جس میں اکثر توازن نہیں رہتا!!وہ آپ کاتحفظ چاہتے ہیں مگر آپ کی بے جا لڑائی ۔ ۔انہیں سختی کا عادی بناتی ہے!!
۷)رونا دھونا،پریشانی خواتین کی کمزوری ہے اور شعراء کی حالت کہ اس کو عورت کی خوبی بنا دیا ہے۔ ۔ اور وہ اسی پر نازاں ہیں!!
۸)یاد رکھیے۔۔ ایسے موضوعات زیر بحث لانے سے ہماری آئیندہ ذاتی زندگی سخت متاثر ہوتی ہے۔ ۔ بالکل ان جانے میں ۔ ۔یہاں پر بحث ہوتی ہے،اور ذہن لا شعوری طور پر ایک مواد ذہن میں منتقل کرتا رہتا ہے اور ایسا کچھ بھی ہونے پر یہاں کا سارا غبار لا باہر!!!
۹)یہ تھریڈز کب سے فارم کی زینت بنتے چلے آ رہے ہیں۔ کوئی فائدہ،کوئی حاصل،حصول؟؟؟؟؟گر ہوا ہے تو جاری رکھیے اگر نہیں تو برائے مہربانی اوپن فارم پر ایسے قصے چھیڑنے سے گریز کریں۔۔ اگر بات ڈسکس کرنی ہے تو دلچسپی رکھنے والے اراکین پرائیویٹ چیٹ میں بات کر لیں۔۔ حقوق منوا لیں تو ہمیں بھی اطلاع کر دیجیے گا!! کسی حقیقی دنیا کی بات کریں،اس واقعے کی وجوہات تلاشیں تو شاید پھر بھی فائدہ ہو۔ ۔ ذاتی نظریات،سوچوں کو حقیقت کا نام نہ دیں!!
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
سبحان اللہ العظیم!
موضوع کچھ اور تنقید "صرف" ایک پر ؟؟؟ کیا یہ انصاف ہے؟
مزے کی بات ہے اب تک میں تفصیلا اپنی رائے دی بھی نہیں۔۔۔بلکہ اب تو لکھنے والی تھی ،مگر لکھوں کیا !!!
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
بہن آپ اپنی رائے بھی دیں تو بات بنے گی نا ۔۔۔ہم غیب کا علم تھوڑا جاننے لگے ۔۔۔ویسے بھی دل کھول کر تنقید کرنی تھی ۔۔
رہی موضوع کی بات تو اس کے عنوان پر ہی غور کر لیتے ہیں ۔۔۔’’عورت آدھا معاشرہ نہیں ہے؟ ‘‘
عورت آدھا نہیں پورا معاشرہ ہے ۔۔معاشرہ مردوں کا ہے کا کھوکھلا نعرہ لگانے والے ذرا معاشرے سے عورت کو ختم کر کے اپنا وجود تو ثابت کر دیں :)
چونکہ ابھی تو عورتوں نے کہنا نہیں شروع کیا معاشرہ ہمارا ہے ورنہ ان سے بھی یہی بات کہہ دیتے۔۔۔
اللہ نے ہر ایک کو اس کی حیثیت کے مطابق نوازا ہے ۔۔صلاحیتیں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لئے عطا نہیں کی گئیں۔۔۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
بہن آپ اپنی رائے بھی دیں تو بات بنے گی نا ۔۔۔ہم غیب کا علم تھوڑا جاننے لگے ۔۔۔ویسے بھی دل کھول کر تنقید کرنی تھی ۔۔
رہی موضوع کی بات تو اس کے عنوان پر ہی غور کر لیتے ہیں ۔۔۔’’عورت آدھا معاشرہ نہیں ہے؟ ‘‘
عورت آدھا نہیں پورا معاشرہ ہے ۔۔معاشرہ مردوں کا ہے کا کھوکھلا نعرہ لگانے والے ذرا معاشرے سے عورت کو ختم کر کے اپنا وجود تو ثابت کر دیں :)
چونکہ ابھی تو عورتوں نے کہنا نہیں شروع کیا معاشرہ ہمارا ہے ورنہ ان سے بھی یہی بات کہہ دیتے۔۔۔
اللہ نے ہر ایک کو اس کی حیثیت کے مطابق نوازا ہے ۔۔صلاحیتیں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لئے عطا نہیں کی گئیں۔۔۔

اگر آپ غیب کا علم نہیں جانتیں تھیں تو اتنی لمبی تقریر کی ضرورت نہیں تھی۔
کیا مسلمان کو تحقیق کے بغیر کسی پر بات کرنے کا حکم ہے؟؟ بلکل بھی نہیں!
یہی تو لوگ سمجھتے نہیں کہ تنقید کے وقت اسلام کا نعرہ کہاں جاتا ہے، اور معذرت کے ساتھ تنقید کسی "رکن" پر نہیں موضوع پر کرنی تھی!
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
ھھ۔۔۔سورررررری سسٹر مقرر جذباتی ہوتے ہیں!
حقیقت سے فرار نہیں ہونا چاہئے ۔جو میں نے دیکھا اسی کے مطابق بات کی ہے ۔۔اگر آپ خود پر تنقید سمجھ رہی ہیں تو سمجھ لیں ۔۔۔میں آپ کو روک نہیں سکتی ۔۔۔اب آپ بھی کھل کر تنقید کیجئے تاکہ میں اپنی اصلاح کر سکوں۔۔۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
ھھ۔۔۔سورررررری سسٹر مقرر جذباتی ہوتے ہیں!
حقیقت سے فرار نہیں ہونا چاہئے ۔جو میں نے دیکھا اسی کے مطابق بات کی ہے ۔۔اگر آپ خود پر تنقید سمجھ رہی ہیں تو سمجھ لیں ۔۔۔میں آپ کو روک نہیں سکتی ۔۔۔اب آپ بھی کھل کر تنقید کیجئے تاکہ میں اپنی اصلاح کر سکوں۔۔۔

سسٹر الزام لگانے کی مجھے عادت نہیں ہے،آپ نے میرے ہی کمنٹ کا اقتباس لیا تھا۔باقی آپ کی مرضی بہن!
اگر ایک مسلمان غلط طریقہ استعمال کرتا ہے تو سب کو وہی نہیں کرنا چاہیئے۔بہن اسلام ہمیں احسن انداز سے بات کرنے کا حکم دیتا ہے اور حقوق العباد کی تلقین بھی کرتا ہے۔
اللہ تعالی امت مسلماں کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

ویسے تو بہت مفید آراء پیش کی جا چکی ہیں، کچھ "باقی" رہ گیا ہوا تو پیش کیا جا سکتا ہے۔۔۔مسکراہٹ
 
Top