• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عید انصاف + قربانی انصاف

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
جزاکم اللہ خیرا بہت اہم بات کی جانب توجہ دلائی ہے ۔


بھائی، نام بگاڑنا بھی اچھی بات نہیں۔ ہمارے ان سے لاکھ اختلافات ہوں، انصاف کا دامن ہاتھ سے چھوڑنا نہیں چاہئے۔


اللہ تعالیٰ ہماری بھی تمام لغزشوں کوتاہیوں کو درگزر فرما دیں۔ آمین۔
آمین اللہم آمین
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
میں اپنے رب کے ہاں اس بات سے توبہ و استغفار کرتا ہوں اس امید کے ساتھ کہ وہ مجھے زندگی بھر کی گناہ غلطیاں معاف فرما دے گا۔

مجھے آپ کے اس جملے سے اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنے کی توفیق ملی۔ اللہ تعالیٰ آپ کے لئے بھی آسانیاں فرمائے آمین

ویسے میرا خیال ہے کہ میں نے جہاں طنز اختیار کیا ہے وہاں پر لفظ برگر استعمال کیا ہے مسلمان نہیں۔

پھر بھی اللہ تعالیٰ ہم سب کی زندگی بھر کی تمام برائیاں معاف فرما دے آمین
جزاک اللہ خیرا
آمین
 

ام حماد

رکن
شمولیت
ستمبر 09، 2014
پیغامات
96
ری ایکشن اسکور
66
پوائنٹ
42
راجا صاحب
آپ کی بات بالکل ٹھیک ہے۔ اسلام ہمیں منع کرتا ہے ان لوگوں کے نام بگاڑنے سے جو اللہ اور رسول اللہ ﷺ پر جان بوجھ کر جھوٹ نہیں باندھتے۔
لیکن
جو اللہ اور اس کے رسول ﷺ پر جان بوجھ کر جھوٹ باندھے
اس کا نام بگاڑنے سے منع کرنے پر اگر آپ کے پاس کوئی دلیل بین ہے تو میں بھی رجوع کر لیتا ہوں۔
مجھے دین کا اتنا علم تو نہیں لیکن کیا برائی ک اجواب برائی سے دیا جا سکتا ہے؟
 

عبدالقیوم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 25، 2013
پیغامات
825
ری ایکشن اسکور
433
پوائنٹ
142
حضرت اسماعیل علیہ السلام اللہ کے نبی، حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بڑے صاحبزادے تھے۔ حضرت ہاجرہ کے بطن سے پیدا ہوئے ۔ بچے ہی تھے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام ان کو ان کی والدہ حضرت ہاجرہ کو اس بنجر اور ویران علاقے میں چھوڑ آئے جو اب مکہ معظمہ کے نام سے مشہور ہے۔ اور عالم اسلام کا قبلہ ہے۔ ایک دن حضرت ابراہیم علیہ السلام نے حضرت اسماعیل علیہ السلام سے فرمایا کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ تمیں ذبح کررہا ہوں۔ اب تم بتاؤ کہ تمہاری کیا رائے ہے؟ حضرت اسماعیل علیہ السلام نےفرمایا کہ آپ مجھے ثابت قدیم پائیں گے۔ جب حضرت ابراہیم نےحضرت اسماعیل علیہ السلام کو منھ کے بل ذبح کرنے لیے لٹایا تو خدا کی طرف سے آواز آئی۔ اے ابراہیم ! تو نے اپنے خواب کو سچ کر دکھایا۔ ہم احساس کرنے والوں کو اسی طرح جزا دیتے ہیں اور ہم نے اس کے لیے ذبح عظیم کا فدیہ دیا۔ مفسرین کا بیان ہے کہ خدا کی طرف سے ایک مینڈھا آگیا جسے حضرت ابراہیم علیہ السلام نے ذبح کیا۔ حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اسی قربانی کی یاد میں ہر سال مسلمان عید الاضحیٰ مناتے ہیں۔ حضرت اسماعیل علیہ السلام جوان ہوئے تو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے ان کی مدد سے مکے میں خانہ کعبہ کی بنیاد رکھی اور اس طرح دنیا میں اللہ کا پہلا گھر تیار ہو
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
فیض بھائی آپ کی باتیں سر آنکھوں پہ
میں نے راجا صاحب سے دلیل بین کا مطالبہ کیا تھا
ان کا جواب آنے دیں پھر آپ کی طرف متوجہ ہو جائیں گے۔
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
فیض بھائی آپ کی باتیں سر آنکھوں پہ
میں نے راجا صاحب سے دلیل بین کا مطالبہ کیا تھا
ان کا جواب آنے دیں پھر آپ کی طرف متوجہ ہو جائیں گے۔
میری طرف خیر سے ہی متوجہ ہویئے گا مجھے تو ابھی سے فکر ہو گئی ہے (ابتسامہ)
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
اُم حماد سسٹر
مسئلہ برائی کو برائی سے روکنے کا ہے یا نہیں، اس کی بحث ہم مؤخر کر دیتے ہیں
سردست پاکستان میں بسنے والے مسلمانوں کو ظلم سہنے کا عادی بنایا جاتا ہے اس بات کا خیال رکھتے ہوئے کہ یہ لوگ ہمیں معاف بھی کرتے رہیں اور ہمارے خلاف بات بھی نہ کرنے پائیں۔
اسی طرح شاعری اور خطابت کے جوش میں نئی نئی شرکیہ ترجیحات کو پروان چڑھایا جاتا ہے تاکہ لوگوں کے کانوں میں یہ الفاظ مانوس ہو جائیں۔ اور ان پر کسی بھی طرح کے ردِّعمل سے باز رہیں۔
غرض کیا کیا عرض کروں۔
رسول اللہ ﷺ کے ساتھیوں کو مکے کے اندر جتنی تکالیف دی گئیں، کیا کوئی تصور کر سکتا ہے؟ ہرگز نہیں۔ لیکن اس کے باوجود ‘‘عمر بن ہشام‘‘ کا نام ‘‘ابوجہل ‘‘ مکہ میں رکھا گیا تھا یا کہ مدینہ میں؟؟؟؟
‘‘عبدالعزیٗ‘‘ ابولہب اور اس کی بیوی کی بربادی کا تذکرہ مدینہ میں ہوا تھا یا کہ مکہ میں؟؟؟؟
رہا معاملہ یہ کہ مشرکین مکہ کلمہ نہیں پڑھتے تھے جبکہ
آج کے لوگ کلمہ بھی پڑھتے ہیں
تو
غور طلب بات یہ ہے کہ
کیا راقم نے جو نام (ظاہر الپادری) لکھا ہے یہ فتوی ہے یا نہیں۔
میں نے اس کی ظاہری حالت کو بیان کیا ہے۔ باقی اندرونِ خانہ نہ تو میں جھانک سکتا ہوں اور نہ مجھے اس کا مکلف بنایا گیا ہے۔
البتہ محمد عامر یونس بھائی کا آج والا تھریڈ دیکھ لیں جس میں اس لعنتی کردار شخص کو باقاعدہ سجدے کئے گئے ہیں۔
http://forum.mohaddis.com/threads/طاہر-القادری-کے-جھوٹے-خواب-کا-رد-سید-توصیف-الرحمٰن-الراشدی-حفظہ-اللہ.25302/#post-204379
اب ایسے میں جو کوئی شخص اس کے متعلق ظاہر الپادری کے الفاظ زیادہ سخت ہیں یا کہ طاغوت کے؟؟؟؟
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
آصف بھائی نام بگاڑنا درست نہیں؛دلیل تو آپ کو دینی چاہیے شریعت سے؛ہمیں شایستگی سے تردید کرنی چاہیے۔
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
لفظ طاغوت کا اطلاق ایک شرعی مسئلہ ہے اس کو نام بگاڑنے کی دلیل بنانا درست نہیں؛واللہ اعلم
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
آصف بھائی نام بگاڑنا درست نہیں؛دلیل تو آپ کو دینی چاہیے شریعت سے؛ہمیں شایستگی سے تردید کرنی چاہیے۔
حافظ بھائی کی یہ بہت مناسب بات ہے۔ہمارے پاس شائستگی کی مثالیں موجود ہیں ، مگر نام بگاڑنے سے متعلق دلیل یا جواز ان القاب کو استعمال کرنے والے دیں۔کیونکہ اکثر لوگ مختلف طبقہ فکر کے اکابرین کو ایسے ہی نام بگاڑ کر مخاطب کرتے ہیں۔
 
Top