• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عید میلاد پر دیوبندی اعتراضات کا جائزہ و وہابیوں ممانعت کی دلیل دو

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
قادری صاحب آپ سے غالبا غلط جگہ کاپی پیسٹ ہوگیا ہے ۔ یہ دیوبندیوں کا نہیں اہل حدیث کا فورم ہے ۔
اگر آپ کے علم میں کوئی دیوبندی ہے جو آپ سے بحث کرنا پسند کرے تو اس کو ٹیگ کرلیں ۔ اور نقل مارتے ہوئے کم از کم آپ کو کچھ تدوین و ترمیم کرکے عبارت میں موجود ’’ بازاری الفاظ ‘‘ ختم کرلینے چاہیے تھے ۔ خیر خلاصہ یہ ہے کہ آپ کی تحریر اس قابل نہیں کہ اس کو فورم پر باقی رکھا جائے ، اگر اس کی صفائی کرکے دوبارہ پیش کرسکتے ہیں ، ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا ۔
باقی آپ نے جو وہابیوں سے ’’ ممانعت کی دلیل ‘‘ کا مطالبہ کیا ہے تو جناب گزارش ہے کہ دلیل ’’ اثبات ‘‘ کی چاہیے ۔ وہ آپ پیش کردیں ۔
اگر آپ کے پاس نہیں ہے تو بتادیں پھر ہم ممانعت آپ کو بتائیں گے ۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
باقی آپ نے جو وہابیوں سے ’’ ممانعت کی دلیل ‘‘ کا مطالبہ کیا ہے تو جناب گزارش ہے کہ دلیل ’’ اثبات ‘‘ کی چاہیے ۔ وہ آپ پیش کردیں ۔
اگر آپ کے پاس نہیں ہے تو بتادیں پھر ہم ممانعت آپ کو بتائیں گے ۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
قادری رانا صاحب کو یہاں پر جب میں نے بتایا تھا کہ
ہم میلاد کیوں نہیں مناتے؟
تو انہوں نے کہا تھا کہ
بھائی فورم ڈیسکشن کرنی ہے کتابیں نہیں لکھنی۔اب ایک ایک کر کے اس کا جواب ۔آپ کی خد مت میں پیش ہو گا۔اس دوران کوئی بھائی پوسٹ نہ کرے ۔جب جوابات مکمل ہو جائے تو پھر آپ لوگ جواب دے دینا۔
ہم ان کے جوابات کے تاحال منتظر ہیں۔
 

T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,121
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
جس طرح یہ ”دیوبندیوں“کا فورم نہیں اسی طرح ”وہابیوں“کا بھی نہیں ہے اور ”طبقہء اہلِ حدیث“کا وہابیوں سے کوئی تعلق نہیں۔”طبقہء خاص“جس طرح ”دین “سے لا تعلق ہے اس سے کہیں ”زیادہ“ تاریخ سے ” نابلد“ہے۔”ہندؤں“سے انہوں نے ”اکثر“ چیزیں بطورِ دین لیں ہیں ،”عیسائیوں“سے انہوں نے ”کرسمس“کی طرز کی ایک ”عید“لے لی ہےاور ”یہودیوں“کی روایت پر چلتے ہوئے ”کتاب اللہ “کی رکیک ”تاویلات“ بلکہ ”تحریف“ کے بھی مرتکب ہوئے ہیں۔اس طرح یہ خود اس بات کی ”شہادت“دیتے ہیں کہ وہ ”اسلام“ کے دئے ہوئے احکامات سےبہرحال ” مطمئن“نہیں اور اس میں یقیناً کہیں”خاکم بدہن“کمی رہ گئی ہےجو وہ ”بظاہر اسلامی “مگر ”غیر شرعی“چیزوں سے پورا کرنے کی ”سعی لاحاصل“کرتے ہیں۔
لہذا اب سوال یہ نہیں ہے کہ ”طبقہء خاص“ کو کس طرح ”قائل “ کیا جائے بلکہ ”سوال“ یہ ہے کہ وہ بقیہ ”اقوام“کی نقالی کب اور کیونکر کرینگے ؟
 
شمولیت
جون 20، 2014
پیغامات
675
ری ایکشن اسکور
55
پوائنٹ
93
جناب آپ اشاعت اہلسنۃ کو مت بھولے ۔پھر خود آپکے احسان الہی ظہیر نے لکھا کہ اسماعیل دہلوی وہابی جماعت کے سرخیل تھے۔(بریلویت)جب وہ اپنا وہابی ہونا تسلیم کررہے ہیں پھر آپ انکار کیسے کر سکتے ہیں۔آپ نے تو رسول اللہ تک کو وہابی لکھا ہے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
کیا محدثین نے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق بھی کوئی باب باندھا ہے ؟
اگر نہیں باندھا اور یقیناً نہیں باندھا تو کیوں ؟
کیا یہ وجہ تو نہیں کہ یہ عید زمانہ خیر القرون میں نہ تھی بعد کی پیداوار ہے؟
 

علی بہرام

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 18، 2013
پیغامات
1,216
ری ایکشن اسکور
162
پوائنٹ
105
اب اس بات کی تھوڑی سی تحقیق کی جائے گی کہ 12 ربیع الاول رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یوم وصال ہے یا نہیں

صحیح آحادیث کے مطابق 9 ذالحج کو جمعہ کا دن تھا جس دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عرفات کے میدان میں تشریف فرما تھے اور صحیح احادیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وصال کی تاریخ بیان نہیں ہوئی لیکن وصال پیر کے روز ہوا اس میں کوئی اختلاف نہیں اب ان دونوں ایام کو سامنے رکھتے ہوئے اگر دیکھا جائے تو 12 ربیع الاول کو پیر کا دن کسی صورت نہیں پڑتا چاہے ذالحج ،محرم اور صفر کے مہینے 30 دن کے شمار کریں یا 29 دن کے یا کسی کو 29 دن کا اور کسی کو 30 دن کا یہ ہے ایک چھوٹا سا حساب جیسے کوئی معمولی پڑھا لکھا انسان بھی سمجھ سکتا ہے
 
Last edited by a moderator:
Top