• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عیسی بن مریم اور امام مہدی علیہم السلام

اعتصام

مشہور رکن
شمولیت
فروری 09، 2012
پیغامات
483
ری ایکشن اسکور
725
پوائنٹ
130
حضرت عیسی علیہ السلام نبی ہیں لیکن امام مھدی علیہ السلام کے ظہور کے وقت حضرت عیسی علیہ السلام ان کی مدد اور تایید کرینگے اور مھدی علیہ السلام کی اتباع کرینگے۔۔۔
جبکہ امام مھدی علیہ السلام امت کے آخری امام اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آخری خلیفے بن کر آئیں گے۔۔۔

لیکن یہ معلوم نہیں کہ ان کو امت کیسے انتخاب کریگی ؟ شوری یا اجماع و یا ان سے پہلے والا خلیفہ ان کا تعیین کرینگے پھر وہ پہلے والا خلیفہ کون ہوگا یہ بھی اپنی جگہ ایک مھم سوال ہے۔۔۔۔!
 

احمدی

مبتدی
شمولیت
جون 26، 2017
پیغامات
99
ری ایکشن اسکور
20
پوائنٹ
15
حدیث میں ہے کہ لا مہدی الا عیسیٰ۔ سو ظا ہر ہوا کہ مہدی اور عیسی ایک ہی وجود کے دو نا م یا ٹا ئٹلز ہیں
 

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
حدیث میں ہے کہ لا مہدی الا عیسیٰ۔ سو ظا ہر ہوا کہ مہدی اور عیسی ایک ہی وجود کے دو نا م یا ٹا ئٹلز ہیں
یہ حدیث صحیح نہیں ہے جناب محترم۔ اس میں ایک جہالت، ضعف اور انقطاع تین اسباب ایک ساتھ جمع ہیں۔ پھر یہ احادیث متواترہ کے بھی خلاف ہے لہذا اس میں نکارت بھی ہے اور علت بھی۔
 

احمدی

مبتدی
شمولیت
جون 26، 2017
پیغامات
99
ری ایکشن اسکور
20
پوائنٹ
15
تو آپ نہ ما نیں۔لیکن کیا(بقول آپکے) ضیعف احادیث کو ما ننے والے کو کا فر غیر مسلم اور مرتد قرار دے دیا جاتا ہے؟
 

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
تو آپ نہ ما نیں۔لیکن کیا(بقول آپکے) ضیعف احادیث کو ما ننے والے کو کا فر غیر مسلم اور مرتد قرار دے دیا جاتا ہے؟
نہیں۔ اللہ کے آخری نبی حضرت محمد مصطفی ﷺ کے بعد کسی بھی درجے میں کسی نبوت کا دعوی کرنے والے یا اس کے ماننے والے کو کافر قرار دیا جاتا ہے۔
 

احمدی

مبتدی
شمولیت
جون 26، 2017
پیغامات
99
ری ایکشن اسکور
20
پوائنٹ
15
دیو بند مدرسے کے بانی مولانا محمد قا سم نا نوتوی اپنی کتا ب تحذیر الناس میں آپ کے موقف کے بالکل الٹ ارشا د فرما رہے ہیں۔کیا وہ بھی کا فر ہیں؟اور شیعہ حضرات اپنے اما موں کو وہی درجہ دیتے ہیں جو سنیوں کے نزدیک ایک نبی کا ہوتا ہے۔کیا یہ دونوں بھی کا فر ہیں؟؟؟؟ نا نوتوی اور شیعوں پر کفر کے فتوے کسی احمدی مسلما ن نے نہیں لگا ئے۔آپکے وہا بی سنی اور بریلوی حضرا ت نے لگا ئے ہیں۔ان کی حثیت واضح کریں پہلے۔
 

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
دیو بند مدرسے کے بانی مولانا محمد قا سم نا نوتوی اپنی کتا ب تحذیر الناس میں آپ کے موقف کے بالکل الٹ ارشا د فرما رہے ہیں۔کیا وہ بھی کا فر ہیں؟
تحذیر الناس کے صفحے اور اگلے اور پچھلے صفحوں کے اسکین دیجیے۔ ابھی دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جاتا ہے۔

ور شیعہ حضرات اپنے اما موں کو وہی درجہ دیتے ہیں جو سنیوں کے نزدیک ایک نبی کا ہوتا ہے۔کیا یہ دونوں بھی کا فر ہیں؟؟؟؟
شیعہ حضرات میں سے اکثر انہیں نبی کہنے سے انکار کرتے ہیں اور آپ مرزا کو نبی کہتے ہیں۔ پھر بھی ہم کہتے ہیں جو شیعہ اپنے اماموں کی جانب وحی ہونے یا انہیں نبی یا نبی سے افضل سمجھنے کا یقین رکھے وہ کافر ہے۔
 

احمدی

مبتدی
شمولیت
جون 26، 2017
پیغامات
99
ری ایکشن اسکور
20
پوائنٹ
15
حسام الحرمین مصنفہ اعلیٰ حضرت احمد رضا خان بریلوی کے چند صفحے پڑھ لیں۔وہ بریلویوں کے مجدد ہیں۔دودہ کا دودہ کریں زرا۔۔۔۔
 
Top