• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

غزوہ خیبر میں شکست

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,633
ری ایکشن اسکور
9,999
پوائنٹ
667
نام کتاب
غزوہ خیبر میں شکست
مصنف
حافظ ابو معاویہ عبد الرحمٰن سلفی
Title Page --- Ghazwa-e-Khyber-Mein-Shikast.jpg
تبصرہ

اسلام کے فیصلہ کن معرکوں میں سے ایک ’’معرکہ خیبر‘‘ ہے۔ محرم ۷ہجری کا یہ واقعہ اپنے عوامل اور عواقب کے اعتبار سے بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ اس واقعے کے نتیجے میں نہ صرف یہودیوں کی سطوت اور طاقت پارہ پارہ ہو گئی بلکہ مسلمانوں کو بھی ان کی جانب سے مکمل تحفظ حاصل ہو گیا۔ غزوہ خیبر کے فاتح صرف سیدنا علی رضی اللہ عنہ نہیں تھے۔ رسول اللہ ﷺ اس لشکر کے سپہ سالارِ اعظم تھے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے خیبر کے آخری مرحلے میں قلعہ قموص (حصن قموص) کو فتح کیا اور مرحب کو شکست دی۔ فتح کی تکمیل میں دیگر صحابہ کا بھی بڑا کردار تھا۔غزوہ خیبر کی فتح کے حوالے سے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے متعلق ایک مشہور واقعہ ہے کہ انہوں نے خیبر کے دروازے کو اکیلے اٹھا کر پھینک دیا تھا، جبکہ اسے بہت سے لوگ مل کر بھی نہیں اٹھا سکتے تھے۔ یہ واقعہ نہ صرف غیر ثابت شدہ اور غیر معتبر ہے، بلکہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو ایک ما فوق الفطرت مخلوق کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کرتا ہے، جو حقیقت سے کوسوں دور ہے۔ زیر نظر کتابچہ ’’غزوہ خیبر میں شکست؟‘‘ حافظ ابو معاویہ عبد الرحمٰن سلفی صاحب کی تحریر ہے جس کا مرکزی موضوع غزوۂ خیبر سے متعلق بعض مشہور روایات کی روایتی و اسنادی تحقیق ہے۔ مصنف نے محض تاریخی واقعہ بیان کرنے کے بجائے مختلف روایات کے راویوں، ان کی توثیق و تضعیف اور ائمۂ حدیث کے اقوال کی روشنی میں روایات کی صحت کا جائزہ لینے کی کوشش کی ہے۔(م۔ا)
لنک کتاب
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,633
ری ایکشن اسکور
9,999
پوائنٹ
667
عناوین صفحہ نمبر
ابتدائیہ 3
غزوہ خیبر پر کچھ علمی نکات 6
حضرات شیخینؓ و دیگر اصحاب کی غزوہ خیبر میں ناکامی والی روایات کا علمی و تحقیقی جائزہ 11
مستدرک کے اسی تخریج نمبر کے تحت امام حاکم کی بیان کردہ بطور شاہد دوسری سند اور اس کا تجزیہ 13
روایت نمبر 1 15
روایت نمبر 2 15
روایت نمبر3 17
روایت نمبر4 19
روایت نمبر5 21
روایت نمبر6 23
 
Top