ابن قدامہ
مشہور رکن
- شمولیت
- جنوری 25، 2014
- پیغامات
- 1,772
- ری ایکشن اسکور
- 428
- پوائنٹ
- 198
(سیدنا) ابو حمید الساعدی ؓنے دس صحابہ کرامؓ ، جن ،میں (سیدنا) ابوقتادہ ؓبھی تھے، کے مجمع میں فرمایا: میں تم سب سے زیادہ رسول اللہ ﷺ کی نماز کو جانتا ہوں، انہوں نے کہا : کیسے؟ اللہ کی قسم ! آپ نے نہ تو ہم سے زیادہ آپ ﷺ کی اتباع کی ہے اور نہ ہم سے پہلے آپ ﷺ کے صحابی بنے تھے۔ انہوں (سیدنا ابو حمیدؓ) نے کہا: جی ہاں ! صحابیوںؓ نے کہا: تو پیش کرو !، (سیدنا ابوحمید ؓ نے) کہا : رسول اللہ ﷺ جب نماز کے لئے کھڑے ہوتے تو اپنے دونوں ہاتھ کندھوں تک اُٹھاتے (یعنی رفع یدین کرتے) پھر تکبیر (اللہ اکبر) کہتے حتی کہ ہر ہڈی اپنی جگہ اعتدال سے ٹھہر جاتی ۔پھرآپ ﷺقرأت کرتے، پھر تکبیر(اللہ اکبر) کہتے حتی کہ ہر ہڈی اپنی جگہ اعتدال سے ٹھہر جاتی ۔ پھر آپ (ﷺ) قرأت کرتے ، پھر تکبیر کہتے تو کندھوں تک رفع یدین کرتے، پھر رکوع کرتے اور اپنی ہتھیلیاں اپنے گھٹنوں پر رکھتے۔ پھر (پیٹھ سیدھی کرنے میں) اعتدال کرتے ، نہ تو سر زیادہ جھکاتے اور نہ اُٹھائے رکھتے (یعنی آپ ﷺ کا سر مبارک اور پیٹھ ایک سیدھ میں برابر ہوتے تھے) پھر سر اُُٹھاتے تو سَمِعَ اللہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ کہتے، پھر کندھوں تک اعتدال سے رفع یدین کرتے، پھر اللہ اکبر کہتے، پھر زمین کی طرف جھکتے ۔ (سجدے میں) اپنے دونوں بازو اپنے پہلوؤں سےدُور رکھتے۔ پھر آپ ﷺسر اُٹھاتے اور بایاں پاؤں دُھرا کرکے (بچھا کر) اس پر بیٹھ جاتے ۔ آپ ﷺ سجدے میں اپنی انگلیاں کھلی رکھتے تھے۔ پھر آپ ﷺ سجدہ کرتے، پھر اللہ اکبر کہتے اور سجدے سے سر اٹھاتے ، آپ ﷺ بایاں پاؤں دھرا کرکے اس پر بیٹھ جاتے حتیٰ کہ ہر ہڈی اپنی جگہ پہنچ جاتی۔پھر دوسری رکعت میں (بھی ) اسی طرح کرتے۔ پھر جب آپﷺ دو رکعتیں پڑھ کر کھڑے ہوتے تو تکبیر کہتے اور کندھوں تک رفع یدین کرتے ، جیساکہ آپ ﷺ نے شروع نماز میں رفع یدین کیا تھا۔ پھر باقی نماز بھی اسی طرح پڑھتے حتی کہ جب آپﷺ کا (آخری) سجدہ ہوتا جس میں سلام پھیرا جاتا ہے تو آپﷺ تو رک کرتےہوئے ، بایاں پاؤں(دائیں طرف) پیچھے کرتے ہوئے ، بائیں پہلو پر بیٹھ جاتے تھے۔(سارے) صحابہ کرامؓ نے کہا: "صدقت، ھکذا کان یصلي صلی اللہ علیہ وسلم"اب آپ میرا چیلنج یاد کریی یہ ترتیب اور تفصیل آپ کی ھے یاں حدیث میی ھے
آپ نے سچ کہاہے ، آپ ﷺ اسی طرح نماز پڑھتے تھے (رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین)
اس روایت کی سند بالکل صحیح ہے