• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فرض غسل کا صحیح طریقہ

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
ہاتھ کو دو، تین بار زمین پر رگڑے،
لیکن آج کل تو کنکریٹ، ماربل کے بنے باتھ رومز ہیں اس صورت میں کیا کرنا چاہیے؟؟؟
اس صورت میں صابن وغیرہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

البتہ یہ واضح رہے کہ اس کا حکم استحباب کا ہے، فرض نہیں کہ اس کے بغیر غسل مکمل ہی نہ ہو۔

واللہ تعالیٰ اعلم!
 

ideal_man

رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
258
ری ایکشن اسکور
498
پوائنٹ
79
غسل عبادات میں سے ہے، معاملات میں سے نہیں، بلکہ عبادات کی جڑ ہے کہ اس کے بغیر کئی عبادات قابل قبول نہیں۔ جس طرح ہمارے نبی ّ نے دوسرے مناسک عبادات بتائے ہیں اسی طرح اس کی بھی تفصیل دکھائے ہیں۔ لیکن اس تفصیل میں ہمیں کہیں سابن کا استعمال کرتے نہیں ملتا۔ اب جو لوگ سابن کے استعمال کے قائل ہیں وہ دلیل پیش کریں ورنہ یہ ایک بدعت ہوگی، اللہ اعلم بالصواب۔
ڈاکٹر صاحب: آپ کی یہ بات مہمل ہے۔
بدعت کی تعریف کا اگر مطالعہ ہوتا تو آپ اسے بدعت پر اصرار نہ کرتے۔
صابن کا تعلق صفائی سے ہے۔ جو مسنون ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ڈانتوں کی صفائی کے لئے اس وقت کی ضرورت کے لحاظ سے مسواک کا ستعمال کیا لیکن آج اس کا بہتر نعم البدل پیسٹ اور برش کا استعمال ہے۔ تو کیا یہ بھی بدعت ہوگا؟
نہیں ڈاکٹر صاحب! بنیاد اور اصل صفائی ہے۔
 

ideal_man

رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
258
ری ایکشن اسکور
498
پوائنٹ
79
ہاتھ کو دو، تین بار زمین پر رگڑے،
لیکن آج کل تو کنکریٹ، ماربل کے بنے باتھ رومز ہیں اس صورت میں کیا کرنا چاہیے؟؟؟
اگر ٹائٹل " غسل کا مسنون طریقہ" ہوتا تو شاید ایسے سوال کی ضرورت نہیں تھی۔
لیکن صاحب مضمون نے جو ٹائٹل " غسل کا صحیح طریقہ" منتخب کیا ہے اس پر ایسا سوال ممکن تھا۔
 

abulwafa

مبتدی
شمولیت
اکتوبر 22، 2015
پیغامات
32
ری ایکشن اسکور
3
پوائنٹ
13
کیا فرض غسل اور
غسل جنابت دونو کا طریقہ الگ هے یا سم هے۔۔
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
غسل جنابت بھی ”فرض غسل“ ہی ہے۔ دونوں کا طریقہ ایک ہی ہے۔ البتہ غسل جنابت میں پہلے جسم پر لگی ناپاکی کو صاف کرنا ضروری ہے۔ دیگر عام غسل مین اس کی جرورت نہیں ہوتی

واللہ اعلم
 
Top