بودا سا دفاع! وقت کی کمی کے باوجود!
دل خوش کردیا دوست!
شاید آپ کو وہ وقت یاد آ گیا ہو جب اسی اشماریہ کے پاس بہت وقت ہوتا تھا تو یہ فقہ حنفی اور امام ابو حنیفہؒ کے دفاع میں آپ کو اس مقام تک لاتا تھا جہاں آپ کے پاس صرف میں نہ مانوں کی ضد باقی رہ جاتی تھی۔ آپ ان چند افراد میں سے ایک تھے نا جن کا دن رات کا کام یہی تھا؟ لولی آل ٹائم، شاہد نذیر اور ابو عبد اللہ؟ ایک ہی مقصد: فقہ حنفی پر اور ابو حنیفہؒ پر اعتراضات اور تبرا کرنا؟
بہرحال فورم نے بھی وہ تھریڈ چھپا دیے اور ہم نے بھی یہ کام چھوڑ دیا۔ صرف اتنا کرتے ہیں کہ فورم پر چکر لگاتے رہتے ہیں، جو پڑھنے کو ملے وہ پڑھ لیتے ہیں اور جہاں مختصر جواب دینا ہو وہاں جواب دے دیتے ہیں۔
ابو عبد اللہ! اصل میں آپ کے لیے مختصر جواب دینا اور تحقیقی پوسٹ لکھنا وقت کے لحاظ سے برابر اس لیے ہے کہ آپ اور آپ کے ساتھی کاپی پیسٹ کے ماہر تھے۔ جب جواب ملتا تو کاپی شدہ کی تقلید کرتے ہوئے ایک ہی جگہ اٹک جاتے تھے اور "اشماریہ" کو کہتے تھے کہ "تم غلط بیانی میں بہت آگے جاؤ گے۔"
اشماریہ نے اپنے اکابر اور اساتذہ کی عزت رکھنی ہوتی ہے اور وہ اپنی وسعت کے مطابق تحقیق کر کے تحقیقی پوسٹ لکھتا ہے۔ وہ جتنی جگہیں ممکن ہوتی ہیں ان سب میں بات کو دیکھنے کی کوشش کرتا ہے۔ جب اس کا دل مطمئن ہوتا ہے تب وہ فورم کے صفحات "نیلے" کرتا ہے۔
اور ہاں یہ جو "بودا سا دفاع" ہے نا یہ اشماریہ اس لیے نہیں کرتا کہ آج چار سال کے بعد اشماریہ "متداہن" ہو گیا ہے اور ہر کسی سے پینگیں بڑھانا اس کا کام رہ گیا ہے۔ یہ اشماریہ اس لیے کرتا ہے کہ اشماریہ وہ کہتا ہے جو اس کی نظر میں درست ہوتا ہے۔
پھر بھی اگر کوئی حسد و جلن محسوس ہو تو اشماریہ کے سگنیچر میں لکھا ہوا شعر کسی سے ترجمہ کروا کے پڑھ لیں۔ ان شاء اللہ افاقہ ہوگا۔
ارے یہ کیا میری دو سطری بات کے جواب میں اپنے مونہہ میاں مٹھو بنتے ہوئے پورا "گائے پر مضمون" ہی لکھ ڈالا (ابتسامہ)
لیکن اچھا ہے کہ اپنی خوش فہمی اور خبط عظمت کا بھی خوب اظہار کردیا اور ساتھ ہی دل کی بھڑاس بھی نکال لی باقی جو بچی ہو وہ کسی اور موقع کیلیے سنبھال کر رکھنا.....
آپ نے پہلے بھی
@محمد طارق عبداللہ بھائی کو "ایویں" ہی چونکادیا تھا اور اب میں نے ایسا کیا کہہ دیا تھا کہ اتنا گھن گرج کے ساتھ برسنا پڑا.... خیر ابھی تھوڑے چھوٹے ہو نا، ہم آپ کے لیے دعا کرتے رہیں گے امید ہے کہ "کلام" کو سمجھنے کی لیاقت وقت کے ساتھ ساتھ آجائے گی ان شاء اللہ.
آپ نے خود ہی تو اپنے وقت کے متعلق شیخ کفایت اللہ کی کتاب پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ..... یہ الگ بات ہے کہ اس نئی آئی ـ ڈی کے شروع کردہ تھریڈز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہو اور اسی بناء پر اگر میں نے یہ کہا تھا کہ "ہر تھریڈ" میں اشماریہ جواب دیتا رہے گا. تو کیا غلط کہا؟؟؟
اور آپ نے بیشک اہل حدیثوں کے دفاع میں اپنی دانست میں "عظیم الشان وسعت قلبی" کا مظاہرہ کیا ہو وہ "بودا سا دفاع" ہی کہلائے گا کیونکہ یہ فطری سی بات ہے کہ اہل حدیث جب اپنے مسلک دفاع کریں گے (طارق عبداللہ بھائی کے بقول منہ توڑ جواب دیں گے) تو سنت اور غیر سنت اسی طرح افضل اور غیر افضل کے فرق کو دلائل کے ساتھ واضح کریں گے آپ کی طرح نہیں کہ "صحیح سمجھ کر عمل کررہے ہونگے".... لیکن بہر حال "یہ ردعمل" پتا نہیں کس "فیلیؤر" کا نتیجہ ہے.
جہاں تک بات ہے "مقلدین" کی تحقیق کی تو اگر "عالم دین" ہونے کی حیثیت سے "قرآن و حدیث" میں غوروفکر کی بجائے کسی "مخصوص مکتبہ فکر" کی بے دلیل باتوں کو رطب و یابس سے سہارا مہیا کرنا "تحقیق" ہے تو بھئی دل چھوٹا مت کرو، میں بھی آپ کو "محقق اعظم" کا خطاب دے دیتا ہوں.... اب خوش!!!!!
امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ (اللہ مجھ پر، ان پر اور جمیع مسلمین پر اپنی رحمت خاص فرمائے کیونکہ ہم اس کی "رحمت" کے محتاج ہیں) پر میری طرف سے تبرا کا الزام پڑھ کر بہت افسوس ہو رہا ہے مجھے، اس کا کوئی ثبوت اشماریہ آپ کے پاس ہو تو ضرور پیش کیجیے گا، چاہے پرسنل میں ہی سہی، میں ایسے کسی معاملے پر اللہ سے معافی مانگنا چاہوں گا۔
نوٹ: کسی مقلد کی کذب بیانی آشکار کرنا امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ پر تبرا ہرگز نہیں۔