• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تجویز فرقہ واریت کے خاتمہ کے لئے اچھا پلیٹ فارم

شمولیت
ستمبر 21، 2017
پیغامات
548
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
61
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
آپ کی جو ڈیوٹی (اہل حدیث کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ اور الزامات سے صفحات کالے کرنا) کسی نے بھی لگائی ہے وہ آپ ادا کرتے رہیں آپ کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑنا چاہیے کہ تھریڈ یکجا کردیے گئے ہیں یا الگ الگ ہیں.
اور ہاں اہل حدیث جواب دیں یا نہ دیں ان کی طرف سے "(بودا سا) دفاع" کرنے کیلیے "وقت کی کمی کے باوجود" اشماریہ آپ کے "ہر تھریڈ" میں جواب ضرور دے دے گا......
مجھے سخت حیرانی ہو رہی ہے کہ اصل بات کے لئے مشاورت پر کوئی تیار نہیں اور عجیب و غریب شوشے چھوڑے جارہے ہیں۔ کوئی آئی ڈیز کی بات کر رہا ہے کائی ایجنٹ قرار دے رہا ہے کوئی حنفی بن کر مجھے نصیحت کرنا آگیا۔
بھائی @محمد طارق عبداللہ نے کہا کہ اپنے محلہ سے شروع کرو اتحاد۔ ان کے کہنے کے مطابق بے نمازی بن جاؤ۔
میرے بھائیو میں نے کسی ایسے مسئلہ کو نہیں چھیڑا جس کا تعلق ظاہر سے نہ ہو۔ کوئی نماز میں کیا پڑھتا ہے کسی کو نہیں پتہ چلتا کہ یہ کیا پڑھ رہا ہے (اگر وہ سراً پڑھ رہا ہو تو ابتسامہ)۔ مگر دوسری طرف اگر کوئی سبز ٹوپی پہن کر آ جائے تو سب یہی کہیں گے کہ یہ بریلوی ہے۔ حالانکہ سبز پگڑی اہلحدیث بھی باندھ سکتا ہے (ابتسامہ) مگر چونکہ یہ بریلویوں نے اپنا شعار بنا لیا ہے اور یہ فرض و واجب نہیں تو کہا جائے گا کہ بھائی اسے چھوڑ دو اس سے فرقہ واریت کو ہوا ملتی ہے۔
بعین اسی طرح کوئی اہل سنت اہل حدیثوں کی طرح ہاتھ باندھ لے تو وہ اہل حدیث نہیں ہو جاتا اور میں نے بہت سے اہل سنت کو دیکھا ہے جو لاپرواہی سے ہاتھ باندھتے ہیں۔ بعض تو باقاعدہ بغلوں ہاتھ دیئے ہوتے ہیں دونوں طبقات کے۔ مگر جب رکوع کا وقت آتا ہے تو پتہ چل جاتا ہے کہ ان میں سے حنفی کون ہے اور اہل حدیث کون۔
جن باتوں میں افضل غیر افضل کا اختلاف ہے اس کے لئے عرض کی جارہی ہے کہ اس میں کم از کم اتحاد کر لیا جائے پوری دنیا میں اگر ممکن نہیں تو کم از کم پاکستان میں ہی۔
ان اختلافی مسائل کی نوعیت کو واضح کرنے کے لئے ہی دوسرا تھریڈ شروع کیا تھا۔ غلطی یہ ہوئی کہ بات کو واضح نہ کر سکا۔
بہر حال اگر انتظامیہ اجازت دیتی ہے تو ان اختلافی مسائل کی نوعیت کو واضح کرلیا جائے پھر ہر طبقہ کے علماء اپنے اپنے معتقدین کو تنبیہ کریں گے تو اس اتحاد میں آسانی ہوگی ان شاء اللہ۔
 

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290
اور ہاں اہل حدیث جواب دیں یا نہ دیں ان کی طرف سے "(بودا سا) دفاع" کرنے کیلیے "وقت کی کمی کے باوجود" اشماریہ آپ کے "ہر تھریڈ" میں جواب ضرور دے دے گا......
بودا سا دفاع! وقت کی کمی کے باوجود!
دل خوش کردیا دوست!

شاید آپ کو وہ وقت یاد آ گیا ہو جب اسی اشماریہ کے پاس بہت وقت ہوتا تھا تو یہ فقہ حنفی اور امام ابو حنیفہؒ کے دفاع میں آپ کو اس مقام تک لاتا تھا جہاں آپ کے پاس صرف میں نہ مانوں کی ضد باقی رہ جاتی تھی۔ آپ ان چند افراد میں سے ایک تھے نا جن کا دن رات کا کام یہی تھا؟ لولی آل ٹائم، شاہد نذیر اور ابو عبد اللہ؟ ایک ہی مقصد: فقہ حنفی پر اور ابو حنیفہؒ پر اعتراضات اور تبرا کرنا؟
بہرحال فورم نے بھی وہ تھریڈ چھپا دیے اور ہم نے بھی یہ کام چھوڑ دیا۔ صرف اتنا کرتے ہیں کہ فورم پر چکر لگاتے رہتے ہیں، جو پڑھنے کو ملے وہ پڑھ لیتے ہیں اور جہاں مختصر جواب دینا ہو وہاں جواب دے دیتے ہیں۔
ابو عبد اللہ! اصل میں آپ کے لیے مختصر جواب دینا اور تحقیقی پوسٹ لکھنا وقت کے لحاظ سے برابر اس لیے ہے کہ آپ اور آپ کے ساتھی کاپی پیسٹ کے ماہر تھے۔ جب جواب ملتا تو کاپی شدہ کی تقلید کرتے ہوئے ایک ہی جگہ اٹک جاتے تھے اور "اشماریہ" کو کہتے تھے کہ "تم غلط بیانی میں بہت آگے جاؤ گے۔"
اشماریہ نے اپنے اکابر اور اساتذہ کی عزت رکھنی ہوتی ہے اور وہ اپنی وسعت کے مطابق تحقیق کر کے تحقیقی پوسٹ لکھتا ہے۔ وہ جتنی جگہیں ممکن ہوتی ہیں ان سب میں بات کو دیکھنے کی کوشش کرتا ہے۔ جب اس کا دل مطمئن ہوتا ہے تب وہ فورم کے صفحات "نیلے" کرتا ہے۔

اور ہاں یہ جو "بودا سا دفاع" ہے نا یہ اشماریہ اس لیے نہیں کرتا کہ آج چار سال کے بعد اشماریہ "متداہن" ہو گیا ہے اور ہر کسی سے پینگیں بڑھانا اس کا کام رہ گیا ہے۔ یہ اشماریہ اس لیے کرتا ہے کہ اشماریہ وہ کہتا ہے جو اس کی نظر میں درست ہوتا ہے۔
پھر بھی اگر کوئی حسد و جلن محسوس ہو تو اشماریہ کے سگنیچر میں لکھا ہوا شعر کسی سے ترجمہ کروا کے پڑھ لیں۔ ان شاء اللہ افاقہ ہوگا۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
دفاع کی حاجت ہی نہیں ۔ ضرورت هے شری کوششوں کو سمجهنے اور ان کوششوں کا منہ توڑ جواب دینے کی ۔
اسی فورم کے اوراق پر سب معلوم کیا جاسکتا هے ، بغیر دشواری کے بغیر کسی شک اور شبہ کے ۔
1) اسی فورم پر ایک نقشہ لایا گیا جس میں عالم اسلام کی تقسیم مذاہب اربعہ اور دیگر مشہور فرق کی معلوم بنیادوں پر کی گئی تهی ۔ دیکهیں معاملہ آگے کس طرح بڑهایا گیا ۔
اس نقشہ سے دلچسپی سب نے محسوس کی یہ معلوماتی لگا ۔ مصدقہ یوں سمجهیں کہ بطور تصدیق وکی پیڈیا کا نام دیا گیا ۔ آگے بڑهتے ہیں ، بتایا گیا کہ اس نقشہ میں ، دور دور اور نزدیک کہیں بهی اہل سلف، وہابی، اہل حدیث وغیرہ وغیرہ کا کہیں ذکر ہی نہیں ۔
سوچیں ، سمجهیں اس شری کوشش کو ۔ سیدهے سیدهے جتلایا گیا اور منوائے جانے کی کوشش کی گئی کہ اہل سنت (چار مذاهب) کے گروپ میں اہل سلف یا سلفی فکر رکهنے والے ، وہابی، اہل حدیث اور اس طرح کی فکر رکهنے والے ہیں ہی نہیں ۔ اگر هوتے تو وکی پیڈیا کو بهلا کیا عداوت هے ان سے کہ وہ مختلف رنگ سے انکے وجود کا تذکرہ نہیں کرتا۔
جاری
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
اسی فورم پر مختلف تهریڈ میں نماز کی ادائیگی کے طریقوں پر گفتگو ، علمی بحثیں اور عام تحریر بهی پڑهنے مل جائینگی ۔ ان تمام کا مرکز صرف اہل حدیث کو متصور کروایا جاتا هے ، ان سے ہی جواب طلب کیا جاتا ۔ اکثر میں پریشان هوا کرتا تها کہ عجیب بات هے ، شوافع اور حنابل کا معاملہ زیر تحریر لایا ہی نہیں جاتا ! بہت بعد کو علم هوا کہ پاکستان میں احناف کے بالمقابل صرف اہل حدیث یا وہابی یا غیر مقلد ہی ہیں ، وہاں شوافع اور حنابل ہیں ہی نہیں ۔ بهلا ایسی صورت حال میں انکے انداز ادائیگی پر کوئی اعتراضی بات سامنے آ پائیگی ہی کیوں ۔
جاری
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
بعض وقت مجهے شدت سے محسوس هوتا هے کہ اس وقت مداخلت کرنا بیوقوفی هوگی اور یہ بهی سچ هے کہ اسی وقت دل کی گہرائیوں سے آواز آتی هے کہ اس وقت خاموش گناه هو سکتی هے ۔
جب بهی میں نے شوافع و حنابلہ کا ذکر کیا ۔ انکی صفوں کی ترتیب سے لیکر نماز کے اختتام تک کی هر لسانی و جسمانی حرکت بتائی تو مخالفین باور یہ کروانا چاهتے رهے کہ انکو اجر هے کیونکہ (بقول مخالف) ان امام مجتہد تهے ۔ آپ ان کی تحاریر میں ڈهونڈ لیں ۔
جاری
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
مضحکہ خیز هے وہ اتفاق و اتحاد جو اغیار کو دکهانے کی خاطر هو ۔ مضحکہ خیز هیں وہ قصص جنکی تخلیق کے مقاصد شری ہیں انہیں ہی جید اماموں کے نام سے ، انکے افعال سے باور کروایا جائے اور وہ بهی فی سبیل الاتحاد؟ ایسے کسی ظاہری اتحاد کی ضرورت کسی محلہ گاوں میں محسوس کی گئی اور عالم اسلام میں ایسے کسی اتحاد کی کوشش کا نا ملنا بهی ان کوششوں کی مضحکہ خیزی ہی هے ۔
جاری
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
عنوان کی تخلیق بهی شر کا ہی حصہ هوتی ہیں ۔ آپ کو اکثر تمہید سے آگے پیش کی جانے والی باتوں کا میل ملاپ نظر ہی نہیں آئیگا ۔ کہنا اور ہی مقصود هوتا هے اور تمهید مختلف پیش کیجاتی هے ۔ جب اگلے کلام پر اعتراض هو جائے (جس کی خواہش میں تهریڈ شروع کیا گیا هو) تو واویلا تمہید پر مچایا جاتا هے کہ دیکهو هماری اس بات پر یہ جواب دیا گیا ۔
اس طرح کہ اشخاص شریر ہیں ، ان کی کوشش کو سمجهیں اور انکا منہ توڑ جواب دیں ۔
ایسی کسی بهی ، دنیا کو خوش کر دینے والے اتفاق و اتحاد کی همیں ضرورت نہیں بلکہ اتفاق و اتحاد وہ هو جس سے اللہ اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں آگاہ کر رکها هے ، سمجها رکها ہے ، دوستوں اور دشمنوں کو پرکهنا بهی سکهایا هے۔
عظمت اللہ کی ، اس کے دین کی اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ۔ همیں وہ عظمتیں مبارک همیں دنیاوی اور بقیہ کسی بهی الف باء کی عظمتوں کی بحالی کے لیئے ایسا کوئی اتفاق ضروری هے نا لازمی هے ۔ هم ان عظمتوں کی سربلندی میں خوش ، وہ ہم سے راضی رہیں همیں کسی الف باء کی رضا کی ذرا بهی حاجت نہیں ۔
جاری
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
برصغیر ، اس کا ذکر جب بڑے اهتمام سے اور منصوبہ بندی سے کیا جاتا هے تو اس بر صغیر کے جملہ اختلافات پر گفتگو کیجائے ۔ بڑا عجیب سا لگتا هے جب کوئی کنویں کا مینڈک ٹراتا هے ۔
علمی مباحث اس لیئے ہیں ہی نہیں کہ زبردستی انہیں منوا لیا جائے ۔ میں نے تو مباحثہ کے اختتام پر اپنی آنکهوں سے دیکها بهی هے اور سنا بهی هیکہ مخالف کہتا هے مجهے آپ سے اتفاق هے لیکن (یہاں وہ اس لیکن پر اتنا زیادہ زور دیتا هے جتنا وہ پورے مباحثہ میں کسی علمی رد پر بهی نا دیا هو) لیکن یہ میرا اپنا ذاتی فیصلہ هے اس فیصلہ کا اطلاق سارے کے ساروں (یعنی وہ جس گروہ سے متعلق هے اس پورے گروہ) پر نہیں سمجها جائے ۔
یعنی علمی مباحثے معلومات کو هر ایک کے سامنے پیش کرنے کے لیئ هوتے ہیں ۔
اگر کسی کو جاننا هے تو المستقلہ ٹی وی کے مباحثات دیکهے اور میری بات کو پرکهے۔
جاری
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
بات بر صغیر کی هو اور اس میں اہل هند کے مسائل ، اختلافات ، کوششیں، انکی دینی خدمات ، انکی دینی قربانیوں کی نا هو تو بڑا درد هوتا هے ۔ پہلے ان سب کی مکمل واقفیت حاصل کر لیں پهر لکهنے کی کوشش کریں ۔
درد تب بهی هوتا هے جب اللہ اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمتوں کے علاوہ کسی الف باء کی عظمت و مرتبہ پر الجها جائے ۔
اہل حدیث ، وہابی، اہل سلف یا غیر مقلد کے اختلاف احباب احناف سے صرف نماز کی ادائیگی کے طریقوں پر ہیں یا هاتهوں کے باندهنے کے مقام پر ہیں ؟ بڑا افسوس هوا ، دکهی هوا میں ان سب کی کم علمی پر ۔ انہیں چاہیئے کہ یہ اصل اختلافات سامنے لائیں ۔ کهل کر بات کریں ۔ علمی کریں چاهے میری طرح بے علمی کریں ۔ یہ پلیٹ فارم اس لئیے بهی مفید هوگا ۔
معلومات مکمل کر لیں ۔
هم نا وکی پیڈیا کی فکر میں ہیں نا ہی اس کنویں کی فکر میں ، جس میں بیٹها مینڈک وقفے وقفے سے ٹراتا رهتا هے ۔
اللہ همیں صحیح هدایت دے ، همارا ایمان سلامت رکهے ، وہ هم سے راضی رهے ، همارا خاتمہ اسلام پر کرے ۔ هم "صرف" اتنا ہی چاهتے ہیں ۔
والسلام
 
Top