السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ٹھیک ، پھر میں بطور نمونہ ان شاء اللہ ائمہ اربعہ رحمہ اللہ اور ان کے مقلدین کی کتب فقہ سے ایسے دس مسائل پیش کرتا ہوں، جس میں حلال و حرام کا اختلاف ہے، بلکہ اس سے بڑھ کر بھی پیش کروں گا، ان شاء اللہ!
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
میری درخواست کا مطلب بحث مباحثہ یا کوئی پینڈورا بکس کھلوانا ہرگز نہیں ہے۔ میں صرف اپنی معلومات کے لئے ائمہ رح کے مابین (
ان کے مقلدین نہیں) حرام و حلال کے اختلافات کے مقامات کو جاننا چاہ رہا تھا۔ اگر آپ کے لئے ممکن ہو تو پہلے ایک
صرف فہرست پیش کیجئے جس میں ایک امام ایک چیز کو حلال کہتے ہوں اور کوئی دوسرا حرام ۔ بلا حوالہ فہرست بھی چلے گی کہ ہمیں آپ پر مکمل اعتماد ہے۔ فہرست پیش کرنے کے بعد اگر آپ چاہیں تو تفاصیل پیش کرسکتے ہیں، جو کم از کم مجھے مطلوب نہیں ہے۔
پیشگی شکریہ