یہ بات موضوع سے غیر متعلق ہے لیکن پھر بھی پوچھ لیتا ہوں کہ ایسی حنفی کا نام بتادیں جو امام کی تقلید کرتے ہوئے مجتھد مطلق بن گیا ہوبھیا یہی تو میں پوچھ رہا ہوں -
ایک عامی امام کی تقلید کرتے کرتے مجھتہد بن گیا تو پھر اس کے حنفی کہلانے کا کیا جواز -؟؟؟
محترم آپ نے جو فارمولہ کو الٹا کرکے جو مطلب نکالا ہے وہ انتہائی غلط ہے ۔ اگر یہی معاملہ آپ دین کے ديگر شعبہ جات میں کریں گے تو خطرہ ہے کہ کہیں نیا دین نہ ایجاد کرلیںآپ کہتے ہیں نبی کسی مجھتہد کی بات پر عمل نہیں کر رہا ہوتا - تو امام ابو حنیفہ رحمللہ نبی تو نہیں- ظاہر ہے وہ بھی کبھی عامی ہونگے - تو ان پر تقلید کیوں واجب نہیں؟؟
آپ کہتے ہیں مرزا نے نبوت کا دعوی کیا اور اس بنا پر وہ غیر مقلد ہو گیا - آپ کے امام نے نبوت کا دعوی نہیں کیا تو پھر انھیں مقلد ہونا چاہے تھا - اور یہی میں پوچھ رہا ہوں کہ وہ کسی کے مقلد کیوں نہیں تھے ؟؟؟ انہوں نے بھی کبھی نہ کبھی کسی مجتہد کی بات پر عمل کیا ہو گا -
آپ کا مطلب :
دعوی نبوت = دعوی ترک تقلید
دعوی ترک تقلید = غیر مقلد
میرا مطلب:
امام نے دعوی نبوت نہیں کیا = دعوی ترک تقلید ثابت نہیں
دعوی ترک تقلید ثابت نہیں = تو امام مقلد ثابت
(اب جواب آپ دیں گے کہ آپ کے امام کس کے مقلد تھے؟؟؟؟ )
مثال سے بات واضح کرتا ہوں
زبور = اللہ کی نازل کردہ کتاب
یہ بات تو صحیح ہے لیکن اگر آپ کے فارمولہ پر چلیں گے تو
جو کتاب زبور نہیں = وہ اللہ کی نازل کردہ کتاب نہیں
اس سے معاذاللہ یہ مطلب نکلتا ہے کہ قرآن اللہ کی نازل کردہ کتاب نہیں
موسی علیہ السلام = اللہ کے رسول
اوپر والا جملہ تو صحیح ہے لیکن اگر آپ کے اصول کے مطابق چلیں گے تو
جو موسی علیہ السلام نہیں = وہ اللہ کا رسول نہیں
معاذاللہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کا انکار ہوجائے گا
احناف کی ضد میں اتنا اندھے نہ ہوجائیں کہ الٹی سیدھی پوسٹس کرنا شروع کردیں