انتہائی معذرت کہ میں نے آپ کے سوال کا تعین کیے بغیر پچھلی پوسٹ میں جواب دے دیا کیونکہ میرے مندرجہ ذیل اقوال کا آپنے اقتباس لیا تھا
1۔میں جلتا نہیں
2۔کاکروچ مارتا نہیں
3۔کاکروچ سنبھال کر رکھتا ہوں
4۔بیوی کو کاکروچ سے ڈراتا ہوں
5۔بیوی سے ڈرتا ہوں
اب آپکو حیرت ان میں سے کسی پر بھی ہو سکتی تھی مگر میں نے چور کی داڑھی میں تنکا کی طرح غلطی سے آخری صورت کو متعین کر دیا حالانکہ اس میں حیرت کی کوئی بات نہیں ہونی چاہئے کیونکہ ایسا کرنے کی بھی پتا نہیں اجازت ہے کہ نہیں
جیسے کچھ مظلوم شوہروں کی تنظیم کے اجلاس میں کسی نے کہا کہ جو بیوی سے نہیں ڈرتا وہ بیٹھا رہے باقی کھڑے ہو جائیں تو صدر نہ اٹھا باقیوں نے کہا کہ اس کو صدر کیوں بنایا تو اس نے وضاحت کی کہ اصل میں میں بیوی سے یہ پوچھ کے نہیں آیا کہ ایسے موقع پر اٹھنا بھی ہے کہ نہیں