وجاہت
رکن
- شمولیت
- مئی 03، 2016
- پیغامات
- 421
- ری ایکشن اسکور
- 44
- پوائنٹ
- 45
ایک بہن نے اسی فورم پر ایک بہت خوبصورت جواب دیا ہے - مجھے ابھی ابھی ملا ہے -[---> اصل مخاطب <--] .......................................................... قارئین! معجزےاورمعمول کی بحث میں ھمارے اصل مخاطب بالخصوص اھلحدیث"محققین" اوربالعموم وہ تمام لوگ ھیں جو ھرمردہ لاشےکودفناکرجانےوالوں کےجوتوں کی چاپ سننےوالا مانتےھیں- قارئین! اس سےقبل ھم یہ بات آپ کےگوش گذارکرچکےھیں کہ قرآن کی متعدد فطعی نصوص کے صریح کفر پرمبنی اس عقیدےکی ترویج واشاعت میں دیوبند،بریلوی اوراھلحدیث کےاکابرین کابھرپورکردارھے،لیکن اکابرین_اھلحدیث کا کردارکلیدی (Key roll) ھے-اوراس حوالےسے ھم نےاھلحدیث فرقےکےارشدکمال صاحب کی تالیف کردہ کتاب"المسندفي عذاب القبر" كا بھی تذکرہ کیاتھا ........ باقی روح+عجب الذنب والےفلسفے [جو دیوبند کےقاسم نانوتوی کی مشہورکتاب"آب حیات" سےماخوذ ھے ] پرھمیں بحث اس لیئےکرنی پڑی کہ چھ فٹ کے لاشے کےسماع کےقائلین بحث سےفرارھوگئےتھے-اور جیساکہ آپ نےبحث میں ملاحظہ کیاکہ مسلسل حماقتیں کرنےکےبعد بالآخر یہ فلسفہ بھی ایک مضحکہ خیزشوشے (کہ عائشہ رض سماع موتی کی قائل تھیں) کےساتھ ھی موت کےگھاٹ اترگیا.......
http://www.islamic-belief.net
کیا یہ بات بنی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بتائی ہے کہ بدر کے کنوئیں کے کفار سے کلام کرنا معجزہ ہے
اور جب موسٰی نے اپنی قوم کے لیے پانی مانگا تو ہم نے کہا اپنی لاٹھی پتھر پر مارو جس سے بارہ چشمے پھوٹ نکلے۔۔۔(البقرہ 60)
موسٰی سن بات یہ ہے کہ میں ہی اللہ ہوں غالب با حکمت تو اپنی لاٹھی ڈال دے موسٰی نے جب اسے ہلتا جلتا دیکھا اس طرح کے گویا وہ ایک سانپ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔(النمل 10)
اور اپنا ہا تھ اپنے گریبان میں ڈال وہ سفید چمکیلا ہو کر نکلے گا بغیر کسی عیب کے۔۔۔۔(النمل 12)
جب وہ چیونٹیوں کے میدان میں پہنچے تو ایک چیونٹی نے کہا "اے چیونٹیوں اپنے گھروں میں گھس جاؤ ایسا نا ہو کہ بے خبری میں سلیمان اور اسکا لشکر تمہیں روند ڈالے، اسکی بات سے سلیمان مسکرا کر ہنس دیۓ۔۔۔۔۔۔۔۔(النمل18،19)
اور کہنے لگے لوگوں ہمیں پرندوں کی بولیاں سکھایٔ گیٔ ہیں۔۔۔۔۔۔۔(النمل 16)
پس ہم نے ہوا کو ان کے ما تحت کر دیا وہ آپ کے حکم سے جہاں آپ چاہتے نرمی سے پہنچا دیا کرتی۔۔۔۔( ص 36)
اپنا پاؤں مارو یہ نہانے کا ٹھنڈا اور پینے کا پانی ہے۔۔۔۔ (ص 42)
لیجیے یہ انبیاء کے معجزات تھے ان آیات میں کہیں بھی نہیں لکھا کہ یہ سب معجزات ہیں تو کیا آپ ان معجزات کا انکار کر دیں گے؟؟؟؟
ایک سوال میرا سب سے ہے - @اسحاق سلفی بھائی @عمر اثری @خضر حیات بھائی اور باقی اہل علم سے - ایک بہن نے اسی فورم پر ہی پوچھا ہوا ہے-
حدیث مردے کے سننے کا بتاتی ہے اور بولنے کا بھی مگر مردے کا سننا ثابت کرنے پر تو بہت بحث کی جاتی اسکے بولنے پر کیوں نہیں؟؟؟