• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قبروں میں مدفون مردے نہیں سنتے۔

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

وجاہت

رکن
شمولیت
مئی 03، 2016
پیغامات
421
ری ایکشن اسکور
44
پوائنٹ
45
پیارے بھائی
میں اس کا جواب پہلے ہی دے چکا ہوں ، آپ نے شاید پڑھا نہیں ،
دوسری بات یہ کہ لفظ ( موجزا ) نہیں ، بلکہ ( معجزہ ) ہے ،
اصل میں بھائی میری ابھی اردو میں روانی نہیں ہے - لکھنے کی - اس لئے غلط لکھنے پر معذرت -

میں نے یہ بھی پوچھا ہے اوپر

صحیح بخاری
كتاب الجنائز
کتاب جنازے کے احکام و مسائل
باب الميت يسمع خفق النعال:
باب: اس بیان میں کہ مردہ لوٹ کر جانے والوں کے جوتوں کی آواز سنتا ہے
حدیث نمبر: 1338 === إخفاء التشكيل إظهار التشكيل
حَدَّثَنَا عَيَّاشٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ ، قَالَ:‏‏‏‏ وَقَالَ لِي خَلِيفَةُ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ:‏‏‏‏"الْعَبْدُ إِذَا وُضِعَ فِي قَبْرِهِ ، وَتُوُلِّيَ ، وَذَهَبَ أَصْحَابُهُ حَتَّى إِنَّهُ لَيَسْمَعُ قَرْعَ نِعَالِهِمْ، أَتَاهُ مَلَكَانِ فَأَقْعَدَاهُ ، فَيَقُولَانِ لَهُ:‏‏‏‏ مَا كُنْتَ تَقُولُ فِي هَذَا الرَّجُلِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَيَقُولُ:‏‏‏‏ أَشْهَدُ أَنَّهُ عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ، فَيُقَالُ:‏‏‏‏ انْظُرْ إِلَى مَقْعَدِكَ مِنَ النَّارِ أَبْدَلَكَ اللَّهُ بِهِ مَقْعَدًا مِنَ الْجَنَّةِ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ فَيَرَاهُمَا جَمِيعًا، وَأَمَّا الْكَافِرُ أَوِ الْمُنَافِقُ ، فَيَقُولُ:‏‏‏‏ لَا أَدْرِي كُنْتُ أَقُولُ مَا يَقُولُ النَّاسُ، فَيُقَالُ:‏‏‏‏ لَا دَرَيْتَ وَلَا تَلَيْتَ، ثُمَّ يُضْرَبُ بِمِطْرَقَةٍ مِنْ حَدِيدٍ ضَرْبَةً بَيْنَ أُذُنَيْهِ فَيَصِيحُ صَيْحَةً يَسْمَعُهَا مَنْ يَلِيهِ إِلَّا الثَّقَلَيْنِ".
ہم سے عیاش بن ولید نے بیان کیا ' کہا کہ ہم سے عبدالاعلیٰ نے بیان کیا ' کہا کہ ہم سے سعید بن ابی عروبہ نے بیان کیا۔ (دوسری سند) امام بخاری رحمہ اللہ نے کہا کہ مجھ سے خلیفہ بن خیاط نے بیان کیا ' ان سے یزید بن زریع نے ' ان سے سعید بن ابی عروبہ نے ' ان سے قتادہ نے اور ان سے انس رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ آدمی جب قبر میں رکھا جاتا ہے اور دفن کر کے اس کے لوگ پیٹھ موڑ کر رخصت ہوتے ہیں تو وہ ان کے جوتوں کی آواز سنتا ہے۔ پھر دو فرشتے آتے ہیں اسے بٹھاتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ اس شخص (محمد صلی اللہ علیہ وسلم )کے متعلق تمہارا کیا اعتقاد ہے؟ وہ جواب دیتا ہے کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ وہ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ اس جواب پر اس سے کہا جاتا ہے کہ یہ دیکھ جہنم کا اپنا ایک ٹھکانا لیکن اللہ تعالیٰ نے جنت میں تیرے لیے ایک مکان اس کے بدلے میں بنا دیا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پھر اس بندہ مومن کو جنت اور جہنم دونوں دکھائی جاتی ہیں اور رہا کافر یا منافق تو اس کا جواب یہ ہوتا ہے کہ مجھے معلوم نہیں ' میں نے لوگوں کو ایک بات کہتے سنا تھا وہی میں بھی کہتا رہا۔ پھر اس سے کہا جاتا ہے کہ نہ تو نے کچھ سمجھا اور نہ (اچھے لوگوں کی)پیروی کی۔ اس کے بعد اسے ایک لوہے کے ہتھوڑے سے بڑے زور سے مارا جاتا ہے اور وہ اتنے بھیانک طریقہ سے چیختا ہے کہ انسان اور جن کے سوا اردگرد کی تمام مخلوق سنتی ہے۔

--------------

حدیث مردے کے سننے کا بتاتی ہے اور بولنے کا بھی مگر مردے کا سننا ثابت کرنے پر تو بہت بحث کی جاتی اسکے بولنے پر کیوں نہیں؟؟؟

[SIZE=6]@اسحاق سلفی[/SIZE] بھائی کیا مردہ بولتا بھی ہے - اور کیا زمینی قبر میں تو اکثر اوقات ایک وقت میں کئی کئی مردے دفن ہو جاتے ہیں -سوال ہے کہ کیا سارے مردے اس ایک ہی قبرمیں جوتوں کی آواز سنتے ہیں ان کو بیک وقت دوزخ و جنّت کا نظارہ کرایا جاتا ہے- ؟؟؟ چاہے ان میں کچھ نیک ہوں اور کچھ بد ہوں- بلکہ جن مردوں سے الله کے نبی نے خطاب کیا تھا - وہ سب ایک گڑھے میں ہی دفن کیے گئے تھے

اور یہ بھی پوچھنا چہوں گا

کیا غزوا بدر کا یہ واقعا معجزہ ہے یا نہیں - اگر یہ معجزہ ہے تو کیوں اور اگر نہیں تو کیوں - پلیز سادہ اور مختصر جواب دیں تا کہ مجھ جیسے عام بندے کو سمجھ آ جیا-


hazrat aisha razi allah.JPG

 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
  1. یہ بحث کہ مردے سنتے ہیں یا نہیں۔ بولتے ہیں یا نہیں ۔ مجھے اس بحث کے کسی بھی ”درست جواب“ سے کوئی ”فائدہ“ نہیں پہنچنے والا۔
  2. مجھے بھی بہت جلد دفن ہونا ہے۔ تب مجھے صد فیصد درست جواب مل جائے گا کہ بطور ”مردہ“ میں سن یا بول سکتا ہوں یا نہیں۔
  3. ویسے بر بنائے بحث میرے لئے اتنا ”جاننا“ ہی کافی ہے کہ اس دنیا میں مرنے اور دفن ہونے کے بعد بھی انسان مکمل طور پر ”ختم“ نہیں ہوجاتا۔ بلکہ وہ اس ”عارضی دنیا“ سے ایک ”اُخروی دنیا“ میں منتقل ہوجاتا ہے۔ جہان اسے اس دنیا جیسی نہیں بلکہ ایک ”نئی دنیا جیسی زندگی“ ملتی ہے۔ بالکل اسی طرح جیسے اس دنیا میں ”پیدا“ ہونے سے پہلے بھی ہم ”زندہ“ تھے، عالم ارواح میں۔ جہان ہم کسی اور طریقے سے بولتے سنتے ہوں گے۔ ہم ان تینوں دنیاؤں (عالم ارواح، عالم دنیا اور بعد از انتقال عالم برزخ+جنت+جہنم) میں الگ الگ شکل و صورت الگ الگ حواس میں ”زندہ“ رہتے ہیں۔ سب جگہ ہی بولتے اور سنتے ہیں۔
  4. جب اللہ چاہتا ہے ایک ”دنیا“ والے کی بات ”دوسرے دنیا“ والے کو سنا بھی دیتا ہے ۔ لیکن یہ اللہ کی عام سنت نہیں ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,567
پوائنٹ
791
حدیث مردے کے سننے کا بتاتی ہے اور بولنے کا بھی مگر مردے کا سننا ثابت کرنے پر تو بہت بحث کی جاتی اسکے بولنے پر کیوں نہیں؟؟؟
پہلی بات تو یہ کہ ہم اللہ کی توفیق سے صحیح بخاری کی اس حدیث مبارکہ کو لفظ بلفظ تسلیم کرتے ہیں ،
اور بغیر کسی تاویل کے قبول کرتے ہیں ، خواہ کوئی کتنا ہی چلاتا رہے ، یہ حدیث مکمل ہمارے عقیدہ کا حصہ ہے ،
اور جو لوگ اس کی تاویل کرتے ہیں وہ گمراہ اور جاہل ہیں ،حدیث شریف کے الفاظ واضح ہیں کہ :
آدمی جب قبر میں رکھا جاتا ہے اور دفن کر کے اس کے لوگ پیٹھ موڑ کر رخصت ہوتے ہیں تو وہ ان کے جوتوں کی آواز سنتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دوسری بات آپ نے یہ پوچھی ہے کہ :
اسکے بولنے پر کیوں نہیں؟؟؟
میت جو بولتا ہے وہ اسی حدیث میں واضح ہے کہ انسان اور جن نہیں سنتے ، دیگر مخلوق سنتی ہے،
ایک لوہے کے ہتھوڑے سے بڑے زور سے مارا جاتا ہے اور وہ اتنے بھیانک طریقہ سے چیختا ہے کہ انسان اور جن کے سوا اردگرد کی تمام مخلوق سنتی ہے۔
 

Muhamad Ali

مبتدی
شمولیت
جولائی 31، 2016
پیغامات
50
ری ایکشن اسکور
3
پوائنٹ
16
اس کا بھی جواب دیں۔

بھٹی صاحب! عرض یہ ھےکہ جن باتوں پراتفاق ھو ان پربحث کرنا وقت ضائع کرنا ھے یا پھراختلافی مسئلےسےتوجہ ھٹانا ھے- اگرآپ قلیب بدرکےمردوں کےسننےکومعجزہ نہیں مانتےتو دوٹوک الفاظ میں کہیں پھر میں اس موضوع پرآپ سےانشاءاللہ تفصیلی بحث کروں گا-
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
بھٹی صاحب! عرض یہ ھےکہ جن باتوں پراتفاق ھو ان پربحث کرنا وقت ضائع کرنا ھے یا پھراختلافی مسئلےسےتوجہ ھٹانا ھے- اگرآپ قلیب بدرکےمردوں کےسننےکومعجزہ نہیں مانتےتو دوٹوک الفاظ میں کہیں پھر میں اس موضوع پرآپ سےانشاءاللہ تفصیلی بحث کروں گا-
کیا قلیب بدر کے مردوں کے سننے کو معجزہ ماننے پر سب کا اتفاق ہے؟ دلیل درکار ہے۔ شکریہ
میں آپ کے اپنے الفاظ میں اس کی وضاحت چاہتا ہوں کہ قلیب بدر کے مردوں کا ”سننا“ یا ان کو ”سنوانا“ معجزہ کیوں کر ہے؟؟؟
 

Muhamad Ali

مبتدی
شمولیت
جولائی 31، 2016
پیغامات
50
ری ایکشن اسکور
3
پوائنٹ
16
کیا قلیب بدر کے مردوں کے سننے کو معجزہ ماننے پر سب کا اتفاق ہے؟ دلیل درکار ہے۔ شکریہ
میں آپ کے اپنے الفاظ میں اس کی وضاحت چاہتا ہوں کہ قلیب بدر کے مردوں کا ”سننا“ یا ان کو ”سنوانا“ معجزہ کیوں کر ہے؟؟؟

بھٹی صاحب! آپ لکھتےھیں;
[میں آپ کے اپنے الفاظ میں اس کی وضاحت چاہتا ہوں کہ قلیب بدر کے مردوں کا ”سننا“ یا ان کو ”سنوانا“ معجزہ کیوں کر ہے؟؟؟] جناب! عرض یہ ھےکہ جب عام یہ ھےکہ "مردےنہیں سنتے" تو لامحالہ قلیب بدر کےمردوں کا سننا یا انکو سنانا معجزہ کہلائےگا- باقی آپ کا یہ سوال کہ کیا اسےمعجزہ ماننے پرسب کا اتفاق ھے؟ تو اسکاجواب یہ ھےکہ نہیں ....احمدبن حنبل،ابن تیمیہ، ابن قیم،ابن حجر، ابن کثیر وغیرھم سماع موتی کو "عام" مانتےتھے-
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
عرض یہ ھےکہ جب عام یہ ھےکہ "مردےنہیں سنتے" تو لامحالہ قلیب بدر کےمردوں کا سننا یا انکو سنانا معجزہ کہلائےگا-
جب بنیاد ہی غلط ہو تو عمارت کیسے صحیح ہو سکتی ہے؟ پہلے اس کا ثبوت فراہم کریں کہ "مردےنہیں سنتے" پھر بقیہ بات کیجئے گا۔ شکریہ
 

Muhamad Ali

مبتدی
شمولیت
جولائی 31، 2016
پیغامات
50
ری ایکشن اسکور
3
پوائنٹ
16
جب بنیاد ہی غلط ہو تو عمارت کیسے صحیح ہو سکتی ہے؟ پہلے اس کا ثبوت فراہم کریں کہ "مردےنہیں سنتے" پھر بقیہ بات کیجئے گا۔ شکریہ


بھٹی صاحب! گذارش یہ ھےکہ بحث برائےبحث والا انداز اختیارنہ کریں-اگرھمارا آیت (انك لاتسمع الموتي...) سے عدم سماع موتی ثابت کرنا "بنیادی غلطی" ھےتو کتاب "المسندفي عذاب القبر"(جو بنیادی طور پرھمارےخلاف اھلحدیث"محققین"کی اجتماعی کوشش سےلکھی گئی ھے) میں اس "بنیادی غلطی" کوآپ تسلیم کرتےھیں؟؟؟ کیونکہ بحث کی ابتداء میں ھی میں نےاس کتاب کا تذکرہ کیاتھا-
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
بھٹی صاحب! گذارش یہ ھےکہ بحث برائےبحث والا انداز اختیارنہ کریں-اگرھمارا آیت (انك لاتسمع الموتي...) سے عدم سماع موتی ثابت کرنا "بنیادی غلطی" ھےتو کتاب "المسندفي عذاب القبر"(جو بنیادی طور پرھمارےخلاف اھلحدیث"محققین"کی اجتماعی کوشش سےلکھی گئی ھے) میں اس "بنیادی غلطی" کوآپ تسلیم کرتےھیں؟؟؟ کیونکہ بحث کی ابتداء میں ھی میں نےاس کتاب کا تذکرہ کیاتھا-
سب سے پہلی بات یہ کہ میں اہل سنت والجماعت حنفی ہوں اہلحدیث یا سلفی یا غیرمقلد نہیں۔
میں پہلے بھی صرف دو باتوں کی ہی وضاحت چاہی تھی اور اب بھی انہی کی وضاحت مطلوب ہے کہ؛
قرآن کا فیصلہ اوراٹل قانون ھےکہ: "مردےنہیں سنتے"
قرآن کی مکمل آیت بمع ترجمہ لکھیں۔

قلیب بدرکےمردوں کانبی صلى الله عليه وسلم کی بات سننا، احادیث میں اس واقعےکی تمام تر تفصیلات درج ھیں،جس سے واضح ھوجاتا ھےکہ یہ ایک معجزہ تھا-
اس کے معجزہ ہونے کی دلیل دیں۔
نوٹ: دونوں مطلوب باتوں کا جواب نص سے ہو ادھر ادھر ٹکریں نہ ماری جائیں۔ شکریہ
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top