الیاسی صاحب میں نے آپ نے سوال کیا تھا کہ
الیاسی صاحب سے سوال ہے کہ قرآن کریم نے اللہ تعالیٰ نے اپنے لیے جہاں جہاں جمع کا صیغہ استعمال فرمایا ہے، اس کے متعلق ان کا اور ان کے استاد کا کیا موقف ہے؟؟؟
میرا سوال بالکل واضح ہے کہ جہاں بھی اللہ کیلئے جمع کا صیغہ آیا ہے اس کے متعلق اپنا موقف واضح کریں!
آپ نے جواب میں سورۃ المؤمنون کی ایک خاص آیت کریمہ (نمبر 99) کے متعلّق بات شروع کر دی۔ یہ آیت کریمہ میں نے ہی اپنے موقف میں پیش کی تھی، اس آیت کریمہ کے متعلق میرا ایک موقف ہے جو میں نے سلف صالحین کی تفاسیر سے سمجھا ہے، وللہ الحمد والمنّۃ! لیکن مخصوص آیات پر بعد میں بات کریں گے۔
پہلے آپ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ کیلئے جہاں جہاں جمع کے صیغے آئے ہیں، ان کے متعلق اپنا عمومی موقف واضح کریں!
ہم کہتے ہیں جمع تعظیم کیلئے ہیں!
آپ کیا کہتے ہیں؟؟؟
اگرآپ نہیں بتا سکتے تو اپنے استاد محترم سے پوچھ کر بتا دیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس کے بغیر آپ سے بعض مخصوص آیات سے متعلق بحث بے فائدہ ہے۔