• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قرآن عظیم الشان کے عربی پر اعتراضات

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
جناب انس نظر صاحب آپ سورہ کھف آیت نمبر 65 سے 82 تک پڑھ لیں - آیت نمبر 79 میں ہے فاردت ان اعیبھا (میں نے چاہا ) پھر آیت نمبر 81 میں ہے فاردنا ان یبدلھما (ھم نے چاہا) اورآیت نمبر 82 میں ہے فاراد ربک( کہ رب نے چاہا ) ایک ہی سورت اور ایک واقعے میں ایک ہی شخص حضرت خضر علیہ السلام نے تینوں صیغے استعمال کی ہے تو کیا حضرت خضر علیہ السلام نے بھی جمع کا صیغہ عزت کیلیے استعمال کیا ؟؟؟
سعدیہ بہن سے بھی درخواست ہے کہ اپنی سرسے اس کاجواب پوچھ لیں
موضوع کو ڈی ٹریک کرنے کا بہت اچھا طریقہ ہے کہ ہر بات کے جواب میں نئی بات پیش کر دی جائے۔

جو آیات ہم نے پیش کی ہیں کیا وہ قرآن کریم میں نہیں ہیں؟ اگر ہیں اور آپ بھی انہیں تسلیم کرتے ہیں تو پہلے ان پر بات کر لیں پھر نئی آیات پر بات کر لیتے ہیں۔
 

سعدیہ

مبتدی
شمولیت
فروری 23، 2013
پیغامات
11
ری ایکشن اسکور
43
پوائنٹ
11
دلچسپ موضوع ہے اس پر بحث جاری رھنا چاہیے
کیا فتبارک اللہ احسن الخالقین کی وجہ سے کسی اور کو خالق کہناصحیح ہوگا خالقین تو بھت سارے خالق کو کہتے ہیں نا ؟
 

الیاسی

رکن
شمولیت
فروری 28، 2012
پیغامات
425
ری ایکشن اسکور
736
پوائنٹ
86
برادران اسلام اس سوال کا جواب درکارہے ۔۔۔۔کرسچن کا سوال یہ ہے کہ اللہ تعالی نے قرآن میں فرمایا ہے ومن کل شیء خلقنا زوجین لعلکم تذکرون سورہ ذاریات کا آیت نمبر 49 اس کا مقصد یہ ہے کہ ہم نے ہرچیز کو جوڑے میں پیدا کیا ہے جب کہ ساینس نے تحقیق کی ہے کہ بہت سارے چیزیں جوڑ ے میں نھیں ہے لھذا قرآن مجید کا کہنا صحیح نھیں ہے اور یہ الہامی کتاب نھیں ؟؟؟؟ اب کیا جواب دینگے آپ سب لوگ جن کی ذہن میں جو جواب ہے بتاے تاکہ ہم ان کو سمجھا سکے
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
الیاسی اس کا جواب تو بعد کی بات ہے۔۔۔
پہلے یہ بتائیں کہ آپ نے اُس کے اِس سوال کا کیا جواب دیا؟؟؟۔۔۔
 
شمولیت
جنوری 19، 2013
پیغامات
301
ری ایکشن اسکور
571
پوائنٹ
86
اللہ تعالیٰ نے انسان کو نطفے سے پیدا کیا لیکن حضرت آدم اور عیسیٰ علیہ السلام کے علاوہ جو بات سمجھ آتی ہے وہ یہ کہ اللہ کی قدرت ہے ۔کوئی یہ نہ کہے کہ ہر چیز ایک ماں اور آپ سے پیدا ہوئی اس میں اللہ کا کیا رول ہے اس لئے اللہ نے ایسی مثالیں پیش کی ہیں تا کہ کسی کا یہ اعتراض نہ ہو کہ اللہ کہ قدرت محدود ہے ۔اسی طرح اللہ نے کئی چیزوں کو بغیر جوڑے کے پیدا کیا تا کہ اللہ کی قدرت ہر لحاظ سے کامل رہے ۔ باقی واللہ اعلم ۔ مزید جاننے کی لئے استاذ المنکرین حدیث جناب الیاس ستار صاحب سے رابطہ کیا جائے -الیاسی صاحب ہر دو ماہ بعد ایک پوسٹ کرتے ہیں پھر گم ہو جاتے ہیں اس دفعہ بھی لگتا ہے ایسا ہی کریں گے ۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
برادران اسلام اس سوال کا جواب درکارہے ۔۔۔۔کرسچن کا سوال یہ ہے کہ اللہ تعالی نے قرآن میں فرمایا ہے ومن کل شیء خلقنا زوجین لعلکم تذکرون سورہ ذاریات کا آیت نمبر 49 اس کا مقصد یہ ہے کہ ہم نے ہرچیز کو جوڑے میں پیدا کیا ہے جب کہ ساینس نے تحقیق کی ہے کہ بہت سارے چیزیں جوڑ ے میں نھیں ہے لھذا قرآن مجید کا کہنا صحیح نھیں ہے اور یہ الہامی کتاب نھیں ؟؟؟؟ اب کیا جواب دینگے آپ سب لوگ جن کی ذہن میں جو جواب ہے بتاے تاکہ ہم ان کو سمجھا سکے
ہمارا ایمان ہے کہ اللہ رب العٰلمین اس کائنات کا خالق ومالک ہیں اور عیسائی بھی اس بات کو تسلیم کرتے ہیں۔ تو پھر جس نے پیدا ہے وہ اپنی تخلیق کو سب سے بہتر جانتا ہے، فرمانِ باری ہے:
﴿ أَلا يَعلَمُ مَن خَلَقَ وَهُوَ اللَّطيفُ الخَبيرُ ١٤ ﴾ ۔۔۔ سورة الملك
کیا وہی نہ جانے جس نے پیدا کیا؟ پھر وه باریک بین اور باخبر بھی ہو (14)

تو ناقص العلم والعقل انسان جو ابھی تک اپنے بارے میں مکمل طور پر نہیں جان سکا ہے، وہ کس زعم باطل اور تکبر کی بناء پر اللہ کی بات کا انکار کر سکتا ہے؟؟؟ اگر ابھی تک سائنس دانوں کو اس بات کا علم نہیں ہو سکا تو عدمِ علم سے عدمِ شیء ہرگز ثابت نہیں ہوتا۔ ہم میں سے کسی نے اللہ رب العٰلمین کو نہیں دیکھا، فرشتوں اور جنوں کو نہیں دیکھا، جنت وجہنم کو نہیں دیکھا، انبیائے کرام﷩ (بشمول سیدنا عیسیٰ﷤ ومحمدﷺ) کو نہیں دیکھا، تو کیا ان کا انکار کر دیا جائے؟؟؟ ہرگز نہیں۔ مسلمان وہ ہیں جو اللہ ورسول کے بیان کردہ تمام غیبی امور پر دل وجان سے ایمان ویقین رکھتے ہیں اور ان میں ذرہ برابر بھی شک نہیں کرتے، یہی بات اللہ رب العٰلمین نے سورۃ الفاتحہ کے بعد پہلی سورۃ بقرہ کے شروع میں ہی فرمادی:
﴿ الم ١ ذٰلِكَ الكِتـٰبُ لا رَيبَ ۛ فيهِ ۛ هُدًى لِلمُتَّقينَ ٢ الَّذينَ يُؤمِنونَ بِالغَيبِ وَيُقيمونَ الصَّلوٰةَ وَمِمّا رَزَقنـٰهُم يُنفِقونَ ٣ وَالَّذينَ يُؤمِنونَ بِما أُنزِلَ إِلَيكَ وَما أُنزِلَ مِن قَبلِكَ وَبِالـٔاخِرَةِ هُم يوقِنونَ ٤ أُولـٰئِكَ عَلىٰ هُدًى مِن رَبِّهِم ۖ وَأُولـٰئِكَ هُمُ المُفلِحونَ ٥ ﴾

البتہ کفار کا کام یہ ہے کہ وہ ناقص العلم والعقل ہونے کے باوجود جس شے کو اپنے حواس وادراک سے معلوم نہ کر سکیں اس کا سرے سے ہی انکار کر دیتے ہیں، ہر دَور میں کفار کا یہی وطیرہ رہا ہے، فرمانِ باری ہے:
﴿ بَل كَذَّبوا بِما لَم يُحيطوا بِعِلمِهِ وَلَمّا يَأتِهِم تَأويلُهُ ۚ كَذٰلِكَ كَذَّبَ الَّذينَ مِن قَبلِهِم ۖ فَانظُر كَيفَ كانَ عـٰقِبَةُ الظّـٰلِمينَ ٣٩ ﴾ ۔۔۔ سورة يونس
بلکہ ایسی چیز کی تکذیب کرنے لگے جس کو اپنے احاطہٴ علمی میں نہیں لائے اور ہنوز ان کو اس کا اخیر نتیجہ نہیں ملا۔ جو لوگ ان سے پہلے ہوئے ہیں اسی طرح انہوں نے بھی جھٹلایا تھا، سو دیکھ لیجئے ان ظالموں کا انجام کیسا ہوا؟ (39)

عقلی طور پر بھی دیکھا جائے تو کفار کا یہ رویّہ عقل کے بالکل خلاف ہے۔ بہت ساری چیزیں ایسی ہیں جو سائنس نے حال میں یا ماضی قریب میں دریافت کی ہیں۔ اس سے پہلے سائنس کو اس کی بالکل بھی معرفت نہیں تھی، ذرہ برابر بھی علم نہیں تھا، لیکن وہ باتیں الہامی کتابوں میں موجود تھیں۔ تو کیا ہمیں ان کا انکار کر دینا چاہئے تھا؟؟؟ ہرگز نہیں!

اللہ تعالیٰ ہماری اصلاح فرمائیں اور ان کفار کو سیدھے راستے کی ہدایت دیں!
 

الیاسی

رکن
شمولیت
فروری 28، 2012
پیغامات
425
ری ایکشن اسکور
736
پوائنٹ
86
یہاں پر کرسچنوں نے ان سارے چیزوں کا لسٹ جمع کیا ہوا ہے جو جوڑ میں نہیں ہے جناب ڈاکٹر ذاکر نایک نے ایک جواب تو دیا ہے لیکن وہ جواب غلط ہے اس لیے کرسچن بھادر بن کر طوفان مچا رہے ہیں
اس لنک کو دیکھ لیجیے اور جواب تلاش کیجیے وھاں پر بھی اور یھاں پر بھی
http://www.astralpulse.com/forums/welcome_to_world_religions/scientific_miracles_in_the_holy_quran-t25511.20.html;wap2=
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
یہاں پر کرسچنوں نے ان سارے چیزوں کا لسٹ جمع کیا ہوا ہے جو جوڑ میں نہیں ہے جناب ڈاکٹر ذاکر نایک نے ایک جواب تو دیا ہے لیکن وہ جواب غلط ہے اس لیے کرسچن بھادر بن کر طوفان مچا رہے ہیں
اس لنک کو دیکھ لیجیے اور جواب تلاش کیجیے وھاں پر بھی اور یھاں پر بھی
http://www.astralpulse.com/forums/welcome_to_world_religions/scientific_miracles_in_the_holy_quran-t25511.20.html;wap2=
ان اعتراضات کا بہترین جواب یہاں ملاحظہ کریں:
http://www.answering-christianity.com/of_everything_pairs_are_created.htm
 
شمولیت
جنوری 19، 2013
پیغامات
301
ری ایکشن اسکور
571
پوائنٹ
86
کرسچنوں کے طوفان بپا کرنے کو یہودیوں کے طوفان سے ملایا جائے جس طرح وہ حضرت مریم کے خلاف بکواس کرتے ہیں ،
 
Top