• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قرآن و حدیث میں تحریف

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
2- دوسری شہادت۔
امام شافعی رحمہ اللہ کی روایت:
امام ابوعوانہ نے اس متنازع روایت (جو اگرچہ متنازع نہ تھی لیکن جسے یحرفون الکلم عن مواضعہ۔۔۔ کے ماہرین نے متنازع بنانے کی ناکام کوشش کی ہے اور جس میں انہیں بری طرح ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے) کے ذکر کے بعد امام شافعی رحمہ اللہ کی روایت کو ذکر کیا ہے اور جس کا نمبر۱۵۷۳ ہے۔ امام موصوف لکھتے ہیں:حدثنا الربیع بن سلیمان عن الشافعی عن ابن عیینہ بنحوہ یعنی امام الشافعی نے بھی امام سفیان ابن عیینہ سے اسی طرح کی روایت بیان کی ہے۔ امام موصوف نے امام شافعی رحمہ اللہ کی روایت کو بیان نہیں کیا کیونکہ وہ روایت مشہور و معروف ہے اور وہ صرف بنحوہ کہہ کر اس حدیث سے گذر گئے۔ امام شافعی رحمہ اللہ کی روایت بھی ملاحظہ فرمائیں:
2ut3yac.png

ix4603.png

4j85tz.png

t023oi.png
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
3-تیسری شہادت:
امام علی بن المدینی کی روایت:
امام علی بن المدینی کی روایت کو امام ابوعوانہ نے ذکر کیا ہے:
حدثنی ابوداؤد قال ثنا علی قال: ثنا سفیان: ثنا الزھری أخبرنی سالم عن ابیہ قال رأیت رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم بمثلہ ۔۔۔ حدیث نمبر ۱۵۷۴)
امام علی بن المدینی کی روایت کو امام بخاری رحمہ اللہ نے اپنی کتاب ''جزء رفع الیدین'' کے بالکل شروع (حدیث نمبر۲) میں ذکر کیا ہے۔ عکس ملاحظہ فرمائیں:
2ex0bdj.png

6412s7.png

2cifx5f.png

22l5ip.png





یہ روایت بھی اثبات رفع الیدین کی دلیل ہے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
چوتھی شہادت:
امام ابوعوانہ نے اگلی روایت امام الحمیدی کی پیش کی ہے:
حدثنا الصائغ بمکۃ قال ثنا الحمیدی قال: ثنا سفیان عن الزھری قال: أخبرنی سالم عن ابیہ قال: رأیت رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم مثلہ (حدیث نمبر۱۵۷۵)
امام الحمیدی کی روایت پر تفصیلی بحث پیچھے گزر چکی ہے اور یہ روایت بھی اثبات رفع الیدین کی زبردست دلیل ہے اور امام ابوعوانہ کا بھی اسے اثبات رفع الیدین کے سیاق میں ذکر کرنے سے واضح ہوتا ہے کہ وہ اس روایت کو بھی اثبات رفع الیدین کی دلیل سمجھتے ہیں۔ اسی لئے انہوں نے جس طرح امام شافعی کی روایت کو بنحوہ اور امام علی بن المدینی کی روایت کو بمثلہ کہا ہے اسی طرح انہوں نے امام حمیدی کی روایت کو بھی مثلہ کہا جس سے بالکل واضح طور پر ثابت ہو گیا کہ یہ تمام احادیث اثبات رفع الیدین ہی کی دلیل ہیں۔
اس کے بعد دوسری روایت کو جن کی تعداد چار ہے امام ابوعوانہ نے مفصل ذکر کیا ہے اور ان روایات میں رکوع کو جاتے وقت اور رکوع سے اٹھتے وقت رفع الیدین کا ذکر ہے اور اس طرح یہ روایات بھی اثبات رفع الیدین کی دلیل ہیں۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
اصل حقیقت

یہاں سے اب ہم اصل حقیقت کی طرف آتے ہیں اور آپ کے سامنے امام سفیان ابن عیینہ کی روایت کی حقیقت بیان کریں گے لیکن اس تفصیل میں جانے سے پہلے جناب عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنھما کی اس روایت کی وضاحت کرتے جائیں، جناب عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم سے رفع الیدین کی روایت ان کے دو شاگرد بیان کرتے ہیں 1-سالم بن عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنھما جو موصوف کے صاحبزادے ہیں اور 2-نافع رحمہ اللہ جو موصوف کے آزاد کردہ غلام ہیں اور ان کی روایات صحیح بخاری، مسند احمد بن حنبل، السنن الکبری للبہیقی (۷۰۱۲) اور المعجم الاوسط للطبرانی وغیرہ میں موجود ہیں۔
اور امام سالم سے رفع الیدین کی روایت کو ان کے شاگرد ابن شہاب الزہری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں اور ابن شہاب زہری سے ان کے سولہ شاگرد اس حدیث کو بیان کرتے ہیں۔ 1-سفیان ابن عیینہ2- مالک بن انس 3-یونس ابن یزید 4-شعیب 5-ابن جریج 6-ابن اخی الزہری 7-معمر 8-الزبیدی 9-عقیل 10-محمد بن ابی حفصہ 11-عبیداللہ بن عمر 12-عبداللہ بن عمر 13-ہشیم 14-الاوزاعی % یحییٰ بن سعید الانصاری 15-سفیان بن حسین ۔
تفصیل میں جانے سے پہلے حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ کی تحقیق ملاحظہ فرمائیں۔ موصوف نے اس مکمل تفصیل کو ایک نقشہ کے ذریعے ذہن نشین کرانے کی کوشش کی ہے اور سمندر کو کوزے میں بند کرنے کی کوشش کی ہے۔ چنانچہ اس نقشہ کو ملاحظہ فرمائیں:
4lk74h.png
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
امام زہری کے سولہ شاگردوں میں سے ایک شاگرد امام سفیان ابن عیینہ بھی ہیں جو اثبات رفع الیدین کی روایت کو بیان کرتے ہیں۔ امام موصوف سے بقول حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ کے ان کے تینتیس شاگرد اس حدیث کو بیان کرتے ہیں جیسا کہ نقشہ سے ظاہر ہے اور جب میں نے اس پر مزید تحقیق کی تو مجھے ان کے چھ مزید شاگردوں کا بھی علم ہوا جو اس حدیث کو امام سفیان رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں اور ان کے اسماء گرامی یہ ہیں: 1-ابو خیثمہ 2-اسحق بن ابی اسرائیل (مسند ابی یعلی۵/۱۸۳) ۔ 3-یحییٰ بن عبدالحمید۔ 4-عثمان بن ابی شیبہ 5-ابوبکر بن خلاد۔ 6-زید بن الحریش (المستخرج علی صحیح مسلم (۲/۱۲) اور اگر اس سلسلہ میں مزید محنت کی جائے تو مزید راویوں کا بھی انکشاف ہو سکتا ہے۔ اس وضاحت سے یہ بھی ثابت ہوگیا کہ امام سفیان سے یہ حدیث اعلیٰ درجہ کی متواتر حدیث ہے کیونکہ ان کے ۳۹ شاگرد اسے سفیان سے روایت کر رہے ہیں۔ امام سفیان کی اصل روایت صحیح مسلم میں ہے امام مسلم رحمہ اللہ نے اپنے چھ اساتذہ کرام سے اس حدیث کو روایت کیا ہے۔ چنانچہ صحیح مسلم کا عکس ملاحظہ فرمائیں:
22hybs.png
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
پوری اُمت کا اس پر اجماع ہے کہ قرآن مجید کے بعد سب سے زیادہ صحیح کتاب صحیح بخاری اور اس کے بعد صحیح مسلم ہے۔ امام سفیان بن عیینہ کی صحیح مسلم میں وارد یہ حدیث اثبات رفع الیدین کی زبردست دلیل ہے، اگر حدیث کی کوئی کتاب جو ایک عرصہ تک منظر سے غائب رہی ہو اور جب اس کے چھپنے کا وقت آئے گا تو اس کی احادیث کو صحیحین اور کتب ستہ کی کتابوں میں وارد احادیث پر پرکھا جائے گا اور اگر چھپنے والی احادیث میں الفاظ کی کوئی غلطی ہو گی تو اسے ان مذکورہ کتب کے ذریعے درست کیا جائے گا جیسا کہ مسند حمیدی اور مسند ابی عوانہ کی طباعت سے پہلے اس کے محقیقین نے دوسری کتب کی چھان بین کو تو چھوڑیئے ان کتابوں کے دوسرے صحیح مخطوطوں کی طرف بھی مراجعت کی زحمت گوارہ نہ کی۔ اور یا پھر اپنے باطل مسلک کو ثابت کرنے کے لئے ان احادیث کی طرف توجہ نہ دی۔ اور ان محرف روایات کو جوں کا توں ہی شائع کر دیا۔ صحیح بخاری میں سفیان کی روایت موجود نہیں ہے لیکن امام بخاری رحمہ اللہ نے امام سفیان کی حدیث کو جزء رفع الیدین میں بیان کیا ہے۔ اور صحیح بخاری میں امام سفیان کے دوسرے ہم جماعت ساتھیوں کی احادیث کو بیان کیا ہے جیسے امام مالک، امام یونس اور امام شعیب کی روایات اور یہ تمام محدثین بھی رفع الیدین کی ان احادیث کو امام زہری ہی سے روایت کرتے ہیں۔ تفصیل کے لئے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنھما کی روایت کا نقشہ (چارٹ) ملاحظہ فرمائیں، نیز صحیح بخاری کی رفع الیدین والی روایات کا عکس ملاحظہ فرمائیں:
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
امام سفیان بن عیینہ کی روایت صحیح بخاری کے علاوہ کتب ستہ کی پانچوں کتابوں میں موجود ہیں۔ صحیح مسلم کا عکس آپ نے ملاحظہ کر لیا۔ اب بقیہ چار کتابوں کے عکوس ملاحظہ ہوں:
2njdfyr.png

امام ابوداو'د نے اس حدیث کو اپنے استاد امام احمد بن حنبل سے ثنا سفیان عن الزھری کی سند سے روایت کیا ہے اور مسند احمد میں یہ حدیث بعینہٖ موجود ہے۔ مسند الامام احمد بن حنبل:
 
Top