- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,585
- ری ایکشن اسکور
- 6,762
- پوائنٹ
- 1,207
مسند احمد کے محققین نے اس حدیث کی مکمل تحقیق و تخریج پیش کی ہے۔ البتہ ہندوستانی محققین بلکہ مدلسین و محرفین نے جو نادر معلومات پیش کی ہیں یہ حضرات اس سے بے خبر معلوم ہوتے ہیں؟ فاعتبروا یا اولی الابصار۔ کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ چور چوری سے جائے لیکن ہیراپھیری سے نہ جائے۔
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کے استاذ امام شافعی رحمہ اللہ نے بھی ثنا سفیان عن الزہری کی سند سے یہ روایت اپنی مسند، اور کتاب الام میں بیان کی ہے اور امام البیہقی نے کتاب السنن والآثار میں امام الشافعی رحمہ اللہ کی ان روایات کو ذکر کیا ہے اور جس کی تفصیل پیچھے گذر چکی ہے۔ نیز امام الشافعی کے استاذ امام مالک رحمہ اللہ نے بھی اس روایت کو اپنے ہم سبق امام سفیان کی روایت کی طرح بیان کیا ہے۔ دیکھئے: عکس صحیح بخاری وغیرہ۔