• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قرآن کریم اردو ترجمہ یونیکوڈ - (ترجمہ۔ محمد خاں جونا گڈھی)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
الحاقة:1 ( الحاقة:69 - آيت:1 ) ثابت ہونے والی
الحاقة:2 ( الحاقة:69 - آيت:2 ) ثابت ہونے والی کیا ہے؟
الحاقة:3 ( الحاقة:69 - آيت:3 ) تجھے کیا معلوم کہ وہ ثابت شدہ کیا ہے؟
الحاقة:4 ( الحاقة:69 - آيت:4 ) اس کھڑکا دینے والی کو ثمود اور عاد نے جھٹلا دیا تھا
الحاقة:5 ( الحاقة:69 - آيت:5 ) (جس کے نتیجے میں) ثمود تو بیحد خوفناک (اور اونچی) آواز سے ہلاک کر دیئے گئے
الحاقة:6 ( الحاقة:69 - آيت:6 ) اور عاد بیحد تیز و تند ہوا سے غارت کر دیئے گئے
الحاقة:7 ( الحاقة:69 - آيت:7 ) جسے ان پر سات رات اور آٹھ دن تک (اللہ نے) مسلط رکھا پس تم دیکھتے کہ یہ لوگ زمین پر اس طرح گر گئے جیسے کھجور کے کھوکھلے تنے ہوں۔
الحاقة:8 ( الحاقة:69 - آيت:8 ) کیا ان میں سے کوئی بھی تجھے باقی نظر آ رہا ہے۔
الحاقة:9 ( الحاقة:69 - آيت:9 ) فرعون اور اس کے پہلے کے لوگ اور جن کی بستیاں الٹ دی گئیں انہوں نے بھی خطائیں کیں۔
الحاقة:10 ( الحاقة:69 - آيت:10 ) اور اپنے رب کے رسول کی نافرمانی کی (بالآخر اللہ نے (بھی) زبردست گرفت میں لیا۔
الحاقة:11 ( الحاقة:69 - آيت:11 ) جب پانی میں طغیانی آ گئی تو اس وقت ہم نے تمہیں کشتی میں چڑھا لیا
الحاقة:12 ( الحاقة:69 - آيت:12 ) تاکہ اسے تمہارے لئے نصیحت اور یادگار بنا دیں اور (تاکہ) یاد رکھنے والے کان اسے یاد رکھیں۔
الحاقة:13 ( الحاقة:69 - آيت:13 ) پس جبکہ صور میں ایک پھونک پھونکی جائے گی۔
الحاقة:14 ( الحاقة:69 - آيت:14 ) اور زمین اور پہاڑ اٹھا لئے جائیں گے اور ایک ہی چوٹ میں ریزہ ریزہ کر دیئے جائیں گے۔
الحاقة:15 ( الحاقة:69 - آيت:15 ) اس دن ہو پڑنے والی (قیامت) ہو پڑے گی۔
الحاقة:16 ( الحاقة:69 - آيت:16 ) اور آسمان پھٹ جائے گا اس دن بالکل بودا ہو جائے گا
الحاقة:17 ( الحاقة:69 - آيت:17 ) اس کے کناروں پر فرشتے ہونگے اور تیرے پروردگار کا عرش اس دن آٹھ (فرشتے) اپنے اوپر اٹھائے ہوئے ہونگے
الحاقة:18 ( الحاقة:69 - آيت:18 ) اس دن تم سب سامنے پیش کئے جاؤ گے تمہارا کوئی بھید پوشیدہ نہ رہے گا۔
الحاقة:19 ( الحاقة:69 - آيت:19 ) سو جس کا نامہ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا تو وہ کہنے لگے گا لو میرا نامہ اعمال پڑھو
الحاقة:20 ( الحاقة:69 - آيت:20 ) مجھے تو کامل یقین تھا مجھے اپنا حساب ملنا ہے۔
الحاقة:21 ( الحاقة:69 - آيت:21 ) پس وہ ایک دل پسند زندگی میں ہو گا۔
الحاقة:22 ( الحاقة:69 - آيت:22 ) بلند و بالا جنت میں۔
الحاقة:23 ( الحاقة:69 - آيت:23 ) جس کے میوے جھکے پڑے ہوں گے
الحاقة:24 ( الحاقة:69 - آيت:24 ) (ان سے کہا جائے گا) کہ مزے سے کھاؤ، پیو اپنے ان اعمال کے بدلے جو تم نے گزشتہ زمانے میں کئے
الحاقة:25 ( الحاقة:69 - آيت:25 ) لیکن جسے اس (کے اعمال) کی کتاب اس کے بائیں ہاتھ میں دی جائے گی، وہ تو کہے گا کاش کہ مجھے میری کتاب دی ہی نہ جاتی
الحاقة:26 ( الحاقة:69 - آيت:26 ) اور میں جانتا ہی نہ کہ حساب کیا ہے
الحاقة:27 ( الحاقة:69 - آيت:27 ) کاش! کہ موت (میرا) کام ہی تمام کر دیتی
الحاقة:28 ( الحاقة:69 - آيت:28 ) میرے مال نے بھی مجھے کچھ نفع نہ دیا۔
الحاقة:29 ( الحاقة:69 - آيت:29 ) میرا غلبہ بھی مجھ سے جاتا رہا۔
الحاقة:30 ( الحاقة:69 - آيت:30 ) (حکم ہو گا) اسے پکڑ لو پھر اسے طوق پہنا دو۔
الحاقة:31 ( الحاقة:69 - آيت:31 ) پھر اسے دوزخ میں ڈال دو
الحاقة:32 ( الحاقة:69 - آيت:32 ) پھر اسے ایسی زنجیروں جس کی پیمائش ستر ہاتھ ہے جکڑ دو۔
الحاقة:33 ( الحاقة:69 - آيت:33 ) بیشک یہ اللہ عظمت والے پر ایمان نہ رکھتا تھا
الحاقة:34 ( الحاقة:69 - آيت:34 ) اور مسکین کے کھلانے پر رغبت نہ دلاتا تھا
الحاقة:35 ( الحاقة:69 - آيت:35 ) پس آج اس کا نہ کوئی دوست ہے۔
الحاقة:36 ( الحاقة:69 - آيت:36 ) اور نہ سوائے پیپ کے اس کی کوئی غذا ہے۔
الحاقة:37 ( الحاقة:69 - آيت:37 ) جسے گنہگاروں کے سوا کوئی نہیں کھائے گا۔
الحاقة:38 ( الحاقة:69 - آيت:38 ) پس مجھے قسم ہے ان چیزوں کی جنہیں تم دیکھتے ہو۔
الحاقة:39 ( الحاقة:69 - آيت:39 ) اور ان چیزوں کی جنہیں تم نہیں دیکھتے
الحاقة:40 ( الحاقة:69 - آيت:40 ) کہ بیشک یہ (قرآن) بزرگ رسول کا قول ہے
الحاقة:41 ( الحاقة:69 - آيت:41 ) یہ کسی شاعر کا قول نہیں (افسوس) تمہیں بہت کم یقین ہے۔
الحاقة:42 ( الحاقة:69 - آيت:42 ) نہ کسی کاہن کا قول ہے (افسوس) بہت کم نصیحت لے رہے ہو۔
الحاقة:43 ( الحاقة:69 - آيت:43 ) (یہ تو (رب العالمین کا) اتارا ہوا ہے۔
الحاقة:44 ( الحاقة:69 - آيت:44 ) اور اگر یہ ہم پر کوئی بات بنا لیتا
الحاقة:45 ( الحاقة:69 - آيت:45 ) تو البتہ ہم اس کا داہنا ہاتھ پکڑ لیتے
الحاقة:46 ( الحاقة:69 - آيت:46 ) پھر اس کی شہ رگ کاٹ دیتے
الحاقة:47 ( الحاقة:69 - آيت:47 ) پھر تم سے کوئی بھی مجھے اس سے روکنے والا نہ ہوتا
الحاقة:48 ( الحاقة:69 - آيت:48 ) یقیناً یہ قرآن پرہیزگاروں کے لئے نصیحت ہے۔
الحاقة:49 ( الحاقة:69 - آيت:49 ) ہمیں پوری طرح معلوم ہے کہ تم میں سے بعض اس کے جھٹلانے والے ہیں۔
الحاقة:50 ( الحاقة:69 - آيت:50 ) بیشک (یہ جھٹلانا) کافروں پر حسرت ہے
الحاقة:51 ( الحاقة:69 - آيت:51 ) اور بیشک (و شبہ) یہ یقینی حق ہے
الحاقة:52 ( الحاقة:69 - آيت:52 ) پس تو اپنے رب عظیم کی پاکی بیان کر
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
المعارج:1 ( المعارج:70 - آيت:1 ) ایک سوال کرنے والے نے اس عذاب کا سوال کیا جو واضح ہونے والا ہے۔
المعارج:2 ( المعارج:70 - آيت:2 ) کافروں پر، جسے کوئی ہٹانے والا نہیں
المعارج:3 ( المعارج:70 - آيت:3 ) اس اللہ کی طرف سے جو سیڑھیوں والا ہے
المعارج:4 ( المعارج:70 - آيت:4 ) جس کی طرف فرشتے اور روح چڑھتے ہیں ایک دن میں جس کی مقدار پچاس ہزار سال کی ہے
المعارج:5 ( المعارج:70 - آيت:5 ) پس تو اچھی طرح صبر کر۔
المعارج:6 ( المعارج:70 - آيت:6 ) بیشک یہ اس (عذاب) کو دور سمجھ رہے ہیں۔
المعارج:7 ( المعارج:70 - آيت:7 ) اور ہم اسے قریب دیکھتے ہیں
المعارج:8 ( المعارج:70 - آيت:8 ) جس دن آسمان مثل تیل کی تلچھٹ کے ہو جائے گا۔
المعارج:9 ( المعارج:70 - آيت:9 ) اور پہاڑ مثل رنگین اون کے ہو جائیں گے
المعارج:10 ( المعارج:70 - آيت:10 ) اور کوئی دوست کسی دوست کو نہ پوچھے گا۔
المعارج:11 ( المعارج:70 - آيت:11 ) گنہگار اس دن کے عذاب کے بدلے فدیے میں اپنے بیٹوں کو۔ (حالانکہ) ایک دوسرے کو دکھا دیئے جائیں گے
المعارج:12 ( المعارج:70 - آيت:12 ) اپنی بیوی کو اور اپنے بھائی کو۔
المعارج:13 ( المعارج:70 - آيت:13 ) اپنے کنبے کو جو اسے پناہ دیتا تھا۔
المعارج:14 ( المعارج:70 - آيت:14 ) اور روئے زمین کے سب لوگوں کو دینا چاہے گا تاکہ یہ اسے نجات دلا دے
المعارج:15 ( المعارج:70 - آيت:15 ) مگر یہ ہرگز نہ ہو گا، یقیناً وہ شعلے والی (آگ) ہے
المعارج:16 ( المعارج:70 - آيت:16 ) جو منہ اور سر کی کھال کھینچ لانے والی ہے
المعارج:17 ( المعارج:70 - آيت:17 ) وہ ہر شخص کو پکارے گی جو پیچھے ہٹتا اور منہ موڑتا ہے۔
المعارج:18 ( المعارج:70 - آيت:18 ) اور جمع کر کے سنبھال رکھتا ہے
المعارج:19 ( المعارج:70 - آيت:19 ) بیشک انسان بڑے کچے دل والا بنایا گیا ہے
المعارج:20 ( المعارج:70 - آيت:20 ) جب اسے مصیبت پہنچتی ہے تو ہڑ بڑا اٹھتا ہے۔
المعارج:21 ( المعارج:70 - آيت:21 ) اور جب راحت ملتی ہے تو بخل کرنے لگتا ہے۔
المعارج:22 ( المعارج:70 - آيت:22 ) مگر وہ نمازی۔
المعارج:23 ( المعارج:70 - آيت:23 ) جو اپنی نمازوں پر ہمیشگی کرنے والے ہیں
المعارج:24 ( المعارج:70 - آيت:24 ) اور جن کے مالوں میں مقررہ حصہ ہے
المعارج:25 ( المعارج:70 - آيت:25 ) مانگنے والوں کا بھی اور سوال سے بچنے والوں کا بھی۔
المعارج:26 ( المعارج:70 - آيت:26 ) اور جو انصاف کے دن پر یقین رکھتے ہیں۔
المعارج:27 ( المعارج:70 - آيت:27 ) اور جو اپنے رب کے عذاب سے ڈرتے ہیں۔
المعارج:28 ( المعارج:70 - آيت:28 ) بیشک ان کے رب کا عذاب بے خوف ہونے کی چیز نہیں۔
المعارج:29 ( المعارج:70 - آيت:29 ) اور جو لوگ اپنی شرمگاہوں کی (حرام سے) حفاظت کرتے ہیں۔
المعارج:30 ( المعارج:70 - آيت:30 ) ہاں ان کی بیویاں اور لونڈیوں کے بارے میں جن کے وہ مالک ہیں انہیں کوئی ملامت نہیں
المعارج:31 ( المعارج:70 - آيت:31 ) اب جو کوئی اس کے علاوہ (راہ) ڈھونڈے گا تو ایسے لوگ حد سے گزر جانے والے ہونگے۔
المعارج:32 ( المعارج:70 - آيت:32 ) جو اپنی امانتوں کا اور اپنے قول و قرار کا پاس رکھتے ہیں۔
المعارج:33 ( المعارج:70 - آيت:33 ) اور جو اپنی گواہیوں پر سیدھے اور قائم رہتے ہیں۔
المعارج:34 ( المعارج:70 - آيت:34 ) جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں۔
المعارج:35 ( المعارج:70 - آيت:35 ) یہی لوگ جنتوں میں عزت والے ہونگے۔
المعارج:36 ( المعارج:70 - آيت:36 ) پس کافروں کو کیا ہو گیا ہے کہ وہ تیری طرف دوڑتے آتے ہیں۔
المعارج:37 ( المعارج:70 - آيت:37 ) دائیں اور بائیں سے گروہ کے گروہ
المعارج:38 ( المعارج:70 - آيت:38 ) کیا ان میں سے ہر ایک کی توقع یہ ہے کہ وہ نعمتوں والی جنت میں داخل کیا جائے گا؟
المعارج:39 ( المعارج:70 - آيت:39 ) (ایسا) ہرگز نہ ہو گا ہم نے انہیں اس (چیز) سے پیدا کیا ہے جسے وہ جانتے ہیں
المعارج:40 ( المعارج:70 - آيت:40 ) پس مجھے قسم ہے مشرقوں اور مغربوں کے رب کی (کہ) ہم یقیناً قادر ہیں
المعارج:41 ( المعارج:70 - آيت:41 ) اس پر ان کے عوض ان سے اچھے لوگ لے آئیں گے اور ہم عاجز نہیں ہیں
المعارج:42 ( المعارج:70 - آيت:42 ) پس تو انہیں جھگڑتا کھیلتا چھوڑ دے یہاں تک کہ یہ اپنے اس دن سے جا ملیں جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے۔
المعارج:43 ( المعارج:70 - آيت:43 ) جس دن یہ قبروں سے دوڑتے ہوئے نکلیں گے، گویا کہ وہ کسی جگہ کی طرف تیز تیز جا رہے ہیں۔
المعارج:44 ( المعارج:70 - آيت:44 ) ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گے ان پر ذلت چھا رہی ہو گی یہ ہے وہ دن جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا ۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
نوح:1 ( نوح:71 - آيت:1 ) یقیناً ہم نے نوح (علیہ السلام) کو ان کی قوم کی طرف بھیجا کہ اپنی قوم کو ڈرا دو (اور خبردار کر دو) اس سے پہلے کہ ان کے پاس دردناک عذاب آ جائے
نوح:2 ( نوح:71 - آيت:2 ) (نوح علیہ السلام نے) کہا اے میری قوم! میں تمہیں صاف صاف ڈرانے والا ہوں۔
نوح:3 ( نوح:71 - آيت:3 ) کہ تم اللہ کی عبادت کرو اور اسی سے ڈرو اور میرا کہنا مانو۔
نوح:4 ( نوح:71 - آيت:4 ) تو وہ خود تمہارے گناہ بخش دے گا اور تمہیں ایک وقت مقرہ تک چھوڑ دے گا یقیناً اللہ کا وعدہ جب آ جاتا ہے تو مؤخر نہیں ہوتا کاش تمہیں سمجھ ہوتی۔
نوح:5 ( نوح:71 - آيت:5 ) (نوح علیہ السلام نے) کہا اے میرے پروردگار! میں نے اپنی قوم کو رات دن تیری طرف بلایا ہے ۔
نوح:6 ( نوح:71 - آيت:6 ) مگر میرے بلانے سے یہ لوگ اور زیادہ بھاگنے لگے ۔
نوح:7 ( نوح:71 - آيت:7 ) میں نے جب کبھی انہیں تیری بخشش کے لئے بلایا انہوں نے اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں ڈال لیں اور اپنے کپڑوں کو اوڑھ لیا اور اڑ گئے اور پھر بڑا تکبر کیا،
نوح:8 ( نوح:71 - آيت:8 ) پھر میں نے انہیں با آواز بلند بلایا۔
نوح:9 ( نوح:71 - آيت:9 ) بیشک میں نے ان سے اعلانیہ بھی کہا اور چپکے چپکے بھی ۔
نوح:10 ( نوح:71 - آيت:10 ) اور میں نے کہا کہ اپنے رب سے اپنے گناہ بخشواؤ (اور معافی مانگو) وہ یقیناً بڑا بخشنے والا ہے
نوح:11 ( نوح:71 - آيت:11 ) وہ تم پر آسمان کو خوب برستا ہوا چھوڑ دے گا
نوح:12 ( نوح:71 - آيت:12 ) اور تمہیں خوب پے درپے مال اور اولاد میں ترقی دے گا اور تمہیں باغات دے گا اور تمہارے لئے نہریں نکال دے گا۔
نوح:13 ( نوح:71 - آيت:13 ) تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ تم اللہ کی برتری کا عقیدہ نہیں رکھتے۔
نوح:14 ( نوح:71 - آيت:14 ) حالانکہ اس نے تمہیں طرح طرح سے پیدا کیا ہے۔
نوح:15 ( نوح:71 - آيت:15 ) کیا تم نہیں دیکھتے کہ اللہ تعالیٰ نے اوپر تلے کس طرح سات آسمان پیدا کر دیئے ہیں۔
نوح:16 ( نوح:71 - آيت:16 ) اور ان میں چاند کو خوب جگمگاتا بنایا اور سورج کو روشن چراغ بنایا ہے۔
نوح:17 ( نوح:71 - آيت:17 ) اور تم کو زمین سے ایک (خاص) اہتمام سے) اگایا ہے
نوح:18 ( نوح:71 - آيت:18 ) پھر تمہیں اسی میں لوٹا لے جائے گا اور (ایک خاص طریقہ) سے پھر نکالے گا
نوح:19 ( نوح:71 - آيت:19 ) اور تمہارے لئے زمین کو اللہ تعالیٰ نے فرش بنا دیا ہے۔
نوح:20 ( نوح:71 - آيت:20 ) تاکہ تم اس کی کشادہ راہوں میں چلو پھرو۔
نوح:21 ( نوح:71 - آيت:21 ) نوح (علیہ السلام) نے کہا اے میرے پروردگار! ان لوگوں نے میری تو نافرمانی کی اور ایسوں کی فرمانبرداری کی جن کے مال و اولاد نے (یقیناً) نقصان ہی میں بڑھایا ہے
نوح:22 ( نوح:71 - آيت:22 ) اور ان لوگوں نے بڑا سخت فریب کیا،
نوح:23 ( نوح:71 - آيت:23 ) اور کہا انہوں نے کہ ہرگز اپنے معبودوں کو نہ چھوڑنا اور نہ ود اور سواع اور یغوث اور یعوق اور نسر کو (چھوڑنا)
نوح:24 ( نوح:71 - آيت:24 ) اور انہوں نے بہت سے لوگوں کو گمراہ کیا (الٰہی) تو ان ظالموں کی گمراہی اور بڑھا۔
نوح:25 ( نوح:71 - آيت:25 ) یہ لوگ بہ سبب اپنے گناہوں کے ڈبو دیئے گئے اور جہنم میں پہنچا دیئے گئے اور اللہ کے سوا اپنا کوئی مددگار انہوں نہیں پایا۔
نوح:26 ( نوح:71 - آيت:26 ) اور (حضرت) نوح (علیہ السلام) نے کہا کہ اے میرے پالنے والے! تو روئے زمین پر کسی کافر کو رہنے سہنے والا نہ چھوڑ
نوح:27 ( نوح:71 - آيت:27 ) اگر تو انہیں چھوڑ دے گا تو (یقیناً) یہ تیرے (اور) بندوں کو (بھی) گمراہ کر دیں گے اور یہ فاجروں اور ڈھیٹ کافروں ہی کو جنم دیں گے۔
نوح:28 ( نوح:71 - آيت:28 ) اے میرے پروردگار! تو مجھے اور میرے ماں باپ اور جو بھی ایماندار ہو کر میرے گھر میں آئے اور تمام مومن مردوں اور کل ایماندار عورتوں کو بخش دے اور کافروں کو سوائے بربادی کے اور کسی بات میں نہ بڑھا
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
الجن:1 ( الجن:72 - آيت:1 ) آپ کہہ دیں کہ مجھے وحی کی گئی ہے کہ جنوں کی ایک جماعت نے (قرآن) سنا اور کہا کہ ہم نے عجب قرآن سنا ہے۔
الجن:2 ( الجن:72 - آيت:2 ) جو راہ راست کی طرف راہنمائی کرتا ہے ہم اس پر ایمان لا چکے (اب) ہم ہرگز کسی کو بھی اپنے رب کا شریک نہ بنائیں گے۔
الجن:3 ( الجن:72 - آيت:3 ) اور بیشک ہمارے رب کی شان بڑی بلند ہے نہ اس نے کسی کو (اپنی) بیوی بنایا ہے نہ بیٹا
الجن:4 ( الجن:72 - آيت:4 ) اور یہ کہ ہم میں ایک بیوقوف اللہ کے بارے میں خلاف حق باتیں کہا کرتا تھا
الجن:5 ( الجن:72 - آيت:5 ) اور ہم تو یہی سمجھتے رہے کہ ناممکن ہے کہ انسان اور جنات اللہ پر جھوٹی باتیں لگائیں
الجن:6 ( الجن:72 - آيت:6 ) بات یہ ہے کہ چند انسان بعض جنات سے پناہ طلب کیا کرتے تھے جس سے جنات اپنی سرکشی میں اور بڑھ گئے
الجن:7 ( الجن:72 - آيت:7 ) اور (انسانوں) نے بھی تم جنوں کی طرح گمان کر لیا تھا کہ اللہ کسی کو نہ بھیجے گا (یا کسی کو دوبارہ زندہ نہ کرے گا)
الجن:8 ( الجن:72 - آيت:8 ) اور ہم نے آسمان کو ٹٹول کر دیکھا تو اسے سخت چوکیداروں اور سخت شعلوں سے پر پایا
الجن:9 ( الجن:72 - آيت:9 ) اس سے پہلے ہم باتیں سننے کے لئے آسمان میں جگہ جگہ بیٹھ جایا کرتے تھے اب جو بھی کان لگاتا ہے وہ ایک شعلے کو اپنی تاک میں پاتا ہے
الجن:10 ( الجن:72 - آيت:10 ) ہم نہیں جانتے کہ زمین والوں کے ساتھ کسی برائی کا ارادہ کیا گیا ہے یا ان کے رب کا ارادہ ان کے ساتھ بھلائی کا ہے
الجن:11 ( الجن:72 - آيت:11 ) اور یہ کہ (بیشک) بعض تو ہم میں نیکوکار ہیں اور بعض اس کے برعکس بھی ہیں، ہم مختلف طریقوں سے بٹے ہوئے ہیں۔
الجن:12 ( الجن:72 - آيت:12 ) اور ہم نے سمجھ لیا کہ ہم اللہ تعالیٰ کو زمین میں ہرگز عاجز نہیں کر سکتے اور نہ بھاگ کر اسے ہرا سکتے ہیں۔
الجن:13 ( الجن:72 - آيت:13 ) ہم تو ہدایت کی بات سنتے ہیں اس پر ایمان لا چکے ہیں اور جو بھی اپنے رب پر ایمان لائے گا نہ کسی نقصان کا اندیشہ ہے نہ ظلم و ستم کا
الجن:14 ( الجن:72 - آيت:14 ) ہاں ہم میں بعض تو مسلمان ہیں اور بعض بے انصاف ہیں پس جو فرمانبردار ہو گئے انہوں نے تو راہ راست کا قصد کیا۔
الجن:15 ( الجن:72 - آيت:15 ) اور جو ظالم ہیں وہ جہنم کا ایندھن بن گئے۔
الجن:16 ( الجن:72 - آيت:16 ) اور (اے نبی یہ بھی کہہ دو) کہ اگر لوگ راہ راست پر سیدھے رہتے تو یقیناً انہیں بہت وافر پانی پلاتے۔
الجن:17 ( الجن:72 - آيت:17 ) تاکہ ہم اس میں انہیں آزما لیں اور جو شخص اپنے پروردگار کے ذکر سے منہ پھیر لے گا تو اللہ تعالیٰ اسے سخت عذاب میں مبتلا کر دے گا
الجن:18 ( الجن:72 - آيت:18 ) اور یہ مسجدیں صرف اللہ ہی کے لئے خاص ہیں پس اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی اور کو نہ پکارو۔
الجن:19 ( الجن:72 - آيت:19 ) اور جب اللہ کا بندہ اس کی عبادت کے لئے کھڑا ہوا تو قریب تھا کہ وہ بھیڑ کی بھیڑ بن کر اس پر پل پڑیں
الجن:20 ( الجن:72 - آيت:20 ) آپ کہہ دیجئے کہ میں تو صرف اپنے رب ہی کو پکارتا ہوں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتا۔
الجن:21 ( الجن:72 - آيت:21 ) کہہ دیجئے کہ مجھے تمہارے کسی نفع نقصان کا اختیار نہیں۔
الجن:22 ( الجن:72 - آيت:22 ) کہہ دیجئے کہ مجھے ہرگز کوئی اللہ سے بچا نہیں سکتا اور میں ہرگز اس کے سوا کوئی جائے پناہ بھی نہیں پا سکتا۔
الجن:23 ( الجن:72 - آيت:23 ) البتہ میرا کام اللہ کی بات اور اس کے پیغامات (لوگوں کو) پہنچا دینا ہے (اب) جو بھی اللہ اور اس کے رسول کی نہ مانے گا اس کے لئے جہنم کی آگ ہے جس میں ایسے لوگ ہمیشہ رہیں گے۔
الجن:24 ( الجن:72 - آيت:24 ) (ان کی آنکھ نہ کھلے گی) یہاں تک کہ اسے دیکھ لیں جس کا ان کو وعدہ دیا جاتا ہے پس عنقریب جان لیں گے کہ کس کا مددگار کمزور اور کس کی جماعت کم ہے ۔
الجن:25 ( الجن:72 - آيت:25 ) کہہ دیجئے مجھے معلوم نہیں کہ جس کا وعدہ تم سے کیا جاتا ہے وہ قریب ہے یا میرا رب اس کے لئے دوری کی مدت مقرر کرے گا ۔
الجن:26 ( الجن:72 - آيت:26 ) وہ غیب کا جاننے والا ہے اور اپنے غیب پر کسی کو مطلع نہیں کرتا۔
الجن:27 ( الجن:72 - آيت:27 ) سوائے اس پیغمبر کے جسے وہ پسند کر لے لیکن اس کے بھی آگے پیچھے پہرے دار مقرر کر دیتا ہے
الجن:28 ( الجن:72 - آيت:28 ) تاکہ ان کے اپنے رب کے پیغام پہنچا دینے کا علم ہو جائے اللہ تعالیٰ نے انکے آس پاس (کی چیزوں) کا احاطہ کر رکھا ہے اور ہر چیز کی گنتی کا شمار کر رکھا ہے ۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
المزَّمل:1 ( المزَّمل:73 - آيت:1 ) اے کپڑے میں لپٹنے والے
المزَّمل:2 ( المزَّمل:73 - آيت:2 ) رات (کے وقت نماز) میں کھڑے ہو جاؤ مگر کم
المزَّمل:3 ( المزَّمل:73 - آيت:3 ) آدھی رات یا اس سے بھی کچھ کم کر لے۔
المزَّمل:4 ( المزَّمل:73 - آيت:4 ) یا اس پر بڑھا دے اور قرآن ٹھہر ٹھہر کر (صاف) پڑھا کرو
المزَّمل:5 ( المزَّمل:73 - آيت:5 ) یقیناً ہم تجھ پر بہت بھاری بات عنقریب نازل کریں گے
المزَّمل:6 ( المزَّمل:73 - آيت:6 ) بیشک رات کا اٹھنا دل جمعی کے لئے انتہائی مناسب ہے اور بات کو بالکل درست کر دینے والا ہے
المزَّمل:7 ( المزَّمل:73 - آيت:7 ) یقیناً تجھے دن میں بہت شغل رہتا ہے
المزَّمل:8 ( المزَّمل:73 - آيت:8 ) تو اپنے رب کے نام کا ذکر کیا کر اور تمام مخلوقات سے کٹ کر اس کی طرف متوجہ ہو جا۔
المزَّمل:9 ( المزَّمل:73 - آيت:9 ) مشرق و مغرب کا پروردگار جس کے سوا کوئی معبود نہیں، تو اسی کو اپنا کارساز بنا لے۔
المزَّمل:10 ( المزَّمل:73 - آيت:10 ) اور جو کچھ وہ کہیں تو سہتا رہ اور وضعداری کے ساتھ ان سے الگ تھلگ رہ۔
المزَّمل:11 ( المزَّمل:73 - آيت:11 ) اور مجھے اور ان جھٹلانے والے آسودہ حال لوگوں کو چھوڑ دے اور انہیں ذرا سی مہلت دے۔
المزَّمل:12 ( المزَّمل:73 - آيت:12 ) یقیناً ہمارے ہاں سخت بیڑیاں ہیں اور سلگتی ہوئی جہنم۔
المزَّمل:13 ( المزَّمل:73 - آيت:13 ) اور حلق میں اٹکنے والا کھانا ہے اور درد دینے والا عذاب ہے
المزَّمل:14 ( المزَّمل:73 - آيت:14 ) جس دن زمین اور پہاڑ تھر تھرائیں گے اور پہاڑ مثل بھربھری ریت کے ٹیلوں کے ہو جائیں گے۔
المزَّمل:15 ( المزَّمل:73 - آيت:15 ) بیشک ہم نے تمہاری طرف بھی تم پر گواہی دینے والا رسول بھیج دیا ہے جیسے کہ ہم نے فرعون کے پاس رسول بھیجا تھا۔
المزَّمل:16 ( المزَّمل:73 - آيت:16 ) تو فرعون نے اس رسول کی نافرمانی کی تو ہم نے اسے سخت (وبال) کی پکڑ میں پکڑ لیا
المزَّمل:17 ( المزَّمل:73 - آيت:17 ) تم اگر کافر رہے تو اس دن کیسے پناہ پاؤ گے جو دن بچوں کو بوڑھا کر دے گا
المزَّمل:18 ( المزَّمل:73 - آيت:18 ) جس دن آسمان پھٹ جائے گا اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ ہو کر ہی رہے گا۔
المزَّمل:19 ( المزَّمل:73 - آيت:19 ) بیشک یہ نصیحت ہے پس جو چاہے اپنے رب کی طرف راہ اختیار کرے۔
المزَّمل:20 ( المزَّمل:73 - آيت:20 ) آپ کا رب بخوبی جانتا ہے کہ آپ اور آپ کے ساتھ کے لوگوں کی ایک جماعت قریب دو تہائی رات کے اور آدھی رات کے اور ایک تہائی رات کے تہجد پڑھتی ہے اور رات دن کا پورا اندازہ اللہ تعالیٰ کو ہی ہے، وہ خوب جانتا ہے کہ تم اسے ہرگز نہ نبھا سکو گے پس تم پر مہربانی کی لہذا جتنا قرآن پڑھنا تمہارے لیے آسان ہو پڑھو وہ جانتا ہے کہ تم میں بعض بیمار بھی ہوں گے بعض دوسرے زمین میں چل پھر کر اللہ تعالیٰ کا فضل یعنی روزی بھی تلاش کریں گے (5) اور کچھ لوگ اللہ کی راہ میں جہاد بھی کریں گے ( 6) سو تم بہ آسانی جتنا قرآن پڑھ سکو پڑھو (7) اور نماز کی پابندی کیا کرو اور زکوٰۃ دیتے رہا کرو اور اللہ تعالیٰ کو اچھا قرض دو اور جو نیکی تم اپنے لیے آگے بھیجو گے اسے اللہ تعالیٰ کے ہاں بہتر سے بہتر اور ثواب میں بہت زیادہ پاؤ گے (8) اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتے رہا کرو یقیناً اللہ تعالیٰ بخشنے والا مہربان ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
المدَّثر:1 ( المدَّثر:74 - آيت:1 ) اے کپڑا اوڑھنے والے
المدَّثر:2 ( المدَّثر:74 - آيت:2 ) کھڑا ہو جا اور آگاہ کر دے ۔
المدَّثر:3 ( المدَّثر:74 - آيت:3 ) اور اپنے رب ہی کی بڑائیاں بیان کر۔
المدَّثر:4 ( المدَّثر:74 - آيت:4 ) اپنے کپڑوں کو پاک رکھا کر
المدَّثر:5 ( المدَّثر:74 - آيت:5 ) ناپاکی کو چھوڑ دے
المدَّثر:6 ( المدَّثر:74 - آيت:6 ) اور احسان کر کے زیادہ لینے کی خواہش نہ کر
المدَّثر:7 ( المدَّثر:74 - آيت:7 ) اور اپنے رب کی راہ میں صبر کر۔
المدَّثر:8 ( المدَّثر:74 - آيت:8 ) پس جبکہ صور میں پھونک ماری جائے گی۔
المدَّثر:9 ( المدَّثر:74 - آيت:9 ) وہ دن بڑا سخت دن ہو گا۔
المدَّثر:10 ( المدَّثر:74 - آيت:10 ) جو کافروں پر آسان نہ ہو گا۔
المدَّثر:11 ( المدَّثر:74 - آيت:11 ) مجھے اور اسے چھوڑ دے جسے میں نے اکیلا پیدا کیا ہے
المدَّثر:12 ( المدَّثر:74 - آيت:12 ) اور اسے بہت سا مال دے رکھا تھا۔
المدَّثر:13 ( المدَّثر:74 - آيت:13 ) اور حاضر باش فرزند بھی
المدَّثر:14 ( المدَّثر:74 - آيت:14 ) اور میں نے اسے بہت کچھ کشادگی دے رکھی ہے
المدَّثر:15 ( المدَّثر:74 - آيت:15 ) پھر بھی اس کی چاہت ہے کہ میں اسے اور زیادہ دوں۔
المدَّثر:16 ( المدَّثر:74 - آيت:16 ) نہیں نہیں وہ ہماری آیتوں کا مخالف ہے۔
المدَّثر:17 ( المدَّثر:74 - آيت:17 ) عنقریب میں اسے ایک سخت چڑھائی چڑھاؤں گا
المدَّثر:18 ( المدَّثر:74 - آيت:18 ) اس نے غور کر کے تجویز کی
المدَّثر:19 ( المدَّثر:74 - آيت:19 ) اسے ہلاکت ہو کیسی (تجویز) سوچی؟
المدَّثر:20 ( المدَّثر:74 - آيت:20 ) وہ پھر غارت ہو کس طرح اندازہ کیا ۔
المدَّثر:21 ( المدَّثر:74 - آيت:21 ) اس نے پھر دیکھا
المدَّثر:22 ( المدَّثر:74 - آيت:22 ) پھر تیوری چڑھائی اور منہ بنایا
المدَّثر:23 ( المدَّثر:74 - آيت:23 ) پھر پیچھے ہٹ گیا اور غرور کیا
المدَّثر:24 ( المدَّثر:74 - آيت:24 ) اور کہنے لگا یہ تو صرف جادو ہے جو نقل کیا جاتا ہے
المدَّثر:25 ( المدَّثر:74 - آيت:25 ) سوائے انسانی کلام کے کچھ بھی نہیں۔
المدَّثر:26 ( المدَّثر:74 - آيت:26 ) میں عنقریب اس دوزخ میں ڈالوں گا۔
المدَّثر:27 ( المدَّثر:74 - آيت:27 ) اور تجھے کیا خبر کہ دوزخ کیا چیز ہے ۔
المدَّثر:28 ( المدَّثر:74 - آيت:28 ) نہ وہ باقی رکھتی ہے نہ چھوڑتی ہے
المدَّثر:29 ( المدَّثر:74 - آيت:29 ) کھال کو جھلسا دیتی ہے۔
المدَّثر:30 ( المدَّثر:74 - آيت:30 ) اور اس میں انیس (فرشتے مقرر) ہیں ۔
المدَّثر:31 ( المدَّثر:74 - آيت:31 ) ہم نے دوزخ کے دروغے صرف فرشتے رکھے ہیں اور ہم نے ان کی تعداد صرف کافروں کی آزمائش کے لئے مقرر کی ہے تاکہ اہل کتاب یقین کر لیں اور ایماندار ایمان میں اور بڑھ جائیں اور اہل کتاب اور مسلمان شک نہ کریں اور جن کے دلوں میں بیماری ہے اور وہ کافر کہیں کہ اس بیان سے اللہ تعالیٰ کی کیا مراد ہے؟ اس طرح اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے (5) تیرے رب کے لشکروں کو اس کے سوا کوئی نہیں جانتا ( 6) یہ تو کل بنی آدم کے لیے سراسر پند و نصیحت ہے۔(7)
المدَّثر:32 ( المدَّثر:74 - آيت:32 ) قسم ہے چاند کی
المدَّثر:33 ( المدَّثر:74 - آيت:33 ) اور رات جب وہ پیچھے ہٹے۔
المدَّثر:34 ( المدَّثر:74 - آيت:34 ) اور صبح کی جب وہ روشن ہو جائے،
المدَّثر:35 ( المدَّثر:74 - آيت:35 ) کہ (یقیناً وہ جہنم) بڑی چیزوں میں سے ایک ہے
المدَّثر:36 ( المدَّثر:74 - آيت:36 ) بنی آدم کو ڈرانے والی۔
المدَّثر:37 ( المدَّثر:74 - آيت:37 ) (یعنی) اسے جو تم میں سے آگے بڑھنا چاہے یا پیچھے ہٹنا چاہئے۔
المدَّثر:38 ( المدَّثر:74 - آيت:38 ) ہر شخص اپنے اعمال کے بدلے میں گروی ہے
المدَّثر:39 ( المدَّثر:74 - آيت:39 ) مگر دائیں ہاتھ والے
المدَّثر:40 ( المدَّثر:74 - آيت:40 ) اہل جنت بالاخانوں میں بیٹھے وہ سوال کرتے ہونگے گے۔
المدَّثر:41 ( المدَّثر:74 - آيت:41 ) جہنمیوں سے
المدَّثر:42 ( المدَّثر:74 - آيت:42 ) تمہیں دوزخ میں کس چیز نے ڈالا۔
المدَّثر:43 ( المدَّثر:74 - آيت:43 ) وہ جواب دیں گے ہم نمازی نہ تھے۔
المدَّثر:44 ( المدَّثر:74 - آيت:44 ) نہ مسکینوں کو کھانا کھلاتے تھے۔
المدَّثر:45 ( المدَّثر:74 - آيت:45 ) اور ہم بحث کرنے والے (انکاریوں) کا ساتھ دے کر بحث مباحثہ میں مشغول رہا کرتے تھے
المدَّثر:46 ( المدَّثر:74 - آيت:46 ) اور روز جزا کو جھٹلاتے تھے۔
المدَّثر:47 ( المدَّثر:74 - آيت:47 ) یہاں تک کہ ہمیں موت آ گئی۔
المدَّثر:48 ( المدَّثر:74 - آيت:48 ) پس انہیں سفارش کرنے والوں کی سفارش نفع نہ دے گی
المدَّثر:49 ( المدَّثر:74 - آيت:49 ) انہیں کیا ہو گیا ہے؟ کہ نصیحت سے منہ موڑ رہے ہیں۔
المدَّثر:50 ( المدَّثر:74 - آيت:50 ) گویا کہ وہ بہکے ہوئے گدھے ہیں۔
المدَّثر:51 ( المدَّثر:74 - آيت:51 ) جو شیر سے بھاگے ہوں۔
المدَّثر:52 ( المدَّثر:74 - آيت:52 ) بلکہ ان میں سے ہر ایک شخص چاہتا ہے کہ اسے کھلی ہوئی کتابیں دی جائیں
المدَّثر:53 ( المدَّثر:74 - آيت:53 ) ہرگز ایسا نہیں (ہو سکتا بلکہ) یہ قیامت سے بے خوف ہیں
المدَّثر:54 ( المدَّثر:74 - آيت:54 ) سچی بات تو یہ ہے کہ یہ (قرآن) ایک نصیحت ہے
المدَّثر:55 ( المدَّثر:74 - آيت:55 ) اب جو چاہے اس سے نصیحت حاصل کرے۔
المدَّثر:56 ( المدَّثر:74 - آيت:56 ) اور وہ اس وقت نصیحت حاصل کریں گے جب اللہ تعالیٰ چاہے وہ اسی لائق ہے کہ اس سے ڈریں اور اس لائق بھی کہ وہ بخشے ۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
القيامة ( القيامة :75 - آيت:1 ) میں قسم کھاتا ہوں قیامت کے دن کی ۔
القيامة:2 ( القيامة:75 - آيت:2 ) اور قسم کھاتا ہوں اس نفس کی جو ملامت کرنے والا ہو ۔
القيامة:3 ( القيامة:75 - آيت:3 ) کیا انسان یہ خیال کرتا ہے کہ ہم اس کی ہڈیاں جمع کریں گے ہی نہیں ۔
القيامة:4 ( القيامة:75 - آيت:4 ) ہاں ضرور کریں گے ہم تو قادر ہیں کہ اس کی پور پور تک درست کر دیں ۔
القيامة:5 ( القيامة:75 - آيت:5 ) بلکہ انسان تو چاہتا ہے کہ آگے آگے نافرمانیاں کرتا جائے
القيامة:6 ( القيامة:75 - آيت:6 ) پوچھتا ہے کہ قیامت کا دن کب آئے گا
القيامة:7 ( القيامة:75 - آيت:7 ) پس جس وقت کہ نگاہ پتھرا جائے گی ۔
القيامة:8 ( القيامة:75 - آيت:8 ) اور چاند بے نور ہو جائے گا
القيامة:9 ( القيامة:75 - آيت:9 ) اور سورج اور چاند جمع کر دیئے جائیں گے ۔
القيامة:10 ( القيامة:75 - آيت:10 ) اس دن انسان کہے گا کہ آج بھاگنے کی جگہ کہاں ہے ۔
القيامة:11 ( القيامة:75 - آيت:11 ) نہیں نہیں کوئی پناہ گاہ نہیں ۔
القيامة:12 ( القيامة:75 - آيت:12 ) آج تیرے پروردگار کی طرف ہی قرار گاہ ہے
القيامة:13 ( القيامة:75 - آيت:13 ) آج انسان کو اس کے آگے بھیجے ہوئے اور پیچھے چھوڑے ہوئے سے آگاہ کیا جائے گا
القيامة:14 ( القيامة:75 - آيت:14 ) بلکہ انسان خود اپنے اوپر حجت ہے ۔
القيامة:15 ( القيامة:75 - آيت:15 ) اگرچہ کتنے ہی بہانے پیش کرے ۔
القيامة:16 ( القيامة:75 - آيت:16 ) (اے نبی) آپ قرآن کو جلدی (یاد کرنے) کے لئے اپنی زبان کو حرکت نہ دیں۔
القيامة:17 ( القيامة:75 - آيت:17 ) اسکا جمع کرنا اور (آپ کی زبان سے) پڑھنا ہمارے ذمہ ہے
القيامة:18 ( القيامة:75 - آيت:18 ) ہم جب اسے پڑھ لیں تو آپ اس کے پڑھنے کی پیروی کریں
القيامة:19 ( القيامة:75 - آيت:19 ) پھر اس کا واضح کر دینا ہمارا ذمہ ہے۔
القيامة:20 ( القيامة:75 - آيت:20 ) نہیں نہیں تم جلدی ملنے والی (دنیا) کی محبت رکھتے ہو۔
القيامة:21 ( القيامة:75 - آيت:21 ) اور آخرت کو چھوڑ بیٹھے ہو
القيامة:22 ( القيامة:75 - آيت:22 ) اس روز بہت سے چہرے ترو تازہ اور با رونق ہوں گے۔
القيامة:23 ( القيامة:75 - آيت:23 ) اپنے رب کی طرف دیکھتے ہونگے
القيامة:24 ( القيامة:75 - آيت:24 ) اور کتنے چہرے اس دن (بد رونق) اور اداس ہونگے
القيامة:25 ( القيامة:75 - آيت:25 ) سمجھتے ہونگے کہ ان کے ساتھ کمر توڑ دینے والا معاملہ کیا جائے گا
القيامة:26 ( القيامة:75 - آيت:26 ) نہیں نہیں جب روح ہنسلی تک پہنچے گی۔
القيامة:27 ( القيامة:75 - آيت:27 ) اور کہا جائے گا کہ کوئی جھاڑ پھونک کرنے والا ہے؟
القيامة:28 ( القيامة:75 - آيت:28 ) اور جان لیا اس نے کہ یہ وقت جدائی ہے
القيامة:29 ( القيامة:75 - آيت:29 ) اور پنڈلی سے پنڈلی لپٹ جائے گی
القيامة:30 ( القيامة:75 - آيت:30 ) آج تیرے پروردگار کی طرف چلنا ہے۔
القيامة:31 ( القيامة:75 - آيت:31 ) اس نے نہ تو تصدیق کی نہ نماز ادا کی ۔
القيامة:32 ( القيامة:75 - آيت:32 ) بلکہ جھٹلایا اور روگردانی کی ۔
القيامة:33 ( القيامة:75 - آيت:33 ) پھر اپنے گھر والوں کے پاس اتراتا ہوا گیا
القيامة:34 ( القيامة:75 - آيت:34 ) افسوس ہے تجھ پر حسرت ہے تجھ پر۔
القيامة:35 ( القيامة:75 - آيت:35 ) وائے ہے اور خرابی ہے تیرے لئے
القيامة:36 ( القيامة:75 - آيت:36 ) کیا انسان یہ سمجھتا ہے کے اسے بیکار چھوڑ دیا جائے گا
القيامة:37 ( القيامة:75 - آيت:37 ) کیا وہ ایک گاڑھے پانی کا قطرہ نہ تھا جو ٹپکایا گیا تھا؟
القيامة:38 ( القيامة:75 - آيت:38 ) پھر لہو کا لوتھڑا ہو گیا پھر اللہ نے اسے پیدا کیا اور درست بنا دیا
القيامة:39 ( القيامة:75 - آيت:39 ) پھر اس سے جوڑے یعنی نر مادہ بنائے۔
القيامة:40 ( القيامة:75 - آيت:40 ) کیا (اللہ تعالیٰ) اس (امر) پر قادر نہیں کہ مردے کو زندہ کر دے
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
الإنسان:1 ( الإنسان:76 - آيت:1 ) یقیناً گزرا ہے انسان ایک وقت زمانے میں جب کہ یہ کوئی قابل ذکر چیز نہ تھا۔
الإنسان:2 ( الإنسان:76 - آيت:2 ) بیشک ہم نے انسان کو ملے جلے نطفے سے امتحان کے لئے پیدا کیا اور اس کو سنتا دیکھتا بنایا
الإنسان:3 ( الإنسان:76 - آيت:3 ) ہم نے اسے راہ دکھائی اب خواہ وہ شکر گزار بنے خواہ ناشکرا۔
الإنسان:4 ( الإنسان:76 - آيت:4 ) یقیناً ہم نے کافروں کے لئے زنجیریں اور طوق اور شعلوں والی آگ تیار کر رکھی ہے۔
الإنسان:5 ( الإنسان:76 - آيت:5 ) بیشک نیک لوگ وہ جام پئیں گے جس کی آمیزش کافور کی ہے۔
الإنسان:6 ( الإنسان:76 - آيت:6 ) جو ایک چشمہ ہے جس سے اللہ کے بندے پئیں گے اس کی نہریں نکال لے جائیں گے (جدھر چاہیں)۔
الإنسان:7 ( الإنسان:76 - آيت:7 ) جو نذر پوری کرتے ہیں اور اس دن سے ڈرتے ہیں جس کی برائی چاروں طرف پھیل جانے والی ہے ۔
الإنسان:8 ( الإنسان:76 - آيت:8 ) اور اللہ تعالیٰ کی محبت میں کھانا کھلاتے ہیں مسکین یتیم اور قیدیوں کو۔
الإنسان:9 ( الإنسان:76 - آيت:9 ) ہم تمہیں صرف اللہ تعالیٰ کی رضامندی کے لئے کھلاتے ہیں نہ تم سے بدلہ چاہتے ہیں نہ شکر گزاری۔
الإنسان:10 ( الإنسان:76 - آيت:10 ) بیشک ہم اپنے پروردگار سے اس دن کا خوف کرتے ہیں جو اداسی اور سختی والا ہو گا۔
الإنسان:11 ( الإنسان:76 - آيت:11 ) پس انہیں اللہ تعالیٰ نے اس دن کی برائی سے بچا لیا اور انہیں تازگی اور خوشی پہنچائی۔
الإنسان:12 ( الإنسان:76 - آيت:12 ) اور انہیں ان کے صبر کے بدلے جنت اور ریشمی لباس عطا فرمائے۔
الإنسان:13 ( الإنسان:76 - آيت:13 ) یہ وہاں تختوں پر تکیے لگائے ہوئے بیٹھیں گے۔ نہ وہاں آفتاب کی گرمی دیکھیں گے نہ سردی کی سختی۔
الإنسان:14 ( الإنسان:76 - آيت:14 ) ان جنتوں کے سائے ان پر جھکے ہوئے ہونگے اور ان کے میوے اور گچھے نیچے لٹکے ہوئے ہونگے۔
الإنسان:15 ( الإنسان:76 - آيت:15 ) اور ان پر چاندی کے برتنوں اور ان جاموں کا دور کرایا جائے گا جو شیشے کے ہونگے۔
الإنسان:16 ( الإنسان:76 - آيت:16 ) شیشے بھی چاندی کے جن کو (ساقی نے) اندازے سے ناپ رکھا ہو گا
الإنسان:17 ( الإنسان:76 - آيت:17 ) اور انہیں وہاں وہ جام پلائے جائیں گے جن کی آمیزش زنجبیل کی ہو گی
الإنسان:18 ( الإنسان:76 - آيت:18 ) جنت کی ایک نہر جس کا نام سلسبیل ہے
الإنسان:19 ( الإنسان:76 - آيت:19 ) اور جن کے ارد گرد گھومتے پھرتے ہونگے وہ کم سن بچے جو ہمیشہ رہنے والے ہیں جب تو انہیں دیکھے تو سمجھے کہ وہ بکھرے ہوئے موتی ہیں
الإنسان:20 ( الإنسان:76 - آيت:20 ) تو وہاں جہاں کہیں بھی نظر ڈالے گا سراسر نعمتیں اور عظیم الشان سلطنت ہی دیکھے گا۔
الإنسان:21 ( الإنسان:76 - آيت:21 ) ان کے جسموں پر سبز باریک اور موٹے ریشمی کپڑے ہوں گے اور انہیں چاندی کے کنگن کا زیور پہنایا جائے گا اور انہیں ان کا رب پاک صاف شراب پلائے گا
الإنسان:22 ( الإنسان:76 - آيت:22 ) (کہا جائے گا) کہ یہ ہے تمہارے اعمال کا بدلہ اور تمہاری کوشش کی قدر کی گئی۔
الإنسان:23 ( الإنسان:76 - آيت:23 ) بیشک ہم نے تجھ پر بتدریج قرآن نازل کیا ہے
الإنسان:24 ( الإنسان:76 - آيت:24 ) پس تو اپنے رب کے حکم پر قائم رہ اور ان میں سے کسی گنہگار یا ناشکرے کا کہنا نہ مان۔
الإنسان:25 ( الإنسان:76 - آيت:25 ) اور اپنے رب کے نام کا صبح شام ذکر کیا کر۔
الإنسان:26 ( الإنسان:76 - آيت:26 ) اور رات کے وقت اس کے سامنے سجدے کر اور بہت رات تک اس کی تسبیح کیا کر۔
الإنسان:27 ( الإنسان:76 - آيت:27 ) بیشک یہ لوگ جلدی ملنے والی (دنیا) کو چاہتے ہیں اور اپنے پیچھے ایک بڑے بھاری دن کو چھوڑے دیتے ہیں ۔
الإنسان:28 ( الإنسان:76 - آيت:28 ) ہم نے انہیں پیدا کیا اور ہم نے ہی ان کے جوڑ اور بندھن مضبوط کئے اور ہم جب چاہیں ان کے عوض ان جیسے اوروں کو بدل لائیں۔
الإنسان:29 ( الإنسان:76 - آيت:29 ) یقیناً یہ تو ایک نصیحت ہے پس جو چاہے اپنے رب کی راہ لے لے
الإنسان:30 ( الإنسان:76 - آيت:30 ) اور تم نہ چاہو گے مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ ہی چاہے بیشک اللہ تعالیٰ علم والا با حکمت ہے۔
الإنسان:31 ( الإنسان:76 - آيت:31 ) جسے چاہے اپنی رحمت میں داخل کر لے، اور ظالموں کے لئے اس نے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
المرسلات:1 ( المرسلات:77 - آيت:1 ) دل خوش کن چلتی ہوئی ہواؤں کی قسم
المرسلات:2 ( المرسلات:77 - آيت:2 ) پھر زور سے جھونکا دینے والیوں کی قسم
المرسلات:3 ( المرسلات:77 - آيت:3 ) پھر (ابر کو) ابھار کر پراگندہ کرنے والیوں کی قسم۔
المرسلات:4 ( المرسلات:77 - آيت:4 ) پھر حق اور باطل کو جدا جدا کر دینے والے
المرسلات:5 ( المرسلات:77 - آيت:5 ) اور وحی لانے والے فرشتوں کی قسم۔
المرسلات:6 ( المرسلات:77 - آيت:6 ) جو (وحی) الزام اتارنے یا آگاہ کر دینے والی ہوتی ہے
المرسلات:7 ( المرسلات:77 - آيت:7 ) جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے یقیناً ہونے والی ہے ۔
المرسلات:8 ( المرسلات:77 - آيت:8 ) پس جب ستارے بے نور کر دیئے جائیں گے
المرسلات:9 ( المرسلات:77 - آيت:9 ) اور جب آسمان توڑ پھوڑ دیا جائے گا۔
المرسلات:10 ( المرسلات:77 - آيت:10 ) اور جب پہاڑ ٹکڑے ٹکڑے کر کے اڑا دیئے جائیں گے۔
المرسلات:11 ( المرسلات:77 - آيت:11 ) اور جب رسولوں کو وقت مقررہ پر لایا جائے گا۔
المرسلات:12 ( المرسلات:77 - آيت:12 ) کس دن کے لئے (ان سب کو) مؤخر کیا گیا
المرسلات:13 ( المرسلات:77 - آيت:13 ) فیصلے کے دن کے لئے۔
المرسلات:14 ( المرسلات:77 - آيت:14 ) تجھے کیا معلوم کہ فیصلے کا دن کیا ہے؟
المرسلات:15 ( المرسلات:77 - آيت:15 ) اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے۔
المرسلات:16 ( المرسلات:77 - آيت:16 ) کیا ہم نے اگلوں کو ہلاک نہیں کیا؟
المرسلات:17 ( المرسلات:77 - آيت:17 ) پھر ہم ان کے بعد پچھلوں کو لائے
المرسلات:18 ( المرسلات:77 - آيت:18 ) ہم گنہگاروں کے ساتھ اسی طرح کرتے ہیں
المرسلات:19 ( المرسلات:77 - آيت:19 ) اس دن جھٹلانے والوں کے لئے (افسوس) ہے۔
المرسلات:20 ( المرسلات:77 - آيت:20 ) کیا ہم نے تمہیں حقیر پانی سے (منی سے) پیدا نہیں کیا۔
المرسلات:21 ( المرسلات:77 - آيت:21 ) پھر ہم نے اسے مضبوط و محفوظ جگہ میں رکھا
المرسلات:22 ( المرسلات:77 - آيت:22 ) ایک مقررہ وقت تک۔
المرسلات:23 ( المرسلات:77 - آيت:23 ) پھر ہم نے اندازہ کیا اور ہم کیا خوب اندازہ کرنے والے ہیں
المرسلات:24 ( المرسلات:77 - آيت:24 ) اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی ہے۔
المرسلات:25 ( المرسلات:77 - آيت:25 ) کیا ہم نے زمین کو سمیٹنے والی نہیں بنایا؟
المرسلات:26 ( المرسلات:77 - آيت:26 ) زندوں کو بھی اور مردوں کو بھی
المرسلات:27 ( المرسلات:77 - آيت:27 ) اور ہم نے اس میں بلند اور بھاری پہاڑ بنا دیئے اور تمہیں سیراب کرنے والا میٹھا پانی پلایا۔
المرسلات:28 ( المرسلات:77 - آيت:28 ) اس دن جھوٹ جاننے والوں کے لئے وائے اور افسوس ہے۔
المرسلات:29 ( المرسلات:77 - آيت:29 ) اس دوزخ کی طرف جاؤ جسے تم جھٹلاتے رہے تھے
المرسلات:30 ( المرسلات:77 - آيت:30 ) چلو تین شاخوں والے تنے کی طرف
المرسلات:31 ( المرسلات:77 - آيت:31 ) جو دراصل نہ سایہ دینے والا ہے نہ شعلے سے بچا سکتا ہے۔
المرسلات:32 ( المرسلات:77 - آيت:32 ) یقیناً دوزخ چنگاریاں پھینکتی ہے جو مثل محل کے ہیں
المرسلات:33 ( المرسلات:77 - آيت:33 ) گویا کہ وہ زرد اونٹ ہیں ۔
المرسلات:34 ( المرسلات:77 - آيت:34 ) آج ان جھٹلانے والوں کی درگت ہے۔
المرسلات:35 ( المرسلات:77 - آيت:35 ) آج (کا دن) وہ دن ہے کہ یہ بول بھی نہ سکیں گے
المرسلات:36 ( المرسلات:77 - آيت:36 ) نہ انہیں معذرت کی اجازت دی جائے گی۔
المرسلات:37 ( المرسلات:77 - آيت:37 ) اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے۔
المرسلات:38 ( المرسلات:77 - آيت:38 ) یہ ہے فیصلہ کا دن ہم نے تمہیں اور اگلوں کو سب کو جمع کر لیا
المرسلات:39 ( المرسلات:77 - آيت:39 ) پس اگر تم مجھ سے کوئی چال چل سکتے ہو تو چل لو
المرسلات:40 ( المرسلات:77 - آيت:40 ) وائے ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لئے۔
المرسلات:41 ( المرسلات:77 - آيت:41 ) بیشک پرہیزگار لوگ سایوں میں ہیں اور بہتے چشموں میں۔
المرسلات:42 ( المرسلات:77 - آيت:42 ) اور ان میووں میں جن کی وہ خواہش کریں
المرسلات:43 ( المرسلات:77 - آيت:43 ) (اے جنتیو!) کھاؤ پیو مزے سے اپنے کئے ہوئے اعمال کے بدلے۔
المرسلات:44 ( المرسلات:77 - آيت:44 ) یقیناً ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح جزا دیتے ہیں۔
المرسلات:45 ( المرسلات:77 - آيت:45 ) اس دن سچا نہ جاننے والوں کے لئے (افسوس) ہے
المرسلات:46 ( المرسلات:77 - آيت:46 ) (اے جھٹلانے والو) تم دنیا میں تھوڑا سا کھا لو اور فائدہ اٹھا لو بیشک تم گنہگار ہو
المرسلات:47 ( المرسلات:77 - آيت:47 ) اس دن جھٹلانے والوں کے لئے سخت ہلاکت ہے۔
المرسلات:48 ( المرسلات:77 - آيت:48 ) ان سے جب کہا جاتا ہے کہ رکوع کر لو تو نہیں کرتے
المرسلات:49 ( المرسلات:77 - آيت:49 ) اس دن جھٹلانے والوں کی تباہی ہے۔
المرسلات:50 ( المرسلات:77 - آيت:50 ) اب اس قرآن کے بعد کس بات پر ایمان لائیں گے
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
النبأ:1 ( النبأ:78 - آيت:1 ) یہ لوگ کس کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہے ہیں
النبأ:2 ( النبأ:78 - آيت:2 ) اس بڑی خبر کے متعلق۔
النبأ:3 ( النبأ:78 - آيت:3 ) جس کے بارے میں یہ اختلاف کر رہے ہیں
النبأ:4 ( النبأ:78 - آيت:4 ) یقیناً یہ ابھی جان لیں گے۔
النبأ:5 ( النبأ:78 - آيت:5 ) پھر بالیقین انہیں بہت جلد معلوم ہو جائے گا
النبأ:6 ( النبأ:78 - آيت:6 ) کیا ہم نے زمین کو فرش نہیں بنایا؟
النبأ:7 ( النبأ:78 - آيت:7 ) اور پہاڑوں کو میخیں (نہیں بنایا)؟
النبأ:8 ( النبأ:78 - آيت:8 ) اور ہم نے تجھے جوڑا جوڑا پیدا کیا۔
النبأ:9 ( النبأ:78 - آيت:9 ) اور ہم نے تمہاری نیند کو آرام کا سبب بنایا۔
النبأ:10 ( النبأ:78 - آيت:10 ) اور رات کو ہم نے پردہ بنایا
النبأ:11 ( النبأ:78 - آيت:11 ) اور دن کو ہم نے وقت روزگار بنایا
النبأ:12 ( النبأ:78 - آيت:12 ) تمہارے اوپر ہم نے سات مضبوط آسمان بنائے۔
النبأ:13 ( النبأ:78 - آيت:13 ) اور ایک چمکتا ہوا روشن چراغ(سورج) پیدا کیا۔
النبأ:14 ( النبأ:78 - آيت:14 ) اور بدلیوں سے ہم نے بکثرت بہتا ہوا پانی برسایا
النبأ:15 ( النبأ:78 - آيت:15 ) تاکہ اس سے اناج اور سبزہ اگائیں۔
النبأ:16 ( النبأ:78 - آيت:16 ) اور گھنے باغ (بھی اگائیں
النبأ:17 ( النبأ:78 - آيت:17 ) بیشک فیصلہ کا دن کا وقت مقرر ہے۔
النبأ:18 ( النبأ:78 - آيت:18 ) جس دن کہ صور پھونکا جائے گا۔ پھر تم فوج در فوج چلے آؤ گے
النبأ:19 ( النبأ:78 - آيت:19 ) اور آسمان کھول دیا جائے گا پھر اس میں دروازے دروازے ہو جائیں گے
النبأ:20 ( النبأ:78 - آيت:20 ) اور پہاڑ چلائے جائیں گے پس وہ سراب ہو جائیں گے
النبأ:21 ( النبأ:78 - آيت:21 ) بیشک دوزخ گھات میں ہے ۔
النبأ:22 ( النبأ:78 - آيت:22 ) سرکشوں کا ٹھکانا وہی ہے۔
النبأ:23 ( النبأ:78 - آيت:23 ) اس میں وہ مدتوں تک پڑے رہیں گے۔
النبأ:24 ( النبأ:78 - آيت:24 ) نہ کبھی اس میں خنکی کا مزہ چکھیں گے، نہ پانی کا۔
النبأ:25 ( النبأ:78 - آيت:25 ) سوائے گرم پانی اور (بہتی) پیپ کے
النبأ:26 ( النبأ:78 - آيت:26 ) (ان کو) پورا پورا بدلہ ملے گا
النبأ:27 ( النبأ:78 - آيت:27 ) ا نہیں تو حساب کی توقع ہی نہ تھی
النبأ:28 ( النبأ:78 - آيت:28 ) اور بے باقی سے ہماری آیتوں کو جھٹلاتے تھے۔
النبأ:29 ( النبأ:78 - آيت:29 ) ہم نے ہر چیز کو لکھ کر شمار کر رکھا ہے
النبأ:30 ( النبأ:78 - آيت:30 ) اب تم (اپنے کئے کا) مزہ چکھو ہم تمہارا عذاب ہی بڑھاتے رہیں گے۔
النبأ:31 ( النبأ:78 - آيت:31 ) یقیناً پرہیزگار لوگوں کے لئے کامیابی ہے۔
النبأ:32 ( النبأ:78 - آيت:32 ) باغات ہیں اور انگور ہیں۔
النبأ:33 ( النبأ:78 - آيت:33 ) اور نوجوان کنواری ہم عمر عورتیں ہیں
النبأ:34 ( النبأ:78 - آيت:34 ) چھلکتے ہوئے جام شراب ہیں۔
النبأ:35 ( النبأ:78 - آيت:35 ) اور وہاں نہ تو وہ بیہودہ باتیں سنیں گے اور نہ ہی جھوٹی باتیں سنیں گے
النبأ:36 ( النبأ:78 - آيت:36 ) (ان کو) تیرے رب کی طرف سے (ان کے نیک اعمال کا) یہ بدلہ ملے گا جو کافی انعام ہو گا
النبأ:37 ( النبأ:78 - آيت:37 ) (اس رب کی طرف سے ملے گا جو کہ) آسمانوں کا اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے ان کا پروردگار ہے اور بڑی بخشش کرنے والا ہے۔ کسی کو اس سے بات چیت کرنے کا اختیار نہیں ہو گا
النبأ:38 ( النبأ:78 - آيت:38 ) جس دن روح اور فرشتے صفیں باندھ کھڑے ہونگے تو کوئی کلام نہ کر سکے گا مگر جسے رحمٰن اجازت دے دے اور وہ ٹھیک بات زبان سے نکالے
النبأ:39 ( النبأ:78 - آيت:39 ) یہ دن ہے اب جو چاہے اپنے رب کے پاس (نیک اعمال کر کے) ٹھکانا بنا لے
النبأ:40 ( النبأ:78 - آيت:40 ) ہم نے تمہیں عنقریب آنے والے عذاب سے ڈرا دیا اور (چوکنا کر دیا) ہے جس دن انسان اپنے ہاتھوں کی کمائی کو دیکھ لے گا اور کافر کہے گا کہ کاش! میں مٹی ہو جاتا
 
Top