• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قصورشہر میں جامعۃ امام أہل السنۃ والجماعۃ أحمد بن حنبل رحمہ اللہ للتربیۃ الاسلامیۃ

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,118
ری ایکشن اسکور
4,480
پوائنٹ
376
انٹرنیشنل اسلامک ریسرچ سنٹر الہ آبادبعض وجوہات کی بنا پر اس ایڈریس پر منتقل ہوگیا ہے :
تشنگان علوم اسلامیہ کے لیے عظیم خوشخبری​
قصورشہر میں​
جامعۃ امام أہل السنۃ والجماعۃ أحمد بن حنبل رحمہ اللہ للتربیۃ الاسلامیۃ
بمقام مسجد عثمان غنی رضی اللہ عنہ اہل حدیث کھارا روڑ نزد بھٹی انٹرنیشنل سکول​
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
(انٹرنیشنل اسلامک ریسرچ سنٹر)​
(۱)ڈپلومہ سپلائزیشن
دینی مدارس سے فارغ التحصیل اور یونیورسٹیز کے کوالیفائیڈ اہل علم کے لئے مختلف ڈپلومے​
۱:ڈپلومہ علوم قرآن و حدیث​
۲:ڈپلومہ خطابت و مناظرہ وتاریخ وسیر​
۳:ڈپلومہ تحقیق و تصنیف​
۴: ڈپلومہ دفاع اسلام​
۵:ڈپلومہ ٹیکنالوجی​
دورانیہ ڈپلومہ:ایک سال نیز جو اہل علم جس فن میں ماہر بننا چاہے اس کو اسی فن میں ماہر بنایا جائے گا ان شاء اللہ​
(۲)ڈپلومہ درس نظامی
مدت کورس :چھ سال​
اس شعبہ میں شرائط داخلہ​
مڈل پاس یا حفظ 228پرائمری ہو​
اپنا ہونہار مڈل پاس بچہ دیں اور دینی علوم میں ماہر اور بی اے پاس لیں​
عربی و انگلش بول چال اور ٹیکنالوجی میں خصوصی توجہ ان شاء اللہ​
جدید منھج تدریس کے مطابق ۔​
(۳)ڈپلومہ صحیح بخاری
مدت کورس :دوسال وقت کلاس: بعد نماز عصر​
ہر عام اور خاص اس ڈپلومہ میں شریک ہو سکتا ہے ۔خصوصا ٹیچر ز،وکلاء ،تاجر،پروفیسرزاور سکول ،کالجز اوریونیورسٹیوں کے طلبا کیلئے سنہری موقع ہے کہ وہ بھر پور اس کلاس میں شرکت کریں​
خصوصیات:پوری دنیا کے عظیم محدثین سے آن لائن استفادہ کا موقع دیا جائے گا ۔​
منھج ڈاکٹر ذاکر نائیک پر قائم ،فن جرح و تعدیل اور علوم اسلامیہ کے ماہرکئی کتب کے مصنف و محقق اورتجربہ کار اساتذہ ۔​
تمام نظام تعلیم اور زیر تعلیم اہل علم کے لئے کھانا ،علاج معالجہ اور ہاسٹل بالکل فری اور جدید ٹیکنالو جی میں ماہر بنایا جائے گا​
ڈپلومہ سپلائزیشن میں داخلہ کی شرائط:دینی مدارس سے فارغ ہو یا مساوی صلاحیت کا حامل ہو یا یونیورسٹیز سے ہائی تعلیم یافتہ ہو​
داخلے کے وقت اپنے علاقے کے دو مستند اہل علم کے تزکئے پاس ہوں ۔​
داخلہ انٹرویو کی بنیاد پر ہو گا اور انٹرویو تحریری اور تقریری دونوں طرح ہوگا ۔​
پندرہ شوال سے داخلہ شروع ہو کر مختصر مدت تک جاری رہے گا​
اہم اعلان!.1تمام شعبہ جات میں داخلہ محدود نشستوں پر جاری ہے ۔​
.2تمام نظام تعلیم فری ہے آئیں اور اس انقلابی پروجیکٹ میں خود بھی شرکت کریں اور اپنے دوست احباب کو بھی دعوت دیں ۔​
مدرسین
استاذ الحدیث فضیلۃ الشیخ ابن بشیر الحسینوی حفظہ اللہ (متخصص علوم اسلامیہ مرکز التربیۃ الاسلامیۃ فیصل آباد) محقق و مصنف کتب کثیرہ​
فضیلۃ الشیخ محمد آصف سلفی حفظہ اللہ فاضل جامعہ سلفیہ فیصل آباد​
ڈاکٹر ذاکر نائیک حفظہ اللہ کے منھج پر فضیلۃ الشیخ محمد عمر گل حفظہ اللہ تقابل ادیان و مسالک کے عظیم محقق​
زیرسرپرستی
شیخ الحدیث عبدالعزیز علوی حفظہ اللہ۔محدث العصر ارشادالحق اثری حفظہ اللہ۔شیخ الحدیث عبداللہ امجد چھتوی حفظہ اللہ۔فضیلۃ الشیخ محقق العصر عبدالروف بن عبدالحنان حفظہ اللہ۔شیخ الحدیث حافظ مسعود عالم حفظہ اللہ۔شیخ الحدیث دکتور عبدالرحمن یوسف حفظہ اللہ۔شیخ الحدیث محمد امین یعقوب حفظہ اللہ ۔فضیلۃ الشیخ مفتی عبدالحنان زاہد حفظہ اللہ۔شیخ الحدیث فضیلۃ الشیخ محمد یوسف قصوری حفظہ اللہ​
مجلس شوری
فضیلۃ الشیخ عبدالرحمن ضیاء حفظہ اللہ​
فضیلۃ الشیخ حافظ محمد شریف حفظہ اللہ​
فضیلۃ الشیخ محمد یسین ظفر حفظہ اللہ​
فضیلۃ الشیخ نجیب اللہ طارق حفظہ اللہ​
فضیلۃ الشیخ عبیدالرحمن محسن حفظہ اللہ​
فضیلۃ الشیخ ھارون الرشید حفظہ اللہ​
خصوصی کاوش
فضیلۃ الشیخ مفتی قاری بلال احمد حفظہ اللہ​
فضیلۃ الشیخ محمد ابراہیم کاظم حفظہ اللہ​
پروفیسر زاہد احمد شیخ حفظہ اللہ​
فضیلۃ الشیخ قاری محمد اکرم سالک حفظہ اللہ​
محمد اکرم مجاہد حفظہ اللہ​
فکری و تربیتی ورکشاپ:
منھج نبوی کے مطابق بستی بستی جا کر امت مسلمہ کو بیدار کرنا اور ان کی تربیت کرنا ۔جو بھی ہمارے پروگرام کروانا چاہے وہ ہمارے اس شعبے کے مدیر سے رابطہ کرے ہماری ٹیم بے لوث آپ کے پاس پہنچے گی ۔رابطہ نمبر:0300.0334:4303536​
التماس:
اس بین الاقوامی ادارے کو کامیاب بنانے کے لئے آپ کی خصوصی دعاؤں اور توجہ کی اشد ضرورت ہےْ جزاکم اللہ خیرا​
اکاؤنٹ نمبر: h.b.l kasur 10667900380103​
آن لائن کلاسز:altahqeeqat.blogspot.com ,paltalk:institute of islamic studies​
,skype:iirc87 web site:​
qasurانتظامیہ:جامعۃ امام اہل السنۃ والجماعۃ أحمد بن حنبل رحمہ اللہ أہل حدیث للتربیۃ الاسلامیۃ بمقام مسجد عثمان غنی رضی اللہ عنہ کھارا روڑ نزد بھٹی انٹرنیشنل سکول سٹی قصور0302.0323:4056187 .ialhusainwy@gmail.com
 

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,118
ری ایکشن اسکور
4,480
پوائنٹ
376
ادارہ جامعہ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ قصور میں کلاسز شروع ہو چکی ہیں طلبہ کرام جلد رابطہ کریں
 

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,118
ری ایکشن اسکور
4,480
پوائنٹ
376
جامعہ امام احمد بن حنبل اہل حدیث قصور پاکستان کے تمام شعبہ جات میں کلاسز جاری ہیں درس نظامی کی پہلی کلاس میں نو طالب علم داخل ہو چکے ہیں درس نظامی کی چوتھی کلاس میں دو طالب علم داخل ہوءے ہیں ان کو سنن النساءی راقم خود پڑحا رہا ہے شعبہ تخصص میں تین علماء کرام داخل ہو چکے ہیں اور علوم حدیث اور تصنیف و تھقیق میں ماہر بن رہے ہیں اور تمام شعبہ جات میں داخلہ جاری ہیں تمام احباب اس ادارے کو اپنی خصوہ دعاوں میں یاد رکھیں پانچ اساتذہ دن رات طلبا پر محنت کر رہے ہیں اور تمام طلبا کا قیام و طعام جامعہ میں ہے قصور سٹی کی تاریخ میں یہ پہلا جامعہ ہے اللہ تعالی اس کو کامیاب کرے :مدیر الجامعہ:00923024056187
 

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,118
ری ایکشن اسکور
4,480
پوائنٹ
376
یکم ستمبر 2014 سے بعد نماز عصر جامعہ امام احمد بن حنبل قصور میں صحیح بخاری کی کلاس کا آغاذ کیا جا رہا ہے جس میں تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے احباب داخلہ لے سکتے ہیں ۔صحیح البخاری کی تدریس راقم ناچیز (ابن بشیر الحسینوی )کرے گا ان شائ اللہ
 

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,118
ری ایکشن اسکور
4,480
پوائنٹ
376
ہرہفتہ بعد نماز مغرب یونیوسٹیز کے کوالیفائیڈ اہل علم کے لئے جامعہ امام احمد بن حنبل قصور میں تقابل ادیان و تقابل مسالک کی کلاس شروع جاری ہے تدریس کے فرائض جناب محمد عمر گل حفظہ اللہ سرانجام دیں گے ۔ان شائ اللہ
 

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,118
ری ایکشن اسکور
4,480
پوائنٹ
376
راقم ایک مدت سے اپنے شہر قصور میں جامعہ بنانا چاہتا تھا اس میں تاخیر ہوتی گئی یہاں تک کہ الہ آباد میں اللہ تعالی نے بلڈنگ دے دی اور قصور میں بھی کوشش جاری رہی تو اللہ تعالی نے کرم کیا اور قصور میں سب وسائل اللہ تعالی نے مہیا فرما دئیے ۔اب الحمدللہ جامعہ امام احمد بن حنبل قصور کے نام سے ایک جامعہ قائم کرلیا ہے کلاسیں جاری ہیں اب تک پندرہ اہل علم تشریف لا چکے ہیں درس نظامی اور تخصص کی کلاسز جاری ہیں آپ کی دعائیں چاہئے اللہ تعالی کے لیے ہم وقف ہیں بس اللہ تعالی ہم سے کام لے لے ۔ہمارا ادارہ قصور کی تاریخ میں درس نظامی کا پہلا ادارہ ہے اللہ تعالی کامیابی عطافرمائے آمین ۔جب اپنا ادارہ چلانا تھا تو راجووال سے بخوشی اجازت لے لی تھی
 

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,118
ری ایکشن اسکور
4,480
پوائنٹ
376
جامعہ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ اہل حدیث سٹی قصور ایک تعارف
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔محترم ۔۔۔۔ ۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ جان کر آپ کو خوشی ہوگی کہ 14اگست 2014ء کو قصور شہر میں پاکستان کے عظیم محدثین کے زیر سرپرستی اور مرکزی جمعیت اہل حدیث سٹی قصور کے زیر اہتمام جامعہ کی ابتدا کی گئی تھوڑے ہی عرصہ میں اللہ تعالی نے اس ادارے کو کافی ترقی عطافرمائی اس پر ہم اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں ۔ادارے میںیہ شعبہ جات کام کررہے ہیں ۔
۱: شعبہ درس نظامی:درجہ اعدادی ،درجہ اولی اور درجہ رابعہ ۔میں تیرہ بیرونی طلبہ داخل ہیں اور ابھی داخلہ جاری ہے ۔
۲: شعبہ تخصص:اس شعبہ میں چھ علماء کرام داخل ہیں اور مختلف فنون میں ماہر بن رہے ہیں اور ابھی داخلہ جاری ہے۔
۳: شعبہ سپیشلائزیشن:اس شعبہ میں مختلف یونیورسٹیزسے دس افراد ہر اتوار شرکت کررہے ہیں اور ابھی داخلہ جاری ہے ۔
۴: شعبہ صحیح بخاری:روزانہ بعد نماز عصر صحیح بخاری کی کلاس میں تقریبا تیس افراد شریک ہورہے ہیں اور مزید اضافہ ہو رہا .
۵: شعبہ نشرو اشاعت: ہر پندرہ دن کے بعد مختلف مسائل پر مشتمل ہزاروں کی تعداد میں لٹریچر فری تقسیم کیا جاتا ہے ۔
۶: شعبہ تربیتی و فکری ورکشاپ(داعیہ جوال):منھج نبوی کے مطابق بستی بستی جا کر امت مسلمہ کو بیدار کیا جاتا ہے اور اس میں سوال و جواب کی کھلی نشست کا اہتمام کیا جاتا ہے ہمارے ادارے کے اہل علم بے لوث علم کی شمع روشن کرنے کے لئے ملک بھر میں جارہے ہیں اس ماہ تقریبا بیس سے زیاد ہ پروگرام ہو چکے ہیں ۔
۷:شعبہ تحقیق وتصنیف: بعض کتب کی تالیف ،تخریج اورتحقیق مکمل ہو چکی ہے ،اور مسند حمیدی اورصحیح بخاری کی شرح پر کام جاری ہے ۔ ۸: شعبہ آن لائن کلاسز:اس شعبہ کے تحت پوری دنیا کے مختلف ممالک میں علوم قرآ ن و حدیث کی کلاسز جاری ہیں
۹: شعبہ دفاع اسلام فورم:اس کے تحت مستشرقین ،منکرین حدیث اور عیسائیت وغیرہ کے اعتراضات کے جوابات دئیے جا رہے ہیں۔۱۰: شعبہ آن لائن فتاوی: عصر سے مغرب تکجامعہ کے شیوخ موبائل ،سکائپ ،پالٹاک وغیرہ پر افراد کے مسائل قرآن و حدیث کی رو شنی میں حل کرتے ہیں۔
۱۱: شعبہ خلافت اسلامیہ کا قیام ۔اس پر بھی کام جاری ہے اور امت مسلمہ میں خلافت کے نظام کو متعارف کروایا جارہاہے ۔عنقریب اس پر لٹریچرشایع کیا جائے گا اور ملک بھر میں پروگرام کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ ان شاء اللہ ۔

التماس:ایک جامعہ جو حقیقت میں ایک تحریک ہے بڑے بڑے عزائم اپنے اندر لئے ہوئے ہے۔ فی الحال بیس افرادکا کھانا اور ان کا علاج ،معالجہ ، رہائش اور چار اساتذہ کرام کے لوازمات ادارے کے ذمہ ہیں ۔ان تمام عزائم کو مسلسل قائم رکھنے کے لئے اللہ تعالی کی توفیق پھر آپ جیسے مخیر حضرات کی خصوصی توجہ کی ضرورت ہے لہذا صدقات , عطیات , عشر اور قربانی کی کھالوں میں ادارے کو ضرور یاد رکھیں۔ ادارہ فی الحال اپنی ذاتی بلڈنگ نہیں رکھتا ادارے کو اپنی ذاتی بلڈنگ کی اشد ضرورت ہے احباب اس پر بھی توجہ مرحمت فرمائیں ۔
اکاؤنٹ نمبر: HBL kasur 10667900380103
الداعی الی الخیر:انتظامیہ جامعہ ھذا ۔0302.0323:4056187.....0300.0334:4303530
 

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
ابن بشیر الحسینوی بھائی۔اللہ آپ کے لئے آسانیاں پیدا فرمائے۔اور آپ کے جامعہ کو اور زیادہ ترقی عطا فرمائے کہ بہت جلد آپ اپنے جامعہ کے لئے اپنی ذاتی بلڈنگ خرید سکیں۔اللہ قرآن وسنت کے ان مراکز کو تاقیامت قائم ودائم رکھے۔آمین
 

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,118
ری ایکشن اسکور
4,480
پوائنٹ
376
بسم اللہ الرحمن الرحیم
انسانیت سے خیرخواہی بذریعہ تعلیم
پراسپیکٹس
المؤسّسۃ الأثریّۃالخیریّۃ
قصور باکستان
رئیس:
ابن بشیر الحسینوی
ہیڈ آفس :
مسجد علی المرضی عبدالرشید گارڈرز ۔نزد چوک سٹیل باغ سٹی قصور
0316.0302.0323:4056187.
0300.0332:4303536
اللہ تعالی کا احسان ہوا کہ اس نے اپنے توفیق خاص سے کچھ بندوں کو انسانیت کی اصلاح کے لئے چنا اور ان سے اپنے دین حنیف کی خدمت کا کام لیا ۔۔۔کس نے کیا کام کیا ؟اس کی تفصیل ایک تاریخ کا تقاضا کرتی ہے ہر کسی نے اپنی کوشش و ہمت کے مطابق کام کیا اللہ تعالی تمام اہل علم کی خدمات قبول فرمائے ۔
یاد رہے کہ اللہ تعالی کے کام محض توفیق الہی سے ہوتے ہیں اللہ تعالی کے کام وسائل کے محتاج نہیں ہیں جب اللہ تعالی چاہتا ہے تو حقیر سے جانوروں سے بہت بڑا کام لے لیتا ہے ۔۔جب اللہ تعالی کسی سے راضی ہوجائے تو اس سے بہت بڑے بڑے کام لے لیتا ہے ،ہم اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی ہمیں بھی اپنے انھیں برگزیدہ بندوں میں شامل فرمائے اور ہم سے اپنے دین حنیف کی عظیم خدمت کا کام لے لے ۔آمین
ایک لمبی چوڑی سو چ وفکر کے تحت ہم نے (المؤسسۃالاثریۃ الخیریۃ )کی بنیاد رکھی جس کے مقاصد درج ذیل ہیں ۔
علوم قرآن وحدیث میں ماہر افراد تیار کرنے کے لئے : دینی جامعات و مدارس کا قیام
تحقیق و تصنیف
نشرو اشاعت
اسلامی سکولز و کالجز کا قیام
ویلفیئر فاؤنڈیشن
دعوت و تبلیغ
اون لائن کلاسز
انٹر نیت پر ویب سائٹس کاقیام
مبلغین ،محققین اور مصنفین کی جماعتیں تیار کرنا
۱:شعبۃ علوم اسلامیۃ
جامعۃ الامام احمد بن حنبل رحمہ اللہ اہل حدیث والتربیۃ الاسلامیۃ قصور
کا تعارف
14 اگست2014 ء کو جامعہ کی بنیاد قصور شہر میں ایک عارضی اور محدودسی بلڈنگ میں رکھی گئی جس میں شعبہ درس نظامی کا افتتاح کیا گیا اور الحمدللہ مختلف شہروں سے طلبہ نے داخلہ لیا اب تک حافظ آباد ،اوکاڑہ ،قصور وغیرہ کے علاقوں سے طلبہ داخل ہو چکے ہیں اور اب
درس نظامی کی تین کلاسیں(درجہ رابعہ ،درجہ اولی ،درجہ اعدادی) جاری ہیں بائیس طلبہ داخل ہو چکے ہیں اورمزید داخلہ جاری ہے ۔
نصاب وفاق المدارس السلفیہ کے ساتھ موافق ہے کچھ تبدیلوں کے ساتھ
چھ سالہ کورس ہے
عصری تعلیم کا بھی معقول اہتمام
کمپیوٹر کی تعلیم
مڈل پاس یا حافظ پلس پرائمری پاس کو داخلہ دیا جاتا ہے
علاج معالجہ ،کھانا اور ہاسٹل فری
علوم و فنون میں ماہر شیوخ کی خدمات
عربی ،انگلش اور اردو بول چال میں خصوصی توجہ
تقریر و تحریر کی عملی ٹریننگ
روزانہ طلبہ کی تبلیغی جماعتیں نکالنا
طلبہ کے وسعت مطالعہ کے لئے چوبیس گھنٹے اوپن لائبریری کا قیام
طلبہ میں رسوخ فی العلم کے لئے انٹرنیٹ سے دینی و تحقیقی ویب سائٹس سے استفادے کا موقع دینا
تدریس کا محدثانہ و محققانہ انداز جس میں ہر بات تحقیق سے کی جاتی ہے اور ہر بات باحوالہ کتاب سے دکھائی جاتی ہے۔
چھ شیوخ کی خدمات حاصل ہیں ۔
۲:شعبہ تحفیظ القرآن
جامعہ کے تحت حفظ القرآن کابھی اہتمام کرنا ہے ابھی تک شروع نہیں کیا عنقریب مسجد آمنہ بابر ٹاؤن گلبرگ کالونی قصور میں شروع کیا جائے گا جس کی خصوصیات درج ذیل ہوں گی
تجوید کے ساتھ
ترجمہ کے ساتھ
عام فہم ضروری گرائمر
تقریر ،تحریر اور کتابت کی مستقل مشق
اربعین نووی کی تدریس
حصن المسلم مکمل حفظ
تربیت اور آداب کا مستقل پریڈ
ماہر عربی استاذ کے زیر نگرانی عربی بول چال کی تعلیم وتربیت
ماہر اور مربی اساتذہ کا اہتمام
ہفتہ وار رمکمل والدین کو رپورٹ
۳:شعبہ دعوت و تبلیغ
اس کے تحت مختلف جگہوں میں (تفہیم اسلام ،سوال وجواب سیکشن )کے نام سے پروگرام جاری ہیں جس مختصر درس ہوتا ہے پھر سوال وجواب کی نشست ہوتی ہے ہر کسی کو لکھ کر یا کھڑا ہو کر سوال کرنے کی عام اجازت ہوتی ہے اوریہ نشست کئی گھنٹوں پر مشتمل ہوتی ہے ۔اس پروگرام کے تمام اخراجات مؤسسۃ برداشت کرتا ہے ۔اب تک کئی علاقوں میں مسلسل پروگرام ہو چکے ہیں مثلا کوٹ رادھاکشن ،کنگن پور ،
شام کوٹ ،حسین خانوالا ،چھبر ،لاہور ،قصور ،منڈی احمد آباد وغیرہ ۔یہ پروگرام عموما جمعرات یا اتوار کو ہوتے ہیں تاکہ جامعہ میں تدریس کا حرج نہ ہو ۔
پروگرام مؤسسۃ کی طرف سے دینی مسائل پر مشتمل ترجمان بھی فری تقسیم کیا جاتا ہے۔
۴:شعبہ تحقیق و تصنیف
مختلف کتب حدیث پر کام جاری ہے فی الحال صحیح البخاری اورمسند حمیدی کی شروحات وغیرہ پر کام جاری ہے۔اور بعض نادر کتب کی تحقیق کی جا رہی ہے ۔
مختلف علمی و تحقیقی مضامین لکھے جاتے ہیں جو انٹرنیٹ اور مختلف رسائل وجرائد میں شایع ہوتے ہیں۔
مختلف مکتبے مؤسسۃ کے اہل علم سے تحقیقی و تصنیفی کام لیتے رہتے ہیں ۔
طلبہ اور اہل علم کو تحقیق و تصنیف کی ٹریننگ بھی دی جاتی ہے ۔
۵:شعبہ نشرو اشاعت
اس کے تحت پندرہ روزہ ترجمان شایع کیا جاتا ہے
اب ماہنامہ اخبار (خیر خواہی )کے نام سے جاری کیا جا رہاہے ۔
ابھی مؤسسۃ کی ابتداء ہے عنقریب اس کے تحت تحقیقی و قیمتی کتب بھی شایع کی جائیں گی ۔
مختلف علمی و تحقیقی مضامین لکھے جاتے ہیں جو انٹرنیٹ اور مختلف رسائل وجرائد میں شایع ہوتے ہیں۔
اور مختلف علمی کتب انٹر نیٹ پرپی ڈی ایف یا یونیکوڈ کی صور ت میں شایع کی جاتی ہیں اورو ہ پوری دنیا میں پڑھی جا رہی ہیں ۔
مؤسسۃ کی کتب اور علمی وتحقیقی مضامین درج ذیل ویب سائٹس اور فورمز پر پڑھے جا سکتے ہیں
محدث فورم،اردو مجلس فورم ،ملتقی لاہل الحدیث ،منتدیات کل السلفیین، صرط الھدی فورم،المحجۃ
مؤسسۃ کی ویب سائٹس :

www.albisharah.com
altahqeeqat.blogspot.com
albisharah.blogspot.com
alhusainwy.blogspot.com
۶:شعبہ ویلفیئر فاؤنڈیشن
اس کے تحت مستق اہل علم کے ساتھ تعاون کیا جا تا ہے
مستحق طلبہ پر پیسہ خرچ کیا جاتا ہے
دکھی ومستحق انسانیت کی حسب استطاعت خدمت کی جاتی ہے
۷:اون لائن کلاسز
دینی علو م وفنون کی کلاسز سکائیپ اور پالٹاک پر جاری ہیں
کئی ایک ممالک سے مردو خواتین علوم و فنون کی مختلف کلاسز سے فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔
 
Last edited by a moderator:
Top