• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

لاہورخودکش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 72 ہوگئی انا لله و انا الیه راجعون.

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
مجھ کو شرم پھر بھی نہیں آنی......مولویو ! تم کیا کر لو گے؟؟؟؟؟؟

"مجھ کو پتا تھا کہ میری بات جھوٹ بھی ہو سکتی ہے...میں جانتا تھا کہ محمد یوسف بے گناہ ہو سکتا ہے ...لیکن میں نے تو اس کی ڈاڑھی دیکھنی تھی ...مجھے تو اسے گالی ہی دینی تھی...کہ یہی میری زندگی کا مشن ہے.. یہی میرا مقصد حیات...

جیسے ہی مجھ کو معلوم پڑا کہ گلشن اقبال بم دھماکے میں ایک مولوی بھی مارا گیا ہےاور اس کا شناختی کارڈ بھی ملا.. تو بس میری تو باچھیں کھل گئیں کہ مولوی اب تو بچ کے جائے گا کہاں...؟

.مجھ کو موقع مل گیا کہ اک طوفان اٹھا دوں..میری قوت کا اندازہ کرنا ہے تو یوسف کے والدین کا بیان دیکھ لو کہ وہ بھی کہہ اٹھے کہ "ہمیں اس کے کرتوتوں کا پتا ہی نہ تھا".... رہا میڈیا ! تو وہ تو میری "رکھیل" ہے جہاں اسے نچاوں گا وہاں ناچے گی..... اس نے تو وہی کہنا تھا جو میں چاہتا...سو اس نے کہا ..اور لکھا ...کہ

"محمد یوسف تیس برس سے سپاہ صحابہ کا رکن رہا... کسی نے اسے بھرتی کرنے والا خود کش کمانڈر لکھا...کسی نے میری شیطانی پھونک کے زیر اثر اس کے چار سال وانا میں بتا دیئے...ایک کا دماغ مجھ سے بھی آگے نکل گیا کہ اس نے کہا کہ وہ خود کش بمبار کا ہینڈلر تھا."

...پھر ان مدارس پر چھاپے مارے گئے...منتظمین کو ذلیل کیا گیا..دھمکیاں دی گئیں...اس کے چار معصوم بھائیوں کو گرفتار کر کے جو کیا گیا کسی کو پتا نہیں چلے گا...اس کے بوڑھے ماں باپ کی عزت خاک میں ملا دی گئی.....اور ساتھ ساتھ ملّا کا نام لے گر گالیوں کا بازار سجا دیا گیا.....ہر سو گالیوں کی بہار تھی...

پھر ایک زخمی ہوش میں آ گیا..جس نے کہا کہ وہ خود کش بمبار نہیں تھا.... ہم تین دوست سیر کو آئے..تصویریں بنائیں...کھانا کھایا ، پکنک منائی نماز ادا کی ... پھر دھماکہ ہوا ...اور وہ ہم سے بچھڑ گیا...

سنا ہے شرمندگی کے مارے آی جی پنجاب نے معافی مانگی ہے....لیکن
ملّاؤ....یاد رکھو میں معافی نہیں مانگوں گا......نہ مجھ کو شرم آتی ہے ...جو تم نے کرنا ہے کر لو..".....

.........."مولویوں کے نام..لبرلز کا پیغام...........

...ابو بکر قدوسی
 
Top