• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

"لاہور مساجد فہرست" لاہوری بھائیو! تصحیح و اضافہ درکار ہے!

سجاد

رکن
شمولیت
جولائی 04، 2014
پیغامات
160
ری ایکشن اسکور
71
پوائنٹ
76
اسی ایک مسجد شاہ عالم الیکٹرک مارکیٹ جو کہ بابا قلفی والا کے بلمقابل ھے، اس میں بھی ایک اہل حدیث مسجد ھے جسکا نام مجھے یاد نہیں آ رھا، اسکے بانی حافظ ادریس صاحب ھیں جو کہ الیکٹرک مارکیٹ میں اپنے کاروبار کے اعتبار سے اور دعوتی سرگرمیوں کے لحاظ سے مشہور ھیں، یہ مسجد انہوں نے اپنے سابقہ گھر میں بنائی ھے اور خود اپنی رہایش چوبرجی والی سائیڈ پر لے گے ھیں،

ایک اور مسجد شاہ عالم مارکیٹ کی باڑہ مارکیٹ میں ھے، اسکا نام بھی مجھے اسوقت یاد نہیں آ رھا،

ایک مسجد شاہ عالم چوک سے لوہاری گیٹ کی طرف منہ کر کے جائیں تو لوہاری دروازے سے پہلے ھی اسکے بلمقابل یعنی بائیں طرف ھی بائیں طرف چھوٹی لکڑی کی مارکیٹ ھے جو کہ میو ہسپتال سے راستہ آتا ھے، غالباً اس بازار کو اخبار پیسہ بازار کہتے ھیں،
یہاں لکری کی ایک دوکان سے اندر جا کر اوپر سیڑھیاں جاتی ھیں تو اوپر مسجد آ جاتی ھے، اسکا بھی نام نہیں یاد


اسی طرح بھاٹی دروازے سے اندر داخل ھوتے ھی بائیں طرف ایک راستہ نکلتا ھے اس راستے پر ڈیڑھ سو قدم چل کر ایک اہل حدیث مسجد آتی ھے، اسکا بھی نام نہیں یاد
 

سجاد

رکن
شمولیت
جولائی 04، 2014
پیغامات
160
ری ایکشن اسکور
71
پوائنٹ
76
بادامی آٹو مارکیٹ میں بھی اہل حدیث مسجد ھے، جہاں کافی زیادہ نمازیوں کی گنجائش ھے اور انتظام انصرام بھی کافی اچھا ھے، عام نمازوں میں بھی نمازیوں کی کافی اچھی خاصی تعداد ھوتی ھے، شیخ صدیق صاحب یہاں جمعہ پڑھاتے ھیں
 

سجاد

رکن
شمولیت
جولائی 04، 2014
پیغامات
160
ری ایکشن اسکور
71
پوائنٹ
76
یوکے سنٹر اسحاق مسجد اہل حدیث اندرون شیرانوالہ گیٹ کی کافی شہرت سنی ھے کہ وہاں بہت ھی اچھا انتظام انصرام ھوتا ھے، رمضان میں تو مسجد نبوی والے مناظر ھوتے ھیں،
ابھی تک یہاں نماز پڑھنے کا موقع نہیں بن پایا،
یہاں ایک دارلافتاء بھی بنایا گیا ھے، جہاں محترم استاذ عطاء الرحمن علوی صاحب ظہر کے بعد سے عشاء تک بیٹھتے ھیں،
 

سجاد

رکن
شمولیت
جولائی 04، 2014
پیغامات
160
ری ایکشن اسکور
71
پوائنٹ
76
اکبری منڈی کے باھر تھانہ ھے اس تھانے میں مسجد بھی ھے، اس تھانہ والی مسجد میں ظہر اور عصر کی نماز اہل حدیث جماعت کا وقت الگ ھے اور دوسرے مسلک والے اپنے وقت پر الگ جماعت کرواتے ھیں،
یہاں کی اہل حدیث جماعت دھڑلے والی ھے جنہوں نے تھانہ میں بھی اپنا رعب جما رکھا ھے، ابتسامہ
انہی تاجروں کی رھائشیں چوک برف خانہ فلیمنگ روڈ پر ھیں اور یہاں بھی بالکل چوک برف خانہ میں ایک اہل حدیث مسجد ھے،

چوک برف خانہ سے اسٹیشن کی جانب دلگراں چوک کی طرف اسلامیہ کالج ریلوے روڈ میں بھی کافی بڑی اہل حدیث مسجد ھے ، اور یہاں ایک اسلامک ریسرچ سنٹر بھی بنایا گیا ھے،


اکبری منڈی کے بالمقابل کیمیکل مارکیٹ کے تھوڑا سا اندر جائیں تو وہاں بھی ایک مارکیٹ کی چھت پر اہل حدیث مسجد ھے،


اسٹیشن سے دو موریہ کی طرف جا رھے ھوں تو اسٹیشن سے تھوڑا ھی آگے جا کر بائیں جانب ٹائر مارکیٹ آتی ھے اسکی ایک ھی اور پہلی گلی میں الرحمن مسجد اہل حدیث ھے، یہ بھی دوکانوں کے اوپر چھت پر ھے
 

سجاد

رکن
شمولیت
جولائی 04، 2014
پیغامات
160
ری ایکشن اسکور
71
پوائنٹ
76
اور اندرون لاھور کی سب سے اھم مسجد تو رہ ھی گئی،ابتسامہ
یعنی 5-چیمبر لین روڈ پر جماعت الدعوہ کا سابقہ مرکز اور موجودہ اہل حدیث مسجد


مذکورہ بالا مساجد اندرون شہر کی مساجد ھیں، ممکن ھے کوئی مسجد رہ بھی گئی ھو،
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
اسی طرح بھاٹی دروازے سے اندر داخل ھوتے ھی بائیں طرف ایک راستہ نکلتا ھے اس راستے پر ڈیڑھ سو قدم چل کر ایک اہل حدیث مسجد آتی ھے، اسکا بھی نام نہیں یاد
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
وہ مسجد غالبا یہ ہے ، نقشہ میں دیکھ کر آپ مزید تسلی کرسکتے ہیں۔یہاں پر ایک مرتبہ شیخ امین اللہ حفظہ اللہ تشریف لائے تھے تو ملاقات کے لیے حاضر ہوا تھا۔
 

سجاد

رکن
شمولیت
جولائی 04، 2014
پیغامات
160
ری ایکشن اسکور
71
پوائنٹ
76
@محمد نعیم یونس بھائی،
میں بستر پر سونے کے لیئے لیٹ گیا تھا، لیٹے لیٹے پانچ منٹ موبائل سے فورم پر نظر مارنے کے لیئے کھولا تھا، تو اس نشے نے ڈیڑھ گھنٹہ لگوا دیا، ابتسامہ
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
Top